بی وائی ڈی کی 2 نئی الیکٹرک ایس یو ویز متعارف، پاکستان کے پہلے چارجنگ کوریڈور کے قیام کا بھی اعلان
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
چین کی معروف نیو انرجی وہیکل (این ای وی) تیار کرنے والی کمپنی بی وائی ڈی کے اشتراک سے میگا موٹر کمپنی (ایم ایم سی) نے پاکستان میں 2 نئی الیکٹرک اسپورٹس یوٹیلیٹی گاڑیاں (ایس یو وی) متعارف کرا دیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیسلا کو پھر مسئلہ: بی وائی ڈی نے ماڈل 3 کی ٹکر پر کم قیمت گاڑی لانچ کردی
یہ گاڑیاں بی وائی ڈی سی لائن 7 اوربی وائی ڈی اٹو 2 کے نام سے لاہور میں ایک ڈیلرشپ تقریب کے دوران پیش کی گئیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بی وائی ڈی پاکستان کے کنٹری ہیڈ لی جیان نے کہا کہ ان گاڑیوں کا اجرا پاکستان کے آٹوموٹیو شعبے کو جدید عالمی ٹیکنالوجی اور جدت سے ہم آہنگ کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بی وائی ڈی مقامی صارفین کو عالمی معیار کی الیکٹرک گاڑیاں فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
مزید پڑھیے: چینی کمپنی بی وائی ڈی کی شارک 6 پاکستان میں باضابطہ لانچ کردی گئی، قیمت کیا ہے؟
بی وائی ڈی پاکستان ایم ایم سی کے وائس پریذیڈنٹ برائے سیلز اینڈ اسٹریٹجی دانش خالق نے کہا کہ پاکستان میں مستقبل کی موبیلیٹی روشن، الیکٹرک اور طویل المدتی بنیادوں پر استوار ہے جس پر ہمیں بے حد خوشی ہے۔
1,300 کلومیٹر طویل چارجنگ کوریڈورپائیدار ٹرانسپورٹ کے فروغ کے لیے بی وائی ڈی ایم ایم سی، حبکو گرین کے اشتراک سے پاکستان کا پہلا ملک گیر نیو انرجی وہیکل چارجنگ کوریڈور قائم کر رہی ہے جو تقریباً 1,300 کلومیٹر پر محیط ہوگا۔
مزید پڑھیں: چینی کمپنی بی وائی ڈی نے 2 الیکٹرک گاڑیاں پاکستان میں متعارف کرادیں
یہ چارجنگ کوریڈور کراچی سے پشاور تک پھیلا ہوگا اور اہم شہروں اور موٹرویز کا احاطہ کرے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اٹو 2 ایس یو ویز بی وائی ڈی ایس یو ویز چینی کمپنی بی وائی ڈی سی لائن 7.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اٹو 2 ایس یو ویز بی وائی ڈی ایس یو ویز چینی کمپنی بی وائی ڈی سی لائن 7 کمپنی بی وائی ڈی پاکستان میں ایس یو
پڑھیں:
’میری قبر پہلے ہی تیار ہے‘، موت کی تیاریوں سے متعلق عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا حیران کن بیان
پاکستان کے لیجنڈری گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے اپنی زندگی سے متعلق ایک ایسا انکشاف کیا ہے جس نے مداحوں کو حیران کر دیا۔ معروف گلوکار کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے آبائی علاقے عیسیٰ خیل میں اپنی قبر پہلے ہی تیار کروا رکھی ہے اور وہ آخرت کی تیاری کو زندگی کا اہم ترین حصہ سمجھتے ہیں۔ ان کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے جہاں صارفین اس پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔
عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے حال ہی میں صحافی ارشاد بھٹی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی زندگی، موسیقی اور ذاتی خیالات پر کھل کر گفتگو کی۔ اس دوران انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنی قبر پہلے ہی تیار کروا رکھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے آخرت کی تیاری کر لی ہے۔ میری قبر عیسیٰ خیل میں تیار ہے، مکمل بن چکی ہے۔ اگر آپ میری زندگی میں آئیں گے تو میں آپ کو دکھا دوں گا ورنہ بعد میں خود ہی دیکھ لیں گے۔ ہمارا اپنا خاندانی قبرستان بھی ہے، جہاں میں نے اپنے لیے ایک قبر مخصوص کر رکھی ہے۔ اس کے ساتھ چند جگہیں اور بھی ہیں جن میں سے ایک کے بارے میں میں نے مذاق میں کہا تھا کہ وہ میری اہلیہ کے لیے ہے لیکن ساتھ ہی کہا کہ مذاق کر رہا ہوں حقیقت میں صرف اپنی قبر محفوظ کروائی ہے۔ اللہ ہم سب پر رحم فرمائے۔
گلوکار نے قبر کے بارے میں بتایا کہ یہ خیال اس وقت آیا جب میں نے ایک فارم ہاؤس اور مسجد تعمیر کروائی۔ پھر سوچا کہ میرے لیے بھی ایک جگہ ہونی چاہیے۔ میں اپنے کئی قریبی دوستوں، عزیزوں، خاندان کے افراد اور اپنی والدہ کو کھو چکا ہوں، اسی لیے موت کا خیال ہمیشہ ذہن میں رہتا ہے۔ میری صرف یہی دعا ہے کہ اللہ مجھے پُرسکون موت عطا فرمائے۔
یہ بھی پڑھیں: عطااللہ عیسیٰ خیلوی کس کے لکھے گانے گا کر مشہور ہوئے؟
عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آنے لگیں۔ ایک صارف نے لکھا قبر پہلے سے بنوانا درست نہیں البتہ کفن کی تیاری کی جا سکتی ہے۔
ایک اور نے تبصرہ کیا صرف قبر تیار کر لینا کافی نہیں، اصل تیاری آخرت کی ہونی چاہیے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ان کا ایمان مضبوط ہے، ہم تو قبر کا ذکر کرنے سے بھی گھبراتے ہیں جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا قبر بنانے کے بجائے اگر اولڈ ایج ہوم بنا دیتے تو زیادہ بہتر ہوتا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
عطااللہ عیسیٰ خیلوی عیسیٰ خیلوی عیسیٰ خیلوی قبر قبر گلوکار ویڈیو وائرل