پی ایس ایل سیزن 10، اب تک کن غیرملکی کھلاڑیوں نے دوبارہ شرکت کی ہامی بھرلی؟
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز میں شرکت کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے، اب تک کئی غیر ملکی کھلاڑیوں نے پی ایس ایل کے لیے اپنی دستیابی ظاہر کردی ہے۔
???? ???????????????????????????????????????????? ???????????????????? ????
Adding more power to the #PurpleForce ????#HBLPSLX pic.twitter.
— Quetta Gladiators (@TeamQuetta) May 15, 2025
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے دو غیرملکی کھلاڑیوں نے دستیابی ظاہر کردی ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ فن ایلن اور ریلی روسو نے پی ایس ایل کے بقیہ میچز میں شرکت کی تصدیق کی ہے۔
Brothers of Destruction are back for Quetta Gladiators. ????????
Plenty of fireworks guaranteed as @FinnAllen32 and @Rileerr confirm their return for #HBLPSLX ????????
Show your reaction with your favourite emojis ????????????????#PurpleForce pic.twitter.com/aqWsOP7AwX
— Quetta Gladiators (@TeamQuetta) May 15, 2025
دنیش چندی میل، گلبدین نائب اور اوشکا فرنانڈو نے بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جوائن کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس سے قبل لاہور قلندرز کے سکندر رضا اور راجا پکسا نے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے جنوبی افریقی کھلاڑی وین ڈر ڈوسن نے بھی پاکستان آنے کا اعلان کیا تھا۔
With the season he was having, bilkul risk nahi lena! ????@SRazaB24 @sameenrana pic.twitter.com/qgYuRAK97p
— Lahore Qalandars (@lahoreqalandars) May 14, 2025
واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 میں گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 1.530 کے رن ریٹ اور 9 میچوں میں 13 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے اور پلے آف کے لیے کوالیفائی بھی کرچکی ہے۔
???? ???????????????????????????????????????????????? ????
Scotland's dynamic left-handed opener George Munsey joins #KingsSquad ????❤️#YehHaiKarachi | #KarachiKings | #HBLPSLX pic.twitter.com/Vsqk936RGx
— Karachi Kings (@KarachiKingsARY) May 15, 2025
اسکاٹ لینڈ کے معروف ٹی 20 بیٹر جارج منسی نے کراچی کنگز کے لیے دستیابی ظاہر کی ہے، جبکہ گزشتہ روز انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز ایلکس ہیلز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو دوبارہ جوائن کرنے کا اعلان کیا تھا۔
???? He’s back in Red ????
Welcome home, @AlexHales1! #HaleStorm rejoins Islamabad United for #HBLPSLX and the hunt #4TheDream continues!
Read more: https://t.co/pY4cbjvEIf#UnitedWeWin #3xChampions pic.twitter.com/Viv2prVoFn
— Islamabad United (@IsbUnited) May 14, 2025
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل 10 شمولیت غیر ملکی کھلاڑی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز لاہور قلندرزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد یونائیٹڈ پی ایس ایل 10 شمولیت غیر ملکی کھلاڑی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز لاہور قلندرز
پڑھیں:
غیر ملکی کھلاڑیوں کے خدشات، آئی پی ایل انتظامیہ گھٹنے ٹیکنے پر مجبور
غیر ملکی کھلاڑیوں کی جانب سے بھارت میں عدم تحفظ کے خدشات دکھائے جانے پر آئی پی ایل انتظامیہ گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوگئی۔
آئی پی ایل انتظامیہ نے لیگ کے حتمی مراحل کو مکمل کرنے کے لیے فرنچائزز کو کھلاڑیوں کے وقتی متبادل سائن کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
پاکستان پر بھارتی جارحیت کے بعد حالات کشیدہ ہونے کے باعث لیگ کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرنا پڑ گیا تھا جس کے بعد کچھ کھلاڑیوں نے سیکیورٹی کی پیشِ نظر واپس بھارت آنے سے انکار کردیا تھا۔
لیگ کو مکمل کرنے کی غرض سے اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے آئی پی ایل انتظامیہ نے قوانین میں تبدیلی کرتے ہوئے اب فرنچائزز کو وقتی متبادل کو سائن کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
واضح رہے اس سے قبل آئی پی ایل قواعد کے مطابق کھلاڑیوں کے عارضی متبادل کی اجازت نہیں تھی۔