لاہور:

آپریشن " بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ" میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک بھر میں یومِ تشکر منایا جا رہا ہے۔

اس موقع پر پنجاب پولیس نے بھارتی جارحیت کے خلاف افواجِ پاکستان کی شاندار کامیابی کو بھرپور انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پنجاب پولیس شہدائے بنیان مرصوص کو خراجِ عقیدت اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

انہوں نے پاک فضائیہ کے ان شاہینوں کو بھی سلام پیش کیا جنہوں نے دشمن کی عددی برتری کو خاک میں ملا کر عظیم فتح ممکن بنائی۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس یومِ تشکر کے موقع پر ملک کے اندرونی امن و امان، شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور سرحدوں کے دفاع میں افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پوری قوم نے دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے سیسہ پلائی دیوار کا کردار ادا کیا۔

ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے، جو اپنی سرحدوں، خودمختاری اور وقار کے تحفظ کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، افواجِ پاکستان کی یہ شاندار فتح امتِ مسلمہ کے لیے اتحاد، حوصلے اور قیادت کا پیغام ہے۔

آئی جی پنجاب نے ہدایت جاری کی کہ یومِ تشکر کے سلسلے میں لاہور سمیت پنجاب بھر میں منعقدہ تقریبات، ریلیوں اور دیگر عوامی سرگرمیوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے تاکہ شہری بھرپور انداز میں قومی کامیابی کا جشن منا سکیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پنجاب پولیس

پڑھیں:

آزاد کشمیر کی شخصیات کی فیصل ممتاز راٹھور کی بطور وزیراعظم نامزدگی پر اظہارِ تحسین

فائل فوٹو

آزاد کشمیر کے مختلف شعبۂ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی بطور وزیراعظم آزاد کشمیر نامزدگی کے فیصلے کو خوش آئند قرار دے دیا۔

فیضان عارف ایڈووکیٹ نے کہا کہ راجہ فیصل ممتاز راٹھور ایک منجھے ہوئے سیاسی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اور مفاہمت پسند شخصیت کے مالک ہیں، فیصل ممتاز راٹھور آزاد کشمیر کے نوجوانوں میں بھی مقبول ہیں، جبکہ ریاست کی ترقی کے لیے ان کی نامزدگی ایک مثبت قدم ہے۔

بزنس مین راجہ آفتاب اصغر نے امید ظاہر کی کہ نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور عوامی مسائل کے حل کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کریں گے، کاروباری برادری اور نوجوانوں کی ترقی بھی ان کی ترجیحات میں شامل ہونی چاہیے۔

آزاد کشمیر چیمبر آف کامرس کے سابق صدر فیصل منظور نے کہا کہ توقع ہے کہ فیصل ممتاز راٹھور ریاست کی بہتری کے لیے اپنی سیاسی بصیرت بروئے کار لائیں گے اور عوامی فلاح کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ، روزگار کے مواقع اور نوجوانوں کی ترقی کے لیے اقدامات ناگزیر ہیں اور امید ہے کہ نامزد وزیراعظم ان پر خصوصی توجہ دیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • محرابپور، پی پی رہنما کے گھر ڈکیتی کا ملزم پنجاب سے گرفتار
  • صدر اور وزیراعظم کا خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائیوں پر فورسز کو خراج تحسین
  • صدر مملکت ،وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کا 23 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • وزیراعظم شہباز شریف کا فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف دو مختلف کامیاب کاروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • فیلڈ مارشل کا بروقت انتباہ
  • امیرجمعیت اہلِ حدیث سعودیہ عبدالمالک مجاہد کا حافظ فیصل کو خراج تحسین
  • سلامتی کونسل میں فلسطینی ریاست کی قرارداد، اسرائیلی وزراء کا اظہارِ تحفظات
  • شاہ عبداللہ دوم کا ’گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز‘ کا دورہ‘ فیلڈ مارشل کا عسکری تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
  • آزاد کشمیر کی شخصیات کی فیصل ممتاز راٹھور کی بطور وزیراعظم نامزدگی پر اظہارِ تحسین
  • صدر مملکت اور وزیراعظم کا باہمی احترام کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ