سرکاری محکموں میں پیٹرول و ڈیزل گاڑیوں پر پابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
سٹی42: پنجاب حکومت نے ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے سرکاری محکموں میں نئی پیٹرول اور ڈیزل گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اب آئندہ سرکاری محکمے صرف الیکٹرک یا ہائبرڈ گاڑیاں خرید سکیں گے، جبکہ فیلڈ ڈیوٹی پر مامور گاڑیاں پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔
مزید براں، نئے پیٹرول پمپس کے این او سی کی منظوری اب صرف الیکٹرک چارجنگ یونٹ لگانے کے بعد ہی دی جائے گی، یعنی کسی بھی نئے پٹرول پمپ کو بغیر چارجنگ یونٹ کے کام کی اجازت نہیں ہوگی۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ کے لیے "گرین انرجی" کا فروغ ترجیح ہے اور صوبے میں نئی الیکٹرک وہیکل پالیسی جلد متعارف کرائی جائے گی۔
ایلون مسک نے ایران میں مفت اسٹار لنک انٹرنیٹ فراہم کر دیا
اس سلسلے میں 31 شہروں میں 170 نئے پیٹرول پمپس کے لیے ای-بز پورٹل کے ذریعے این او سیز جاری کیے گئے ہیں۔ ان میں فیصل آباد میں 29، لاہور 14، بہاولپور 10 اور خانیوال و بہاولنگر میں 9 نئے پیٹرول پمپس کھلیں گے۔ نئے پمپس پر الیکٹرک چارجنگ یونٹس کی تنصیب لازمی قرار دی گئی ہے تاکہ صارفین کو ماحول دوست ایندھن کی سہولت دستیاب ہو۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42
پڑھیں:
حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
سٹی 42: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا
حکومت کی جانب سے پیٹرول4روپے 40پیسے مہنگا کردیاگیاجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 62پیسےا ضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 331روپے 52پیسے ہوگئی،ڈیزل کی نئی قیمت 378روپے 66پیسے مقرر کردی۔
واضح رہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پرتعین کیا جارہا ہے ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی