کس ٹیم نے کونسے غیرملکی کھلاڑی کو اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا؟ جانیے
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سامنے بھارت کی انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) اندھیروں میں ڈوبنے لگی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں نامور غیر ملکی کرکٹرز 10ویں ایڈیشن کے بقیہ میچز کھیلنے پر رضامند ہوگئے ہیں تاہم دنیا کی امیر ترین کرکٹ لیگ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں غیر ملکی کرکٹرز سیکیورٹی کو لیکر تشویش میں مبتلا ہیں۔
پی ایس ایل میں شریک کونسی فرنچائز نے کتنے غیر ملکی کرکٹرز کی خدمات حاصل کیں، جانیے۔۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ وارنر کے بعد ہیلز نے بھی پاکستان آنے کا اعلان کردیا
کراچی کنگز کو کپتان ڈیوڈ وارنر کے علاوہ 6 غیر ملکی کھلاڑیوں کا ساتھ حاصل ہوگا، جن میں ٹم سائفرٹ، جیمز ونس، محمد نبی، بین مکڈرمٹ اور جارج منسی شامل ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیمز نیشم، ٹائمل ملز، بین دروشوئس، راسی وین ڈر ڈوسن اور ایلکس ہیلز کی خدمات حاصل ہوں گی۔
مزید پڑھیں: بابراعظم کو غیر ملکی کرکٹر ٹرول کرنے لگے، مگر کیوں؟
پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کی ٹاپ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو غیر ملکی کھلاڑیوں میں دنیش چندیمل، اویشکا فرنینڈو، گلبدین نائب، رائلی روسو اور فن ایلن کا ساتھ حاصل ہوگا۔
پشاور زلمی کو نامور غیر ملکی کھلاڑیوں میں ٹام کوہلر کیڈمور، میکس برائنٹ، نجیب اللہ زدران اور لیوک ووڈ جیسے اسٹار کا ساتھ میسر ہوگا۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل کا اضافی بوجھ! فرنچائزز کی پریشانی پر بورڈ سہارا بن گیا
اسی طرح لاہور قلندرز کو بھانوکا راجا پاکسے، سکندر رضا، شکیب الحسن کی خدمات حاصل رہیں گی، اسکے علاوہ فرنچائز دیگر کھلاڑیوں سے تاحال بات چیت جاری ہے۔
مزید پڑھیں: غیر ملکی کھلاڑیوں کے خدشات، آئی پی ایل انتظامیہ گھٹنے ٹیکنے پر مجبور
ادھر انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں انگلینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے اسٹار پلئیر سیکیورٹی خدشات اور نیشنل ڈیوٹی کو بہانہ بناکر کھیلنے سے انکار کررہے ہیں۔
ایسے میں آئی پی ایل انتظامیہ نے گھٹنے ٹیکتے ہوئے فرنچائزز کو کھلاڑیوں کیساتھ وقتی متبادل کے طور کھلانے کا آپشن بھی دیدیا ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: غیر ملکی کھلاڑیوں ا ئی پی ایل مزید پڑھیں پی ایس ایل
پڑھیں:
ٹام کروز اداکاری کے بعد اب کونسے شعبے میں قدم رکھنا چاہتے ہیں؟
ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز نے فلمی دنیا میں ایک نئے شعبے کا رخ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مشن امپاسیبل سیریز کی نئی فلم مشن امپاسیبل: دی فائنل ریکوننگ کی ریلیز سے قبل لندن میں ایک گفتگو کے دوران انہوں نے میوزیکل فلموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ ڈرامہ، ایکشن اور ایڈونچر کے ساتھ ساتھ اب موسیقی کی طرف بھی متوجہ ہو رہے ہیں، اور میوزیکل فلموں میں کام کرنا ان کا اگلا ہدف ہے۔
ٹام کروز نے کہا کہ وہ ہر فلم کے سیٹ پر کچھ نہ کچھ سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں، چاہے وہ پانی کے اندر شوٹنگ ہو یا کسی نئے ہنر کا حصول۔ ان کا ماننا ہے کہ فنکار کو مسلسل سیکھنے اور خود کو بہتر بنانے کی جستجو میں رہنا چاہیے، چاہے وہ موسیقی ہو یا کوئی آلہ بجانا۔
انہوں نے ہدایتکار و اداکار بین اسٹلر کی تعریف کرتے ہوئے ان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ کروز نے یہ بھی بتایا کہ وہ اپنے کرداروں پر خود تحقیق کرتے ہیں اور اس کے مطابق اسکرپٹ میں جان ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ ٹام کروز کی مشن امپاسیبل سیریز کی نئی فلم مشن امپاسیبل: دی فائنل ریکوننگ 21 مئی کو ریلیز ہو رہی ہے۔