وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان، چین کی جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے الیکٹرک گاڑیوں کے شعبے میں ترقی کرنا چاہتا ہے۔

ریڈیو پاکستان  کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے بیجنگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، چینی ٹیکنالوجی بالخصوص نئی نسل کی بیٹریوں جیسے کہ سوڈیم آئن بیٹریوں سے فائدہ اٹھانے کا خواہاں ہے، جو لیتھیم بیٹریوں کے مقابلے میں کئی حوالوں سے بہتر سمجھی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چینی کمپنی پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں تیار کرے گی، شارک 6 پلگ اِن ہائبرڈ پک اپ آج مارکیٹ میں آئے گی

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ اسٹریٹجک شراکت داری قائم ہے جو اقتصادی تعاون، علاقائی رابطوں اور باہمی اعتماد پر مبنی ہے۔ ان تعلقات نے وقت کے ساتھ تجارت، توانائی، دفاع اور بنیادی ڈھانچے سمیت مختلف شعبوں میں وسعت اختیار کی ہے، جس کی سب سے بڑی مثال چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کے شعبے میں پاکستان اور چین کا تعاون مستقبل میں ایک اہم میدان ہوگا، اور پاکستان اس شعبے کو چین کے ساتھ مل کر ترقی دینا چاہتا ہے،اکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری سے چینی کمپنیوں کے لیے لاگت میں کمی آئے گی جبکہ پاکستان کے فوسل فیول پر انحصار میں بھی نمایاں کمی ممکن ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: چینی کمپنی بی وائی ڈی نے 2 الیکٹرک گاڑیاں پاکستان میں متعارف کرادیں

وفاقی وزیر ان دنوں سرکاری دورے پر چین میں موجود ہیں، جہاں وہ اعلیٰ چینی حکام سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ گزشتہ ہفتے انہوں نے چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ سے ملاقات کی جس میں سی پیک کے دوسرے مرحلے، صنعتی تعاون اور کاروباری روابط پر تبادلہ خیال ہوا۔

اتوار کے روز انہوں نے ڈیولپمنٹ ریسرچ سینٹر اور انٹرنیشنل نالج آن ڈیولپمنٹ سینٹر کے صدر لو ہاؤ سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط اقتصادی تعاون قومی ترقی کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان آٹو شو 2024 میں آئی 5 الیکٹرک گاڑیاں

ادھر حکومت پاکستان نے گزشتہ روز 5 سالہ سبسڈی اسکیم کی منظوری دی ہے جس کے تحت ملک بھر میں 1 لاکھ 16 ہزار الیکٹرک موٹرسائیکلیں اور 3 ہزار 170 الیکٹرک رکشے و لوڈرز متعارف کروائے جائیں گے، اس منصوبے پر تقریباً 100 ارب روپے لاگت آئے گی۔

یہ اسکیم پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ، تیل کی درآمدات میں کمی اور ماحول دوست اقدامات کے فروغ کے لیے حکومت کی کوششوں کا حصہ ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف 14 اگست کو اس منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news احسن اقبال الیکٹرک گاڑیاں بیجنگ پاکستان چین سی پیک وزیر منصوبہ بندی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: احسن اقبال الیکٹرک گاڑیاں پاکستان چین سی پیک الیکٹرک گاڑیوں الیکٹرک گاڑیاں احسن اقبال کہ پاکستان انہوں نے کے لیے نے کہا چین کے کہا کہ

پڑھیں:

آج کا دن بھارتی ظلم، بربریت اور مودی سرکار کی فاشسٹ سوچ کا ثبوت ہے

لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 05 اگست 2025ء ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ 5 اگست کا دن ہر پاکستانی کے لیے اتنا ہی تکلیف دہ ہے جتنا کسی کشمیری کے لیے ہے۔ یہ دن بھارتی ظلم، بربریت اور مودی سرکار کی فاشسٹ سوچ کا ثبوت ہے۔ عظمٰی بخاری نے کہا کہ کشمیری قوم نہ جھکی ہے، نہ کبھی جھکے گی۔ ان کے عزم، حوصلے، اور قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے اور اب بھارت کے ظلم کے مٹنے کا وقت آ چکا ہے۔7 مئی کو بھارت نے ناپاک جسارت کی، لیکن ہم نے چند گھنٹوں میں دشمن کو منہ کی کھانے پر مجبور کر دیا۔بھارت اس وقت دنیا میں سفارتی تنہائی کا شکار ہو چکا ہے۔جب نواز شریف اور شہباز شریف نے عالمی سطح پر آواز بلند کی تو کشمیر کا مقدمہ کبھی نظر انداز نہیں ہونے دیا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے الحمرا آرٹس کونسل میں منعقدہ یومِ استحصال کشمیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عظمٰی بخاری نے یاد دلایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ بھی یہ ماننے پر مجبور ہوا کہ کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے، جس کا حل ضروری ہے۔اگر بھارت نے دوبارہ کشمیر پر ناپاک جسارت کی تو پاکستان دنیا کو یہ سچ بتانے میں دیر نہیں کرے گا۔انہوں نے شرپسند عناصر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جب قوم یومِ استحصال کشمیر منا رہی ہے تو ایک مخصوص گروہ پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔

ریاست پاکستان اتنی طاقتور ہے کہ چند گھنٹوں میں اپنے سے چھ گنا بڑے دشمن کو پسپا کر سکتی ہے۔ ریاست کو چند شرپسند عناصر سرنگوں نہیں کر سکتے، قوم متحد ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اپنے بچوں کو فتنہ اور شرپسند سیاست سے دور رکھیں۔ آج کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا دن ہے، اسے سیاست کی نذر نہ کریں۔آخر میں انہوں نے کشمیری خواتین کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ برہان وانی جیسے شہداء کو کوئی نہیں بھلا سکتا۔ کشمیری اپنی منزل کی طرف گامزن ہیں، اور پاکستان ان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہے۔وزیر اطلاعات نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور عوام کی جانب سے کشمیریوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعلیٰ پنجاب کا پہلی اربن الیکٹرک ٹرین "سپر اٹانومس ریپڈٹرانزٹ” میں تجرباتی سفر
  • چینی وزیرخارجہ رواں ماہ پاکستان کا اہم دورہ کریں گے
  • ’پنجاب کے عوام کیلئے ہر روز خوشی کی خبر‘، مریم نواز کا پاکستان کی پہلی اربن الیکٹرک ٹرین میں سفر
  • سندھ کی چمڑے کی صنعت تباہی سے بچنے کے لیے مراعات کی طلبگار ہے. ویلتھ پاک
  • لاہور میں پاکستان کی پہلی اربن الیکٹرک ٹرین ایس آر ٹی کا کامیاب تجربہ
  • قومی اسمبلی اجلاس؛ کے الیکٹرک سے متعلق متعدد اراکین نے شکایات کے انبار لگا دیے
  • آج کا دن بھارتی ظلم، بربریت اور مودی سرکار کی فاشسٹ سوچ کا ثبوت ہے
  •   الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کے لیے اربوں روپے کی سبسڈی منظور
  • موجودہ پی ٹی آئی قیادت نان کسٹم پیڈ گاڑیوں جسیی ہے جو صوابی سے آگے نہیں جاسکتی، محمود خان