اسلام آباد:

حکومت کی جانب سے معرکہ حق اور آپریشن بُنیان مرصوص میں شاندار کامیابی پر ملک بھر میں 16 مئی کو یوم تشکر سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اعلان کے بعد سماجی رابطے کی سائٹ پر عام تعطیل کے حوالے سے نوٹی فکیشن وائرل ہوا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ 16 مئی کو یوم تشکر کے سلسلے میں ملک بھر میں چھٹی ہوگی اور تمام تعلیمی ادارے، دفاتر بند رہیں گے۔

سرکاری ذرائع نے اس حوالے سے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھرمیں یوم تشکر کے سلسلے میں کوئی عام تعطیل نہیں ہوگی اور نہ ہی اس میں کوئی صداقت ہے۔

ذرائع نے کہا کہ یوم تشکرکے موقع پرعام تعطیل کا سوشل میڈیا پروائرل ہونے والا نوٹی فکیشن جعلی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: یوم تشکر

پڑھیں:

خیبرپختونخوا: باجوڑ اور خیبر میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ،سرکاری ذرائع

—فائل فوٹو

خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ اور خیبر میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق باجوڑ میں شدت پسندوں کےساتھ ہونے والا جرگہ ناکام ہوگیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ قبائلی عمائدین کے جرگے نے فتنہ الخوارج سے علاقہ چھوڑنے سمیت 3 مطالبات کیے تھے۔ فتنہ الخوارج نےعلاقہ چھوڑنے سےانکار کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کے یومِ آزادی پر مودی کا نفرت انگیز پیغام، سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید
  • 15 اگست کو بھی عام تعطیل کا اعلان
  • دہشتگردوں کیخلاف کریک ڈاؤن؛ 850 سے زائد سوشل میڈیا اکاؤنٹس رپورٹ، سیکڑوں بلاک
  • سویرا ندیم کی نئی تصاویر وائرل؛ سوشل میڈیا صارفین آخر اتنے برہم کیوں ہیں ؟
  • بھارت؛ دو شادیاں کرنے پر معروف یوٹیوبر کو بیویوں سمیت عدالت نے طلب کرلیا
  • مودی کی مصنوعی مقبولیت کاپردہ فاش
  • کیا ایف بی آر سوشل میڈیا پر جھوٹی مہم کے خلاف مقدمہ دائر کرے گا؟
  • یوم آزادی کے موقع پر ایک ساتھ 4 چھٹیوں کا اعلان
  • سوشل میڈیا پر نفرت انگیزی پھیلانے پر ڈاکٹر عمر کیخلاف مقدمہ درج
  • خیبرپختونخوا: باجوڑ اور خیبر میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ،سرکاری ذرائع