پنجاب حکومت کا سرکاری گاڑیوں کے استعمال پر بڑا کریک ڈاؤن
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
سٹی42: پنجاب حکومت نے سرکاری گاڑیوں کے غیر ضروری استعمال کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے۔ تمام محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ دو ہفتوں کے اندر اضافی گاڑیاں واپس کر دی جائیں جبکہ افسران کو صرف منظور شدہ تعداد کے مطابق ہی گاڑیاں رکھنے کی اجازت ہوگی۔
حکومت نے لاگ بُک کے استعمال کو لازمی قرار دیا ہے، جس میں سفر کی تفصیل اور فیول کا ریکارڈ درج کرنا ہوگا۔ لاگ بُک میں غلط اندراج کرنے پر گاڑی کی سہولت معطل کر کے اس کی ریکوری بھی کی جا سکتی ہے۔ ہنگامی استعمال کے لیے محکمہ سربراہ کی پیشگی منظوری ضروری ہوگی اور گاڑیوں کے استحقاق سے متعلق کیسز کے لیے ڈیوی ایشن کمیٹی قائم کی جائے گی۔
انڈر 19 ورلڈ کپ سپر سکس مرحلہ پاکستان کا آج نیوزی لینڈ سے ٹاکرا
ہر محکمے میں گاڑیوں کی نگرانی کے لیے افسر نامزد کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، جبکہ گاڑیوں کی خریداری کے لیے فنانس ڈیپارٹمنٹ کی پیشگی منظوری لازمی قرار دی گئی ہے۔ منصوبوں کی گاڑیاں مکمل ہونے کے بعد ٹرانسپورٹ پول میں جمع کرانے کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے۔
حکومت نے الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیوں کی خریداری کو ترجیح دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ علاوہ ازیں، کابینہ ارکان اور مشیروں کو گاڑیاں صرف ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی منظوری کے بعد ہی فراہم کی جائیں گی۔
معروف شاعر اعتبار ساجد 77سال کی عمر میں انتقال کر گئے
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
بابر شہزاد ترک :اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری نظم و ضبط سے متعلق نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کر دی ۔
سرکلر کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے اوقاتِ کار پر عمل درآمد لازم ہوگا۔
سرکلرکے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےبائیومیٹرک حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ افسران و اہلکاروں کو لاؤنج سوٹ یا شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلرکے مطابق دفتری راہداریوں میں شور اور بلند آواز میں گفتگو سے گریز کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات پر عملدرآمد کیلئے باضابطہ سرکلر جاری کر دیاہے۔