آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور پاراچنار میں شدید برف باری، رابطہ سڑکیں بند
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT
مظفرآباد :آزاد کشمیر کی وادی نیلم اور وادی لیپا سمیت بالائی علاقوں میں شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو گئے ہیں، مسلسل برف باری کے نتیجے میں وادی لیپا کا رابطہ ضلعی ہیڈ کوارٹر ہٹیاں بالا سے مکمل طور پر منقطع ہو گیا ہے جبکہ کئی دیہات میں زمینی راستے بند ہونے سے شہری محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق شدید موسمی صورتحال کے باعث ایک مریضہ کو طبی پیچیدگی کا سامنا تھا، جسے زمینی راستوں کی بندش کے باعث فوری طبی سہولیات تک پہنچانا ممکن نہ تھا۔ اس صورتحال میں پاک فوج نے بروقت اور کامیاب ہیلی ریسکیو آپریشن کیا، جس کے دوران مریضہ کو محفوظ طریقے سے راولپنڈی کے ملٹری اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مقامی آبادی نے پاک فوج کی فوری کارروائی اور انسانی ہمدردی پر مبنی اقدام کو سراہا ہے۔
ادھر گلگت بلتستان میں بھی موسم کی سختی برقرار ہے۔ استور ویلی روڈ گزشتہ چار روز سے بند ہے جس کے باعث علاقے میں اشیائے خورونوش اور دیگر ضروری سامان کی ترسیل متاثر ہو رہی ہے۔ شدید سردی اور برف باری کے باعث گاڑیوں کی آمد و رفت معطل ہے جبکہ مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
دوسری جانب پاراچنار میں بھی خون جما دینے والی سردی پڑ رہی ہے۔ شدید سرد موسم اور برف باری کے باعث متعدد رابطہ سڑکیں بند ہو چکی ہیں، جبکہ کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے،بجلی کی بندش کے باعث گھریلو زندگی اور کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں جبکہ بچوں اور بزرگوں کو سردی سے بچانے کے لیے اضافی مشکلات درپیش ہیں۔
اسی طرح تیرہ کے علاقے میں بھی شدید برف باری کے باعث حالات زندگی مفلوج ہو گئے ہیں۔ تعلیمی ادارے بند ہیں، بازاروں میں سناٹا ہے اور روزمرہ ضروریات کی فراہمی میں رکاوٹیں پیدا ہو گئی ہیں۔ پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، جن میں برف ہٹانے، راشن کی فراہمی اور ہنگامی طبی امداد شامل ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک بالائی علاقوں میں سردی اور برف باری کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل برف باری کے علاقوں میں کے باعث
پڑھیں:
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔
دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.