گاڑیوں کے سوقین افراد کیلئے خوشخبری، سستی ترین الیکٹرک گاڑیاں آگئیں
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
کراچی(کامرس ڈیسک)پیٹرول اوتر ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں سے پریشان عوام کا جینا محال ہوچکا ہے، گاڑیوں کے مالکان بھی پیٹرول، ڈیزل کی بجائے اب الیکٹرک گاڑیوں کو ترجیح دے رہے ہیں، الیکٹرک گاڑی خریدنے والوں کے لئے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ پاکستانی مارکیٹ میں انتہائی سسٹی الیکٹرک گاڑیاں آگئی ہیں۔
انوریکس کمپنی نے پاکستانی مارکیٹ کے لیے اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی کی قیمتوں کا اعلان کردیا، چینی کمپنی کی جانب سے پہلی الیکٹرک ہیچ بیکXiO EV کی قیمتوں اور تفصیلات کا باضابطہ طور پر انکشاف کردیا گیا ہے۔
انوریکس XiO ایک کمپیکٹ 4 دروازوں والی برقی گاڑی ہے جو چین میں تیار کی گئی ہے۔ یہ 3 مختلف اقسام ( ویریئنٹس) میں پیش کی جائے گی۔ ان گاڑیوں کو شہریوں کی ڈرائیونگ کی مختلف ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
تینوں قسمیں ایک ہی چارج پر بالترتیب 140 کلومیٹر، 220 کلومیٹر اور 320 کلومیٹر کا سفر طے کریں گی۔
الیکٹرک کار XiO 140 کی قیمت 3،499,000 جبکہ بکنگ کی رقم 500،000 روپے مقرر کی گئی ہے، XiO 220 کی قیمت 4،199،000 روپے ، پرومو قیمت 3،999،000 روپے اور بکنگ کی رقم 600،000 روپے رکھی گئی ہے۔
XiO 320 کی قیمت 5،199،000 روپے، پرومو قیمت: روپے 4،999،000 اور بکنگ کی رقم: روپے 700،000 ہے۔
انوریکس کے مطابق XiO EV DC فاسٹ چارجنگ ٹیکنالوجی کو سپورٹ کرتی ہے جس سے بیٹری کو صرف 30 منٹ میں 30 فیصد سے 80 فیصد تک چارج کیا جا سکتا ہے۔
Inverex XiO EV ایک چارج پر 320 کلومیٹر تک فاصلہ طے کرتی ہے، DC فاسٹ چارجنگ (30 تا 80 فیصد چارجنگ آدھے گھنٹے میں)
XiO کی لانچنگ کے ذریعے انوریکس پاکستان کی الیکٹرک گاڑیوں کی مارکیٹ میں اینٹری دے دے گی۔
مزیدپڑھیں:لکھائی والے کرنسی نوٹوں سے متعلق اسٹیٹ بینک کا وضاحتی موقف
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
مختلف شہروں میں چینی کی قیمت 210 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمت 210 روپے تک پہنچ گئی، سرگودھا میں ایک ہفتے کے دوران چینی کے نرخ 23 روپے بڑھ گئے۔ سرکاری دستاویز میں گزشتہ ایک ہفتے میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت میں 12 پیسے کی کمی ہوئی تھی اور گذشتہ ہفتے تک ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 188 روپے 81 پیسے تھی۔ادارہ شماریات کے دستاویز کے مطابق ایک سال قبل ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 132 روپے47 پیسے تھی، اور اس وقت ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 188 روپے 69 پیسے پر آگئی ہے۔تاہم،ملک کے مختلف شہروں میں چینی 210 روپے فی کلو تک فروخت کی جارہی ہے اور ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 210 روپے تک پہنچ گئی ہے جب کہ پشاور کے شہری سب سے زیادہ مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔ادارہ شماریات کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران سرگودھا میں چینی کی فی کلو قیمت میں 23 روپے تک کا اضافہ ہوا جس سے قیمت 200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی جب کہ کراچی اورحیدر آباد میں چینی کی فی کلو قیمت 5 روپے تک بڑھ گئی جس سے حیدرآباد میں چینی فی کلو 195 روپے اور کراچی میں 200 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔اسی طرح، جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 200 روپے تک ہے۔
دوسری جانب، پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں چینی کی مقررہ قیمتوں سے زائد پر فروخت کی بڑھتی شکایات پر محکمہ پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز مینجمنٹ نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کیا تھا جس میں چینی کی زائد قیمتوں پر فروخت کا اعتراف کیا گیا ہے۔مراسلہ کے مطابق رپورٹس میں سامنے آیا کہ چینی کی اضافی قیمتوں پر فروخت جاری ہے، چینی کی زائد قینتوں کی وصولی عوام پر مالی بوجھ بڑھا رہی ہے۔مزید کہا گیا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فوری کارروائیوں کا پابند کریں اور اضافی قیمتیں وصول کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔