Daily Ausaf:
2026-07-24@05:58:42 GMT

سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی

اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT

کراچی (نیوز ڈیسک) عالمی و ملکی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل جاری ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 6 ہزار 700 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد ملکی صرافہ بازاروں میں سونا 3 لاکھ 41 ہزار 900 روپے سے کم ہو کر 3 لاکھ 35 ہزار 200 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے بتایا گیا کہ ملکی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 5 ہزار 745 روپے کمی آئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹ میں 10گرام سونا 2 لاکھ 93 ہزار 124 روپے سے کم ہو کر 2 لاکھ87 ہزار 379 روپے کا ہو گیا۔

اسی طرح عالمی صرافہ بازاروں میں مسلسل دوسرے روز سونے کے بھاؤ میں کمی آئی ، آج بین الاقوامی منڈی میں سونا 67 ڈالر فی اونس سستا ہوا جس کے بعد عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس قیمت 3 ہزار 168 ڈالر رہ گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ ہوئی تھی۔

اسرائیل کی غزہ کے میڈیکل کلینک پر بمباری ، مریضوں کے چیتھڑے اڑگئے ، 143شہید

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: صرافہ بازاروں میں ملکی صرافہ سونے کی

پڑھیں:

کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ فیصلے کے مطابق نیب خیبر پختونخوا اپر کوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔ احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی
  • چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
  • صرف 10 لاکھ روپے میں منی الیکٹرک کار، کیا یہ واقعی ممکن ہے؟
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی