data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

میٹا کی زیر ملکیت دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کے لیے انکریپٹڈ بیک اپ تک رسائی کا نیا اور محفوظ طریقہ متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اس فیچر کے تحت اگر کسی صارف کا فون گم ہوجائے تو وہ فنگر پرنٹ، چہرے کی شناخت (فیشل ریکاگنیشن) یا ڈیوائس کے اسکرین لاک کوڈ کے ذریعے بیک اپ تک باآسانی رسائی حاصل کر سکے گا۔

ماضی میں واٹس ایپ چیٹ بیک اپ انکرپشن سے محفوظ نہیں تھے، تاہم 2021 میں میٹا نے صارفین کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ بیک اپ کی سہولت فراہم کی، جس کے لیے پاس ورڈ یا 64 کریکٹرز پر مشتمل انکرپشن کیز درکار ہوتی تھیں۔

نئے فیچر کے تحت اب صارفین کو پاس ورڈ یا انکرپشن کیز یاد رکھنے کی ضرورت نہیں رہے گی، کیونکہ پاس کیز کے ذریعے یہ عمل خودکار طور پر محفوظ اور آسان ہوجائے گا۔

واٹس ایپ کے مطابق یہ نیا فیچر چند ہفتوں یا مہینوں میں دنیا بھر کے صارفین کے لیے دستیاب ہوگا، اس لیے صارفین کو اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: واٹس ایپ بیک اپ

پڑھیں:

یوٹیوب نے کم معیار ویڈیوز کو بہتر بنانے کے لیے نیا فیچر متعارف کر دیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کا مقصد کم معیار یا پرانی ویڈیوز کو خودکار طور پر بہتر بنانا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ نیا فیچر ’سپر ریزولوشن‘ کہلاتا ہے، جو اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے کم ریزولوشن یا دھندلی ویڈیوز کو شفاف اور اعلیٰ معیار کی شکل میں تبدیل کرتا ہے۔ اس سے صارفین کو اپنی پرانی ویڈیوز دوبارہ اپ لوڈ کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

یوٹیوب کا کہنا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں یہ فیچر 1080p سے کم ریزولوشن والی ویڈیوز کو ایچ ڈی معیار میں بہتر بنائے گا، جب کہ مستقبل میں اسے 4K سپورٹ تک توسیع دی جائے گی۔

کمپنی کے مطابق صارفین کو یہ فیچر خود ان ایبل کرنا ہوگا تاکہ وہ اپنے مواد کے معیار پر مکمل کنٹرول رکھ سکیں۔ جن ویڈیوز پر یہ فیچر لاگو ہوگا، ان کے سیٹنگز مینیو میں “Super Resolution” کا لیبل دکھائی دے گا۔

یوٹیوب کے مطابق یہ نیا اے آئی فیچر پلیٹ فارم کے اس جدید سلسلے کا حصہ ہے جس کا مقصد ویڈیوز کی وضاحت، رنگ اور مجموعی ناظرین کے تجربے کو نمایاں طور پر بہتر بنانا ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

متعلقہ مضامین

  • یوٹیوب نے کم معیار ویڈیوز کو بہتر بنانے کے لیے نیا فیچر متعارف کر دیا
  • واٹس ایپ کا بیک اپ چیٹ کی حفاظت کے لیے بڑا اعلان
  • یوٹیوب میں غیر معیاری ویڈیوز فوری بہتر بنانے کے لیے نیا اے آئی فیچر متعارف
  • واٹس ایپ نے تھرڈ پارٹی گروپس متعارف کرانے کی تیاری شروع کردی
  • اسحاق ڈار کا الجزائری ہم منصب سے رابطہ، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
  • واٹس ایپ صارفین فیس بک طرز پروفائل پر کور فوٹو سیٹ کرسکیں گے
  • جنرل ساحر کی بنگلہ دیشی آرمی چیف سے ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور
  • واٹس ایپ کا نیا فیچر: فون اسٹوریج کے مسئلے کا آسان حل
  • فیلڈ مارشل اردنی قیادت سے ملاقاتیں : تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ