دھوکہ دہی سے بچانے میں ’اینڈرائیڈ‘ آئی فون سے بہتر ہے: تحقیق
اشاعت کی تاریخ: 5th, November 2025 GMT
حال ہی میں کی گئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اینڈرائیڈ فون، جنہیں لوگ عام طور پر آئی فون کے مقابلے میں کم محفوظ سمجھتے ہیں، دراصل موبائل فراڈ سے بچاؤ میں زیادہ مؤثر ثابت ہو رہی ہیں۔
یہ نتائج یوگو سروے سے حاصل ہوئے، جس میں امریکا، بھارت اور برازیل کے 5,000 اسمارٹ فون صارفین کو شامل کیا گیا، اور یہ سروے گوگل کے تعاون سے کیا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق، آئی فون صارفین، اینڈرائیڈ صارفین کی نسبت 65 فیصد زیادہ امکان رکھتے ہیں کہ انہیں ایک ہی ہفتے میں تین یا اس سے زیادہ اسکیم میسجز موصول ہوں۔ اس کے برعکس، اینڈرائیڈ صارفین میں 58 فیصد زیادہ امکان تھا کہ انہیں اس دوران کوئی اسکیم میسج نہیں ملا۔ یہ فرق واضح کرتا ہے کہ اینڈرائیڈ کے بعض بِلٹ اِن اسکیم پروٹیکشن ٹولز مؤثر ثابت ہو رہے ہیں۔
مزید برآں، جب صارفین سے ان کے فون کے اسکیم پروٹیکشن فیچرز کی اثر پزیری یا کارکردگی کے بارے میں پوچھا گیا، تو اینڈرائیڈ صارفین ،آئی فون صارفین کی نسبت 20 فیصد زیادہ مطمئن تھے کہ یہ فیچرز بہت اچھا یا کافی اچھا کام کرتے ہیں اور یہ فرق خاص طور پر گوگل پکسل صارفین کے لیے بہت مؤثر ہیں، اور انہیں بالکل بھی جعلی پیغامات نہیں ملتے۔ جو آئی فون صارفین کی نسبت 96 فیصد زیادہ امکان رکھتے تھے۔
اس کے برعکس، آئی فون صارفین پکسل صارفین کی نسبت 136 فیصد زیادہ امکان رکھتے تھے کہ انہیں بڑی تعداد میں اسکیم میسجز موصول ہوں، اور 150 فیصد زیادہ امکان تھا کہ وہ اپنے ڈیوائس کو موبائل فراڈ کے خلاف ایفیکٹو یا موثر نہ سمجھیں۔
اس سروے میں چار فلیگ شپ ڈیوائسز کے بلِٹ ان اسکیم پروٹیکشن فیچرز کا بھی جائزہ لیا گیا: گوگل پکسل 10 پرو، آئی فون 17 پرو، سیمسنگ گلیکسی زی فولڈ7، اور موٹوروولا رازر+ 2025۔
رپورٹ میں آئی فون اسکیم پروٹیکشن کی تعداد، معیار کے لحاظ سے سب سے پیچھے رہی۔
تحقیق کے مطابق، اینڈرائیڈ کے بِلٹ ان ٹولز، جیسے کال اسکریننگ، حقیقی وقت میں اسکیم کی شناخت، اور اے آئی بیسڈ میسج اینالیسس، صارفین کے لیے کلیدی فائدہ فراہم کرتے ہیں۔ پکسل ڈیوائسز میں گوگل میسجز مشکوک میسجز کو نامعلوم بھیجنے والوں سے شناخت کر کے خطرناک لنکس کو بلاک کر دیتا ہے۔ اسی دوران، گوگل فون ایپ پہلے سے معلوم سپیم کالز کو خودکار طور پر بلاک کرتا ہے اور آن ڈیوائس اے آئی کے ذریعے مشکوک کالز اور پیغامات کا فوری پتہ لگاتا ہے۔
مزید یہ کہ بعض مارکیٹوں میں کال اسکرین فیچر صارف کی طرف سے کال اٹھا کر ممکنہ اسکیمز کو فلٹر کرتا ہے۔ اگر کال اٹھا بھی لی جائے تو یہ سسٹم صارف کو خطرناک رویے سے آگاہ کر دیتا ہے اور ایسے اقدامات کو بلاک کر دیتا ہے جیسے غیر معتبر ایپس انسٹال کرنا یا اہم ڈیوائس سیٹنگز میں تبدیلی کرنا۔
حالیہ تحقیق اور سروے کے نتیجے میں اگرچہ ایپل کے آئی فون کو عام طور پر محفوظ تصور کیا جاتا ہے لیکن تحقیق کے مطابق اینڈرائیڈ فونز خاص طور پر گوگل پکسل، موبائل اسکیمز سے بچاؤ میں زیادہ فعال اور مؤثر ثابت ہو رہے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فیصد زیادہ امکان اسکیم پروٹیکشن آئی فون صارفین صارفین کی نسبت
پڑھیں:
چمپینزی بھی انسانوں جیسی سوچ رکھنے لگے: تحقیق میں انکشاف
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ایک نئی تحقیق میں حیرت انگیز انکشاف سامنے آیا ہے کہ چمپینزی کسی معاملے میں انتخاب کرتے وقت شواہد کے معیار کو جانچ کر انسانوں کی طرح معقول اور تنقیدی انداز میں فیصلے کرتے ہیں۔
تحقیق کے نتائج معروف سائنسی جریدے “سائنس” میں شائع ہوئے، جن کے مطابق چمپینزی نہ صرف ابتدائی شواہد کی بنیاد پر فیصلہ کرتے ہیں بلکہ نئے شواہد ملنے پر اپنی رائے بدلنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں — یہ صلاحیت ماضی میں صرف انسانوں سے منسوب کی جاتی تھی۔
مطالعے کے دوران سائنس دانوں نے چمپینزیوں کو دو ڈبے دیے، جن میں سے ایک میں کھانا رکھا گیا تھا۔ جانوروں کو کسی ایک ڈبے میں انعام ہونے کا اشارہ دیا گیا، مثلاً ڈبہ ہلا کر آواز پیدا کرنا یا اس کے اندر موجود کھانا دکھانا۔
ابتدائی اشارے کی بنیاد پر چمپینزیوں نے فیصلہ کیا کہ انعام کہاں ہے، تاہم جب انہیں مزید مضبوط یا واضح اشارہ دیا گیا تو انہوں نے اپنا انتخاب بدل لیا۔ محققین کے مطابق یہ عمل ظاہر کرتا ہے کہ چمپینزی شواہد کی طاقت کو پرکھنے اور فیصلے پر نظرِ ثانی کرنے کی ذہنی صلاحیت رکھتے ہیں۔
مزید یہ کہ جب سائنس دانوں نے یہ ظاہر کیا کہ ان اشاروں میں سے ایک غلط تھا — مثلاً ڈبے میں صرف کھانے کی تصویر رکھی گئی تھی — تو چمپینزیوں نے فوری طور پر سمجھ لیا کہ ان کا پہلا اندازہ درست نہیں تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تحقیق اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ چمپینزی منطقی استدلال، شواہد کی جانچ اور فیصلہ سازی میں انسانوں سے کہیں زیادہ قریب ہیں، جس سے جانوروں کے ذہنی ارتقا کے بارے میں نئی بحث جنم لے سکتی ہے۔