’پنجاب کے عوام کیلئے ہر روز خوشی کی خبر‘، مریم نواز کا پاکستان کی پہلی اربن الیکٹرک ٹرین میں سفر
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کی پہلی اربن الیکٹرک ٹرین "سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ" میں تجرباتی سفر کیا اورعلی ٹاؤن سے مسلم ٹاؤن تک روڈ ٹیسٹ خود مانیٹر کیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ایس آر ٹی کا معائنہ کیا اور موجود سہولتوں کا جائزہ لیا۔
وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے ایس آر ٹی کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی، وزیر اعلیٰ نے ایس آر ٹی کے روڈ ٹیسٹ ڈرائیو کا جائزہ لیا اور عام ٹریفک کے درمیان ایس آر ٹی کی رننگ چیک کی۔
رائیونڈ روڈ اور کینال روڈ پر عوام ایس آر ٹی دیکھ کر خوشی کا اظہار کرتے رہے، "سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ" ترکی۔ چین ابو ظہبی اور دیگر ممالک میں کامیابی سے چلائی جارہی ہے۔
"سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ" میں تین بوگیاں لگائی گئی ہیں ۔چار کی گنجائش ہے، نورنکو انٹر نیشنل کی جدید ترین ایس آر ٹی میں 320 مسافروں کی گنجائش ہے۔
پہلی مکمل ای ٹرین"سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ" ایک دفعہ چارج کے بعد 40 کلومیٹر سفر طے کر سکتی ہے، "سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ" میں ائیر کنڈیشنڈ اور دیگر سہولیات میسر ہوں گی، "سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ" سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور ٹریفک میں بہتر ی آئے گی۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کے عوام کے لئے اب ہر روز خوشی کی خبر منتظر ہوتی ہے، ایس آر ٹی چلنے سے لاہور کی خوبصورتی دوبالا ہوگی، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں بھی ایس آر ٹی کی خوش خبری آرہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مریم نواز ایس آر ٹی
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔