این ڈی ایم اے کا لینڈ سلائیڈنگ کا پیشگی الرٹ، پہاڑی علاقوں میں احتیاط کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور بلوچستان کے پہاڑی علاقوں میں ممکنہ لینڈ سلائیڈنگ کے پیشگی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (NEOC) کے مطابق 26 اور 27 جنوری کے دوران متوقع بارش اور برفباری کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات شدت اختیار کر سکتے ہیں۔
شدید خطرے والے علاقے:خیبر پختونخوا: دیر، سوات، کالام، کاغان، چترال، کوہستان، شانگلہ، ایبٹ آباد اور مانسہرہ
مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں برفباری، لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری
گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر: مری، گلیات، استور، سکردو، گلگت، ہنزہ، غذر، شگر، باغ، مظفرآباد اور گردونواح
بلوچستان: کوئٹہ، زیارت، پشین، چمن، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، ژوب، ہرنائی، قلات، مستونگ، آواران، پنجگور اور خضدار
اہم ہدایات:قراقرم ہائی وے، بابوسر روڈ اور کاغان–ناران رابطہ سڑک پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک متاثر ہو سکتی ہے۔
پہاڑی علاقوں میں برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ کی صورت میں سڑکوں کی بندش ممکن ہے، اس لیے عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ سفر کے دوران انتظامیہ، ٹریفک پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ہدایات پر عمل کریں۔
مزید پڑھیں: شدید بارش اور برفباری کی وارننگ، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور سڑکیں بند ہونے کا خدشہ
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مشینری اور وسائل کی بروقت دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
برف اور ملبہ ہٹانے والی مشینری اور ریسپانس ٹیمیں الرٹ رہیں۔ این ای او سی صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے اور ضروری معلومات متعلقہ اداروں تک بروقت پہنچائی جا رہی ہیں۔
عوامی رہنمائی:لینڈ سلائیڈنگ اور موسمی خطرات کے حوالے سے تازہ ترین معلومات اور حفاظتی تدابیر کے لیے ’پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ‘ موبائل ایپ سے رہنمائی حاصل کی جا سکتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
این ڈی ایم اے پہاڑی علاقوں قراقرم ہائی وے، لینڈ سلائیڈنگ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: این ڈی ایم اے پہاڑی علاقوں قراقرم ہائی وے لینڈ سلائیڈنگ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ ڈی ایم اے
پڑھیں:
سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
بابر شہزاد ترک :اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری نظم و ضبط سے متعلق نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کر دی ۔
سرکلر کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے اوقاتِ کار پر عمل درآمد لازم ہوگا۔
سرکلرکے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےبائیومیٹرک حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ افسران و اہلکاروں کو لاؤنج سوٹ یا شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلرکے مطابق دفتری راہداریوں میں شور اور بلند آواز میں گفتگو سے گریز کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات پر عملدرآمد کیلئے باضابطہ سرکلر جاری کر دیاہے۔