’جان سے پیارا پاکستان‘ یومِ آزادی پر معرکہ حق کی مناسبت سے آئی ایس پی آر کا ملی نغمہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
یومِ آزادی اور معرکہ حق کی روح کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے نیا ملی نغمہ ’جان سے پیارا پاکستان‘ جاری کر دیا ہے، جو قومی اتحاد، حب الوطنی اور قربانی کے جذبے کا مؤثر اور پرجوش اظہار ہے۔
اس نغمے میں نہ صرف پاکستان سے بے پناہ محبت کو شاعرانہ انداز میں سمویا گیا ہے، بلکہ ہر پاکستانی چاہے وہ سپاہی ہو یا کسان، مزدور ہو یا لوہار، کو وطن کی ترقی و سلامتی کا ستون قرار دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: معرکہ حق میں بھارت نے پاکستانی قوم کو یکجا کیا
نغمے کے بول ’اٹھے قدم جو غیر کے، ہم دھول چٹا دیں گے‘ دشمن کو دوٹوک پیغام دیتے ہیں کہ پاکستان کی سرزمین پر کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ ملی نغمے کا ایک اہم پہلو یہ بھی ہے کہ اس میں پاکستان کی اصل پہچان مذہبی ہم آہنگی کو خوبصورت انداز میں اجاگر کیا گیا ہے۔
بول ’اس قوم میں شانہ ہیں کھڑے ہندو اور سکھ، عیسائی بھی‘ وطن کے تمام مذاہب کے افراد کو ایک اکائی کے طور پر پیش کرتے ہیں، جو اتحاد اور بھائی چارے کی علامت ہے۔ یہ نغمہ نہ صرف فوج کے عزم، حوصلے اور تیاری کو اُجاگر کرتا ہے، بلکہ عوامی عزم و وفا کو بھی نمایاں کرتا ہے۔ بول ’ہر شہری نے وطن سے وفا کی قسم کھائی ہے‘ قومی وحدت اور قربانی کے جذبے کی عکاسی کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: کوئی دشمن پاکستان کو کمزور نہ سمجھے، معرکہ حق بھارت کی یادداشت سے کبھی ختم نہیں ہوگا، فیلڈ مارشل عاصم منیر
’جان سے پیارا پاکستان‘ محض ایک ترانہ نہیں بلکہ ایک جذبہ ہے، ایسا جذبہ جو ہر پاکستانی کے دل میں بیدار ہوتا ہے جب بات وطن، اس کے تحفظ، اور اس کی عزت کی آتی ہے۔ یہ نغمہ یومِ آزادی 2025 کو ایک نئی روح بخشتا ہے، اور عوامی جوش و جذبے کو تازہ کرتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
’جان سے پیارا پاکستان‘ آئی ایس پی آر پاک فوج شعبہ تعلقات عامہ معرکہ حق نیا ملی نغمہ یومِ آزادی.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جان سے پیارا پاکستان ا ئی ایس پی ا ر پاک فوج شعبہ تعلقات عامہ معرکہ حق نیا ملی نغمہ یوم آزادی جان سے پیارا پاکستان معرکہ حق
پڑھیں:
خبردار اپنی سمز کسی اور کو نہ دیں۔۔۔ پی ٹی اے نے اہم ہدایات جاری کردیں۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل فون صارفین کو سمز کے غیر قانونی استعمال اور فراڈ سے بچنے کے لیے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اپنی سم کسی دوسرے شخص کو دینا قابلِ سزا جرم ہے، کیونکہ آپ کے نام پر رجسٹرڈ سم کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں استعمال ہو سکتی ہے، جس کی قانونی ذمہ داری بھی سم ہولڈر پر عائد ہو سکتی ہے۔پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ آگاہی پیغام میں کہا گیا ہے کہ تمام صارفین اپنی رجسٹرڈ سمز کی تعداد کی باقاعدگی سے جانچ کریں تاکہ کسی بھی غیر مجاز یا غیر ضروری سم کی بروقت نشاندہی کرکے اسے بلاک کرایا جا سکے۔ اس مقصد کے لیے صارفین cnic.sims.pk پر جا کر یا اپنا 13 ہندسوں پر مشتمل شناختی کارڈ نمبر بغیر ڈیش کے 668 پر ایس ایم ایس کرکے اپنے نام پر رجسٹرڈ سمز کی تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں۔اتھارٹی نے ہدایت کی کہ اگر کسی صارف کے نام پر ایسی سم رجسٹرڈ ہو جس کے بارے میں وہ لاعلم ہو یا جس کی ضرورت نہ ہو تو اسے فوری طور پر متعلقہ موبائل کمپنی سے رابطہ کرکے بند کرایا جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ دھوکا دہی یا غیر قانونی استعمال سے بچا جا سکے۔پی ٹی اے نے مزید کہا کہ نئی سم ہمیشہ متعلقہ موبائل کمپنی کی مستند فرنچائز یا کسٹمر سروس سینٹر سے ہی حاصل کی جائے اور بائیو میٹرک تصدیق کے عمل کے دوران مکمل احتیاط برتی جائے۔ صارفین اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کی اجازت اور علم کے بغیر ان کے شناختی کارڈ پر کوئی نئی سم رجسٹرڈ نہ کی جائے۔اتھارٹی نے ایک بار پھر عوام کو متنبہ کیا کہ "مفت سم" یا دیگر پرکشش پیشکشوں کے لالچ میں اپنی بائیو میٹرک تصدیق ہرگز نہ کرائیں، کیونکہ دھوکے باز عناصر اس عمل کے ذریعے آپ کے نام پر اضافی سمز جاری کرا سکتے ہیں، جو بعد ازاں جرائم یا فراڈ میں استعمال ہو سکتی ہیں۔پی ٹی اے نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ اپنی ذاتی معلومات، شناختی دستاویزات اور بائیو میٹرک ڈیٹا کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ موبائل آپریٹر یا پی ٹی اے سے رابطہ کریں تاکہ محفوظ اور ذمہ دارانہ موبائل استعمال کو فروغ دیا جا سکے۔