گلگت میں بجلی کا بدترین بحران، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 20 گھنٹے سے تجاوز کر گیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT
محکمہ برقیات گلگت بلتستان کی جانب سے جاری لوڈ مینجمنٹ پروگرام کے مطابق دن کے اوقات میں ڈیڑھ گھنٹے اور رات کے اوقات میں صرف دو گھنٹے بجلی دستیاب ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت شہر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ ساڑھے 20 گھنٹے سے تجاوز کر گیا۔ چوبیس گھنٹے میں صرف تین سے چار گھنٹے بجلی عوام کو میسر ہوتی ہے۔ بجلی کے بدترین بحران نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ محکمہ برقیات نے ماہ جنوری اور فروری کے لئے لوڈ مینجمنٹ پروگرام جاری کر دیا۔ محکمہ برقیات گلگت بلتستان کی جانب سے جاری لوڈ مینجمنٹ پروگرام کے مطابق دن کے اوقات میں ڈیڑھ گھنٹے اور رات کے اوقات میں صرف دو گھنٹے بجلی دستیاب ہو گی۔ محکمہ برقیات کے لوڈ مینجمنٹ پروگرام کے مطابق ہفتے میں دو دن ڈیڑھ گھنٹے جبکہ باقی دنوں میں دو گھنٹے بجلی ملا کرے گی۔ اور رات کو دو گھنٹے بجلی دستیاب ہو گی۔ محکمہ برقیات کا کہنا ہے کہ گلگت شہر کے لئے بجلی کی ڈیمانڈ 75 میگاواٹ سے زیادہ ہو چکی ہے جبکہ پیداوار 20 میگاواٹ سے کم ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: دو گھنٹے بجلی محکمہ برقیات کے اوقات میں
پڑھیں:
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل کی سطح سے تجاوز کر گئی۔ عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایران اور خطے کے خلاف امریکی فوجی کارروائیوں کے بعد آبنائے ہرمز اور باب المندب میں بحری نقل و حمل متاثر ہونے اور دوبارہ بندش کے خدشات نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو اوپر دھکیل دیا، جس کے باعث برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔