2025-06-27@09:59:19 GMT
تلاش کی گنتی: 18

«الیکٹرک گاڑیاں»:

    ستوت گارٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) دنیا بھر میں الیکٹرک گاڑیوں کی تعداد 2024 کے دوران بڑھ کر 5 کروڑ 58 لاکھ تک پہنچ گئی جس میں سب سے زیادہ 3 کروڑ 14 لاکھ چینی ساختہ الیکٹرک گاڑیاں شامل ہیں جو کہ کل الیکٹرک گاڑیوں کا تقریباًً 57فیصد ہیں۔(جاری ہے) متحدہ عرب امارات کی نیوز ایجنسی وام نے جرمنی کے توانائی کے حوالے سے تحقیقی ادارے سنٹر فار سولر انرجی اینڈ ہاییڈروجن ریسرچ کے حوالے سے بتایا کہ مکمل طور پر الیکٹرک گاڑیاں، پلگ ان ہائبرڈ یا رینج ایکسٹینڈر کے ساتھ الیکٹرک کاریں شامل ہیں ۔امریکا الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے کے حوالے سے 64 لاکھ گاڑیوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر اور جرمنی26 لاکھ...
    وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان کا کہنا ہے کہ آٹو پالیسی 2026ء کے تحت استعمال شدہ گاڑیوں کی رجسٹریشن اور سرٹیفکیشن لازمی ہوگی، سال 2030ء تک 22 لاکھ الیکٹرک گاڑیاں سڑکوں پر ہوں گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں معاون خصوصی ہارون اختر خان کی زیر صدارت کار ڈیلرز امپورٹرز ایسوسی ایشن کا اجلاس ہوا، جس میں آٹو پالیسی 2026ء، درآمدات برآمدات اور کسٹم ڈیوٹیز سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ہارون اختر نے کہا کہ کار ڈیلرز ایسوسی ایشن آٹو پالیسی سازی میں اہم اسٹیک ہولڈر ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی پالیسی آزادانہ درآمدی نظام کے فروغ پر مرکوز ہے، آزادانہ مقابلے سے مقامی آٹو انڈسٹری میں ایکسپورٹ کا رجحان بڑھے...
    محکمہ ایکسائز پنجاب نے الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس میں 95 فیصد تک رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد عوام کو ماحول دوست گاڑیاں اپنانے کی ترغیب دینا ہے تاکہ فضائی آلودگی پر قابو پایا جا سکے۔ نئی گاڑی کے ساتھ نمبر پلیٹ اور رجسٹریشن فیس کا مسئلہ نئی گاڑی خریدنے کے بعد پہلا بڑا مرحلہ اس کی رجسٹریشن اور نمبر پلیٹ کا ہوتا ہے۔ شہری اپنی پسند کے نمبرز کے لیے بعض اوقات لاکھوں روپے تک ادا کرتے ہیں۔ ساتھ ہی ہر گاڑی کی قیمت کے مطابق اس کی رجسٹریشن فیس بھی مقرر کی جاتی ہے۔ الیکٹرک گاڑیوں کے لیے خصوصی اسکیم وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈی جی ایکسائز احمد سعید...
    وزیراعظم کے مشیر برائے اقتصادی امور ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ حکومت کی نئی انرجی وہیکل پالیسی پاکستان کے لیے صاف، سرسبز اور پائیدار ٹرانسپورٹ کی جانب ایک سنگ میل ہے، جس سے نہ صرف ماحولیاتی آلودگی میں کمی ممکن ہو سکے گی بلکہ ملکی معیشت کو بھی ٹھوس فوائد حاصل ہوں گے۔ وہ اسلام آباد میں اعلیٰ سطح ورکشاپ سے خطاب کر رہے تھے جس کا مقصد نئی پالیسی پر مختلف صنعتی، ماحولیاتی، اور پالیسی ساز اداروں کو اعتماد میں لینا تھا۔ ہارون اختر خان نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا وژن ہے کہ 2030 تک 30 فیصد نئی گاڑیاں الیکٹرک ہوں تاکہ ملک میں کاربن کے اخراج کو کم کیا جا سکے۔ ان کے مطابق،...
    الاسکا کے ساحل کے قریب 3 ہزار گاڑیوں سے لدے کارگو جہاز میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، لیکن خوش قسمتی سے تمام 22 عملے کے ارکان کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب چین کی بندرگاہ یان تائی سے روانہ ہونے والا بحری جہاز "مارننگ مڈاز" میکسیکو کے شہر لازارو کارڈینس کی طرف جا رہا تھا۔ امریکی کوسٹ گارڈ نے بتایا کہ جہاز ایڈک، الاسکا کے جنوب مغرب میں موجود تھا جب اس میں آگ لگی۔ رپورٹس کے مطابق جہاز پر موجود 800 الیکٹرک گاڑیوں سمیت 3 ہزار سے زائد گاڑیاں لدی ہوئی تھیں۔ ابتدائی طور پر آگ اس ڈیک پر لگی جہاں الیکٹرک وہیکلز رکھی گئی...
    بھارتی وزیرا عظم نریندر مودی کی حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں کی وجہ سے بھارت میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی آگئی۔ رپورٹ کے مطابق جنتا دل (سیکولر) کے رکن ممبر گوڑا کمارا سوامی نے مودی کی انتہا پسند پالیسیز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ’ٹیسلا بھارت میں الیکٹرک گاڑیاں بنانے میں دلچسپی نہیں رکھتی اور یہ منصوبہ ترک کر دیا۔ بھارتی خبر رساں ادارے دی وائرز کی رپورٹ کے مطابق ٹیسلا کا بھارت میں مودی سرکار کی معیشت پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔ دی ہندو  نے کہا کہ بھارت میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو درپیش ٹیرف اور پیچیدہ قانونی ضوابط کی وجہ سے ٹیسلا نے فیکٹری لگانے سے گریز کیا، بھارت...
    کراچی(کامرس ڈیسک)پیٹرول اوتر ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں سے پریشان عوام کا جینا محال ہوچکا ہے، گاڑیوں کے مالکان بھی پیٹرول، ڈیزل کی بجائے اب الیکٹرک گاڑیوں کو ترجیح دے رہے ہیں، الیکٹرک گاڑی خریدنے والوں کے لئے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ پاکستانی مارکیٹ میں انتہائی سسٹی الیکٹرک گاڑیاں آگئی ہیں۔ انوریکس کمپنی نے پاکستانی مارکیٹ کے لیے اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی کی قیمتوں کا اعلان کردیا، چینی کمپنی کی جانب سے پہلی الیکٹرک ہیچ بیکXiO EV کی قیمتوں اور تفصیلات کا باضابطہ طور پر انکشاف کردیا گیا ہے۔ انوریکس XiO ایک کمپیکٹ 4 دروازوں والی برقی گاڑی ہے جو چین میں تیار کی گئی ہے۔ یہ 3 مختلف اقسام ( ویریئنٹس) میں پیش کی جائے گی۔ ان گاڑیوں کو...
    ریاض: دنیا کی مشہور الیکٹرک کار ساز کمپنی ٹیسلا نے سعودی عرب میں باضابطہ طور پر قدم رکھ لیا ہے۔ 10 اپریل کو ریاض میں ایک خصوصی تقریب کے ذریعے ٹیسلا کی گاڑیوں کا باضابطہ تعارف کرایا گیا، جس کے بعد ریاض، جدہ اور دمام میں عارضی شورومز کھول دیے گئے۔ سعودی عرب، جو ہمیشہ پیٹرول پر چلنے والی بڑی گاڑیوں کا گڑھ رہا ہے، اب وژن 2030 کے تحت الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ دینے کی جانب بڑھ رہا ہے۔ اگرچہ گزشتہ سال EVs (الیکٹرک گاڑیاں) کی فروخت کل گاڑیوں کا صرف 1 فیصد تھی، لیکن ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق 40 فیصد سعودی صارفین آئندہ تین سالوں میں EV خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ ٹیسلا کو یہاں چینی کمپنی...
    کراچی(نیوز ڈیسک)میگا موٹر کمپنی (ایم ایم سی) کے اشتراک سے دنیا کے سب سے بڑے نیو انرجی وہیکلز (این ای وی) بنانے والے ادارے بی وائی ڈی نے پاکستان میں گاڑیوں کی فراہمی کا آغاز کر دیا، اور اس کا مقصد آپریشنز کے پہلے 48 گھنٹوں میں 100 گاڑیاں فراہم کرنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں صارفین کو جمعہ سے ان کی بی وائی ڈی گاڑیاں ملنا شروع ہوگئی ہیں، ایم ایم سی نے اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے اہم مقامات پر بی وائی ڈی کے شوروم اور سروس سینٹرز قائم کیے ہیں، این ای وی کی متوقع زیادہ طلب کو دیکھتے ہوئے بی وائی ڈی اور ایم ایم سی 2025 میں 15 مراکز...
    صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے تحفطاً ملنے والی گاڑیاں توشہ خانے میں جمع کرا دیں۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم شہبازشریف کو ترک صدر اردوان نے کون سی گاڑی تحفہ دی؟ رجب طیب اردوان نے پاکستان کے دورے کے دوران صدر مملکت آصف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کو الیکٹرک گاڑیوں کا تحفہ دیا تھا جسے توشہ خانہ میں جمع کرا دیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے گزشتہ روز ہی گاڑی توشہ خانہ میں جمع کرائی تھی جس کی کابینہ سیکریٹریٹ نے تصدیق کردی تھی۔ مزید پڑھیے: ’آصفہ بھٹو عکسِ بے نظیر ہیں‘، خاتون اول کے ترک صدر کی گاڑی چلانے پر صارفین کے تبصرے یاد رہے کہ...
    کراچی(نیوز ڈیسک)لکی موٹر، جو پاکستان میں KIA ’کیا‘ گاڑیوں کی اسمبلی اور فروخت کا کام کرتی ہے، ملک میں نئی الیکٹرک ایس یو ویز متعارف کرانے کے لیے تیار ہے۔ کمپنی نے مختلف قیمتوں کی رینج میں الیکٹرک گاڑیاں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جن میں ان کی فلیگ شپ ایس یو وی ای وی 9 (SUV EV9) بھی شامل ہے۔ کیا نئی گاڑیاں آئیں گی؟ لکی موٹر کے سی ای او محمد فیصل نے بتایا کہ EV9 کے علاوہ، کمپنی مستقبل میں EV3 (ایک چھوٹی اور کم قیمت الیکٹرک SUV) بھی لانے پر غور کر رہی ہے۔ اکتوبر 2024 میں متعارف کرائی گئی EV5 کو بھی صارفین سے اچھی پذیرائی ملی۔ لکی موٹر کے سی ای او محمد...
    کراچی: حکومت سندھ نے بے کار گاڑیاں ایک ماہ کے اندر نیلام کرنے اور کراچی کے سرکاری ملازمین کے لیے ای وی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کر لیا۔ سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے کفایت شعاری کا کراچی میں اہم اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء سعید غنی، ضیا الحسن لنجار، علی حسن زرداری اور مختلف محکموں کے سیکرٹریز شریک ہوئے۔ اجلاس میں کمیٹی ممبران کی جانب سے سرکاری گاڑیوں کی الاٹمنٹ کو ریگولیٹ کرنے کے لیے واضح گائیڈ لائنز پر عمل کرنے کی ہدایات کی گئیں، اس موقع پر مختلف محکموں کے سیکرٹریز نے سرکاری گاڑیوں سے متعلق 10 سالہ...
    کراچی: حکومت سندھ نے بے کار گاڑیاں ایک ماہ کے اندر نیلام کرنے اور کراچی کے سرکاری ملازمین کے لیے ای وی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔   سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے کفایت شعاری  کا کراچی میں اہم اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزرا سعید غنی، ضیا الحسن لنجار، علی حسن زرداری اور مختلف محکموں کے سیکرٹریز شریک ہوئے۔ اجلاس میں کمیٹی ممبران کی جانب سے سرکاری گاڑیوں کی الاٹمنٹ کو ریگولیٹ کرنے کے لیے واضح گائیڈ لائنز پر عمل کرنے کی ہدایات کی گئیں۔ اس موقع پر مختلف محکموں کے سیکرٹریز نے سرکاری گاڑیوں سے متعلق 10 سالہ ریکارڈ پیش کردیا۔ شرجیل انعام میمن نے اجلاس...
    کراچی(نیوز ڈیسک)حکومت سندھ نے ایک ماہ میں بیکار گاڑیاں نیلام کرکے سرکاری ملازمین کیلئے الیکٹرک گاڑیاں (ای وی) خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا اور مختلف محکموں کے سیکریٹریز شریک ہوئے۔ شرجیل انعام میمن نے گاڑیوں کی الاٹمنٹ کو ریگولیٹ کرنے کیلئے گائیڈ لائنز پر عمل کی ہدایات کی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ نیلامی کا عمل ایک ماہ کے اندر مکمل ہونا چاہیے، ای وی گاڑیاں خریدنے سے حکومت کو فائدہ ہوگا، پی او ایل کی بچت ہوگی اور نیلامی میں آسانی ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ عوامی وسائل کے استعمال میں شفافیت کیلئے پرعزم ہیں۔ غیرمجاز افراد حکومتی احکامات کے تحت...
    اسلام آباد (نیوزڈیسک)حکومت کا شہریوں کو ایندھن استعمال کرنیوالی گاڑیاں الیکٹرک پر منتقل کرنے کا فیصلہ.وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ عوام کے لیے بجلی کی قیمت کم کرنے اور ایندھن والی گاڑیوں کے مقابلے میں الیکٹرک گاڑیوں پر منتقل کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے انقلابی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ کے فیصلے جن کا تعلق عوام سے ہوتا ہے، ہم آپ کے سامنے پیش کرتے ہیں۔ اس سال گردشی قرضے میں 12 ارب کی کمی کی ہے۔ ڈسٹریبیوشن کمپنیز نے پچھلےسال 240 ارب کا نقصان کیا جو ہم نے اس سال 170 ارب سے بڑھنے نہیں دیا۔یہ بورڈز کے غیر سیاسی اور...
    لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) دنیا بھر میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت گزشتہ ایک کروڑ 71لاکھ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔برطانوی ادارے آر ایچ او موشن کی جانب سے الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت کے حوالے سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس 2023 ء کے مقابلے میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں 25 فیصد اضافہ ہوا۔
۱