سٹی42: پاکستان میں معرکہ حق اور آپریشن بُنیان مرصوص میں شاندار کامیابی پر ملک بھر میں 16 مئی کو یوم تشکر سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی طرف سے خصوصی تقریبات کی جائیں گی جب کہ عوام مکار بنیئے پر مکمل فتح پانے پر اللہ کا شکر ادا کرنے اور اپنی کامیابی کا جشن منانے کے لئے بڑے پیمانہ پر ریلیاں نکالنے سے لے کر سیمیناروں، جلسوں تک بہت کچھ کرنے کے انتظامات کر چکے ہیں۔
کچھ علاقوں میں تھنڈر سٹارم کا امکان
حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اعلان کے بعد سماجی رابطے کی سائٹ پر عام تعطیل کے حوالے سے نوٹی فکیشن وائرل ہوا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ 16 مئی کو یوم تشکر کے سلسلے میں ملک بھر میں چھٹی ہوگی اور تمام تعلیمی ادارے، دفاتر بند رہیں گے۔
سرکاری ذرائع نے اس حوالے سے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھرمیں یوم تشکر کے سلسلے میں کوئی عام تعطیل نہیں ہوگی اور نہ ہی اس میں کوئی صداقت ہے۔
پی سی بی کے قائم مقام ڈائریکٹر کمرشل کی والدہ کا انتقال
ذرائع نے کہا کہ یوم تشکرکے موقع پرعام تعطیل کا سوشل میڈیا پروائرل ہونے والا نوٹی فکیشن جعلی ہے۔
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: یوم تشکر
پڑھیں:
یومِ آزادی کی خوشی میں 13 اگست کو بھی تعطیل
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد میں یومِ آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے ایک اضافی چھٹی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے 14 اگست کے ساتھ 13 اگست (بدھ) کو بھی عام تعطیل قرار دے دیا، جس کا مطلب ہے کہ شہری دو دن مسلسل آرام کر سکیں گے۔
یہ اعلان ایک باضابطہ نوٹیفکیشن کے ذریعے کیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ اس دوران وفاقی دارالحکومت کے تمام سرکاری و نجی دفاتر، اسکول اور دیگر ادارے بند رہیں گے۔ تاہم، ضروری خدمات فراہم کرنے والے محکمے—جیسے ایم سی آئی، سی ڈی اے، آئی سی ٹی ایڈمنسٹریشن، پولیس، آئیسکو، ایس این جی پی ایل اور اسپتال—حسبِ معمول کام کرتے رہیں گے تاکہ عوام کو کسی قسم کی دقت نہ ہو۔
ملک گیر سطح پر بھی 14 اگست کو عام تعطیل ہوگی، جیسا کہ کابینہ ڈویژن نے پہلے ہی اعلان کر رکھا ہے۔ اس کے علاوہ، 15 اگست کو چہلم امام حسینؑ کی مناسبت سے بعض صوبوں میں مقامی تعطیل کا امکان ہے۔ اگر ایسا ہوا تو لوگ جمعرات 14 اگست سے اتوار 17 اگست تک مسلسل چار دن کی طویل چھٹی کا لطف اٹھا سکیں گے۔
Post Views: 3