اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا، پیپلز پارٹی کے کارکن خود کو تنہا نہ سمجھیں۔گورنر پنجاب
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا ساتھ محبت سے نہیں بلکہ مجبوری میں دیا جا رہا ہے، عوام بدترین معاشی مشکلات کا شکار ہیں، کسان، کاشتکار، تاجر اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد پریشان حال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دیوار پر واضح طور پر لکھا جا چکا ہے کہ اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا، پیپلز پارٹی کے کارکن خود کو تنہا نہ سمجھیں۔ان خیالات کا اظہار گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے سرگودھا میں سابق وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ و ڈویژنل صدر پاکستان پیپلز پارٹی تسنیم احمد قریشی کی رہائش گاہ پر منعقدہ ڈویژنل بلدیاتی کنونشن کے موقع پر صحافیوں اور پارٹی عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ذاتی مفادات کے بجائے ملکی مفادات کو مقدم رکھا ہے اور جب بھی پیپلز پارٹی اقتدار میں آئی ملک کے تمام شعبوں میں ترقی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکن میدان میں نکلیں اور عوام کو آگاہ کریں کہ پیپلز پارٹی ہی واحد جماعت ہے جو عوام کے مسائل کا حقیقی حل رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ غلط پالیسیوں کے باعث کسان بدحال ہو چکے ہیں، کینو اور آلو کے کاشتکاروں کو شدید نقصان پہنچایا گیا، گندم کسان کے ہاتھ سے نکل گئی جبکہ بیوروکریسی کی ناقص حکمت عملی نے زراعت اور معیشت کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ کسان اور زمیندار آج دو وقت کی روٹی کے لیے بھی پریشان ہیں۔اس موقع پر سابق وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ و ڈویژنل صدر پاکستان پیپلز پارٹی تسنیم احمد قریشی نے خطاب کرتے ہوئے سرگودھا میں 700 بیڈز پر مشتمل جدید اسپتال کے قیام کا اعلان کیا اور کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کو صحت، تعلیم اور روزگار کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کرے گی۔تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن، سابق صوبائی امیدوار پنجاب اسمبلی متین احمد قریشی، عبد الستار انجم، جاوید کمبوہ سمیت پارٹی کے دیگر رہنما اور کارکنان بھی موجود تھے
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاکستان پیپلز پارٹی پیپلز پارٹی کے گورنر پنجاب نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔
دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.