لیسکو کا بسنت کے دوران گرڈ سٹیشنوں پر سیفٹی نیٹنگ کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT
لاہور:(نیوزڈیسک) لیسکو نے بسنت کے دوران بجلی کی تنصیبات کو محفوظ رکھنے کے لیے گرڈ سٹیشنوں پر سیفٹی نیٹ لگانے کا فیصلہ کر لیا۔
بسنت کے پیش نظر اندرون شہر کے گرڈ سٹیشنز پر سیفٹی نیٹ کی تنصیب ہوگی، سیفٹی نیٹ کی تنصیب کے باعث 27 جنوری بروز منگل کو موچی گیٹ اور بھاٹی گیٹ گرڈ سٹیشنز سے بجلی کی فراہمی متاثر رہے گی۔
27 جنوری بروز منگل کوصبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک موچی گیٹ گرڈ سٹیشن سے منسلک فیڈرز گوالمنڈی، اکبری گیٹ، الحدید بازار، نشتر روڈ، والڈ سٹی، نواز شریف ہسپتال، لنڈا بازار، دہلی گیٹ، برانڈرتھ روڈ، میو ہسپتال، سرکلر روڈ اور فوارہ چوک کی بجلی معطل رہے گی۔
اِسی طرح شام 4 بجے سے رات 8 بجے تک بھاٹی گیٹ گرڈ سٹیشن سے منسلک فیڈرز کچہری روڈ، ابراہیم روڈ، علی ہجویری، امیر روڈ، قصور پورہ، پیر مکی، واسا، مائیکرو حبیب، راوی کالونی، احمد علی روڈ، راشد روڈ، گنج بخش، اردو بازار، فصیل روڈ، داتا دربار کمپلیکس اور لیڈی ولنگٹن ہسپتال کے علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔
دوسری جانب سی ای او لیسکو انجینئر رمضان بٹ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر بسنت کے موقع پر بجلی کے نظام کو محفوظ بنانے کے لیے لیسکو کی جامع حکمت عملی مرتب کر دی گئی، پتنگ بازی کے دوران حادثات سے بچاؤ کے لیے گرڈ سٹیشنز کے یارڈ میں حفاظتی جال نصب کیے جا رہے ہیں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ بسنت کی خوشیاں محفوظ ماحول میں منانے کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں، ڈائریکٹر آپریشنز عمران محمود اور چیف انجینئر ٹی اینڈ جی آفتاب بٹ کی نگرانی میں حفاظتی کام تیزی سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔
علاوہ ازیں لیسکو نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کی ہے کیوں کہ حفاظتی اقدامات عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ناگزیر ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران نے صدر ٹرمپ کی تازہ دھمکی کے جواب میں خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا باز نہ آیا تو مشرق وسطیٰ میں اس کے انفرا اسٹریکچرز بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ایک نامعلوم فوجی ذریعے نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کے استعمال میں ایران کا عزم فولادی ہے اور وہ کبھی بھی اس اہم آبی گزرگاہ کو اپنے خلاف خطرہ بننے کی اجازت نہیں دے گا۔فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ اگر امریکا نے ایران کے پلوں یا بجلی گھروں پر حملہ کیا تو ایران بھی عرب ممالک میں موجود امریکا سے وابستہ اہم شہری بنیادی ڈھانچوں بشمول پلوں، بجلی گھروں اور تنصیبات پر حملے کرے گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکیوں کو گزشتہ دس دنوں کے واقعات کے بعد اب پوری طرح یقین ہو جانا چاہیے کہ ایران جہاں چاہتا ہے وہیں حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایرانی فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ لہٰذا ٹرمپ اگر اس طرح کا کوئی خطرناک جوا کھیلتے ہیں تو اس کا انجام ایک بار پھر ان کی سبکی اور شرمندگی کی صورت میں نکلے گا۔انھوں نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کا حق استعمال کرتا رہے گا اور اس اہم آبی گزرگاہ پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنے کے اپنے پختہ عزم سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگا۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کیا تھا کہ اگر ایران کی پاسدارانِ انقلاب آبنائے ہرمز میں کسی تجارتی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی اور ہتھیار سے حملہ کرتی ہے تو امریکا ہر ایسے واقعے کے جواب میں ایران کے ایک پل یا بجلی گھر کو تباہ کر دے گا چاہے وہ تہران کے قریب ہی کیوں نہ واقع ہو۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے عالمی سطح پر تیل اور گیس کی بڑی مقدار گزرتی ہے اور اسے ایران نے بند کر رکھا ہے جس کے باعث عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہے۔
مزید :