Jasarat News:
2026-07-24@03:22:53 GMT

ٹنڈوجام ،شدید سردی کیساتھ گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ

اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت)ٹنڈوجام اور گرد نواح میں شدید سردی کے ساتھ گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوجام شہر اور گردنواح میں شدید سردی نے عوام کو گھروں تک محدود کر کے رکھ دیا ہے بازار شر شام ویران اور ہوٹلوں میں سناٹا سڑکیں ویران دوسری جانب گیس مہنگی بجلی مہنگی ہونے کی وجہ سے عوام ان کے استعمال کے بجائے عوام ٹھنڈے پانی سے وضو اور اسے استعمال کرنے پر مجبور ہیں ۔سماجی رہنما اورکونسلر طاہر اسامہ نے کہا کہ اگر گیس اور بجلی کا استعمال دوسو یونٹ سے زیادہ ہو جائے تو اسے اس کی سزا 6 ماہ جرمانے کی صورت میں بھگتنی ہو گی اس لیے عوام سردی کی وجہ سے بیمار ہو رہی لیکن گیس اور بجلی کی سہولت استعمال کرنے سے مجبورہیں جبکہ لکڑی کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے اور اسے پر بھی انتظامیہ کا کوئی کنٹرول نہیں ہے ۔مرکزی مسلم لیگ ٹنڈوجام کے صدر عبدالعزیز چانڈیو نے کہا کہ حکمران اپنی عیاشوں میں لگے ہوئے ہیں پنجاب میں عوام پر ون ڈش کی پابندی لگا کر وزیراعلی اپنے بیٹے کی شادی پر 40 کروڑ سے زائد رقم خرچ کرکے اور بھارت کے ڈیزائنر سے کپڑوں بنوا کر غریب عوام کے زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیںاور عوام کو اس سردی کے موسم عوام کو سہولت دینے کے بجائے کہ غریب عوام اس سرد موسم میں اپنی صحت کو سرد موسم سے محفوظ رکھنے کے لیے گیس اور بجلی کا استعمال کر سکیں نہ کر سکیں۔ آئی ایم ایف کے کہنے پر اس کی قیمت اتنی زیادہ کردی گئی ہے کہ عوام اس کے اس استعمال سے مجبور ہے اس مہنگائی کے باوجود سوئی سدرن گیس کمپنی انتظامیہ اور حیسکو کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جاری ہے اور گیس کے کم پریشر نے شہریوں کو پریشانیوں مبتلا کردیا ہے۔ انجمن تاجران ٹنڈوجام کے صدر عبدالمنان راجپوت نے کہا کہ سردیوں میں دوسرے ممالک میں بجلی کو سستا کردیا جاتا ہے تاکہ عوام آسانی سے اپنی زندگی گزار سکیں لیکن ہماری حکومت نے بجلی اور گیس کی اور دوسرے ایندھن کی قیمتوں اضافہ کرکے عوام کی زندگی کو مشکل بنا دیا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کہ وہ گیس اور بجلی کے ریٹ کم کرے اور دوسو یونٹ کے استعمال والی سزا ختم کرے تاکہ عوام اپنی زندگی سکون کے ساتھ گزار سکیںجبکہ اس سخت سردی کی وجہ سے بچوں کی اسکولز میں حاضری نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ اس سردی کی وجہ حکومت سندھ اسکولز کا وقت 9بجے کیا ہے 26جنوری تک جو کہ آج پورا ہو گیا لیکن سردی میں کمی آنے کے بجائے اس میں اضافہ ہو گیا لیکن حکومت نے اس تاریخ میں کوئی اضافہ نہیں کیا جس کی وجہ پھر سے اسکولز اور کالجز کا وقت ساڑھے 8 ہو گیا ہے۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: گیس اور بجلی سردی کی کی وجہ عوام ا

پڑھیں:

فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار

فوٹو: آئی ایس پی آر 

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار  کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار