2025-05-16@14:53:24 GMT
تلاش کی گنتی: 50

«ملکی صرافہ»:

    کراچی (نیوز ڈیسک) عالمی و ملکی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل جاری ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 6 ہزار 700 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد ملکی صرافہ بازاروں میں سونا 3 لاکھ 41 ہزار 900 روپے سے کم ہو کر 3 لاکھ 35 ہزار 200 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے بتایا گیا کہ ملکی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 5 ہزار 745 روپے کمی آئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹ میں 10گرام سونا 2 لاکھ 93 ہزار 124 روپے سے...
    ایک جنگ میں مسلمانوں کو فتح نہیں حاصل ہورہی تھی جس پر تمام صحابہ کرام نے مشورہ کیا کہ آخر کون سی سنت رسولؐ ہم سے چھوٹ گئی ہے۔ بالآخر چھوٹی ہوئی سنت مبارکہ کو اپنایا گیا اور فتح حاصل ہو گئی الحمدللہ۔ پاک افواج نے محض چند گھنٹوں میں ہی دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا، پاک فوج کئی دنوں سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کر رہی تھی کہ ہفتے کی علی الصبح نماز فجر کی ادائیگی کے بعد اسلامی روایات کے مطابق دشمن کو سبق سکھانے کے لیے جوابی کارروائی کا آغازکردیا گیا اور چند ہی گھنٹوں میں دشمن کو دھول چٹا دی اور پاکستان فاتح بن کر عالمی سطح پر نمودار ہوا۔ اس کے مثبت...
    سٹی42:  پاکستان میں کاروباری سرگرمیوں میں تیزی کے باعث ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری کے رجحان میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے مطابق صرف ایک ماہ کے دوران 2956 نئی کمپنیاں رجسٹر کی گئی ہیں۔ ایس ای سی پی کی رپورٹ کے مطابق اس رجسٹریشن کے بعد ملک میں کل رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد 2 لاکھ 52 ہزار 322 تک پہنچ گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 99 فیصد کمپنیاں ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے رجسٹرڈ ہوئیں جس سے کارپوریٹ سیکٹر میں ڈیجیٹلائزیشن کی کامیاب حکمت عملی کی عکاسی ہوتی ہے۔ پنجاب بھر کے سکولوں میں  تعطیلات کا اعلان نئی رجسٹر ہونے والی کمپنیوں...
     پاکستان کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2 مئی کو ختم ہونے والے کاروباری  ہفتے میں  اسٹیٹ بینک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے  ذخائر 11 کروڑ  80  لاکھ ڈالر کے اضافے سے 10 ارب   33کروڑ  25  لاکھ ڈالر  ہو گئے۔ مرکزی بینک کا بتانا ہےکہ 2 مئی تک پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 15  ارب 48کروڑ 26 لاکھ ڈالر ہوگئے۔
    بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں یوم مئی کی تعطیلات کے دوران ملکی معیشت کی کارکردگی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ تعطیلات کی پرجوش کھپت چین کی متحرک معیشت کی عکاسی کرتی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ، “یوم مئی” کی تعطیلات کے دوران ، چین میں کھپت سے متعلق صنعتوں کی سیلز آمدنی میں سال بہ سال 15.2 فیصد اضافہ ہوا۔ چینی اور غیر ملکی افراد کے چین میں داخلے اور باہر جانے کے اوسط روزانہ ٹرپس 2.179 ملین تک جا پہنچے، جو سال بہ سال 28.7 فیصد اضافہ ہے۔ ان میں سے چین میں داخل ہونے اور جانے والے غیر ملکی افراد کے ٹرپس کی...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 08 مئی ۔2025 )مارچ کی نسبت اپریل میں تجارتی خسارے میں 55.20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا سرکاری دستاویزات کے مطابق اپریل کے دوران تجارتی خسارہ 3 ارب 38 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ریکارڈ ہوا، گزشتہ سال اپریل کے مقابلے بھی تجارتی خسارے میں 35.79 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا تھا. دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال پہلے 10 ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں 8.81 فیصد اضافہ ہوا، جولائی تا اپریل تجارتی خسارہ 21 ارب 35 کروڑ ڈالر ریکارڈ ہوا. سرکاری دستاویز کے مطابق مارچ کی نسبت اپریل میں ملکی مجموعی برآمدات میں 19.05 فیصد کمی ہوئی، اپریل میں مجموعی برآمدات کا حجم 2 ارب 14 کروڑ ڈالر رہا جبکہ اپریل کے دوران مجموعی برآمدات...
    لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 05 مئی 2025ء ) 3 سالوں میں ملکی قرضوں میں 31 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہو جانے کا انشکاف، 2022 میں پی ڈی ایم کے اقتدار میں آنے کے بعد 3 مختلف حکومتوں کے دور میں ملکی قرضے ساڑھے 43 ہزار ارب روپے سے بڑھ کر 74 ہزار ارب روپے کی سطح سے اوپر چلی گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے قرضوں میں اضافے سے متعلق مشیر خزانہ خیبرپختونخواہ مزمل اسلم کی جانب سے ہوشربا انکشاف کیا گیا ہے۔ مزمل اسلم کے مطابق شہباز شریف پاکستان کا واحد وزیراعظم ہے جس نے 3 سالوں میں آئی ایم ایف کے 4 پروگرام لیے۔ جب یہ پی ڈی ایم کی حکومت میں...
    پاکستان اور عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار 800 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 50 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 6 ہزار 687 روپے اضافے سے 3 لاکھ 68 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 75 ڈالر بڑھ کر 3 ہزار 316 ڈالر ہے۔
      بیجنگ : چین کی ریاستی کونسل کےدفتر اطلاعات کے زیر اہتمام ایک پریس کانفرنس میں چین کی وزارت تجارت سمیت چھ محکموں نے چین سے روانگی کے موقع پر ٹیکس ریفنڈ پالیسی کو بہتر بنانے کی صورتحال پر بات کی۔ چین کے نائب وزیر تجارت شنگ چھیو پھینگ نے کہا کہ چین سے روانگی پر ٹیکس ریفنڈ سروس کو بہتربنانے کے لئے چین ٹیکس ریفنڈ اسٹورز کی تعداد، ٹیکس ریفنڈ سامان کی اقسام اور ٹیکس ریفنڈ سروسز کے معیار میں اضافے سمیت تین پہلوؤں پر اقدامات اٹھائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین کی ویلیو ایڈڈ ٹیکس لیول کے مطابق عام اشیا ءکے لیے ٹیکس ریفنڈ کی شرح 11 فیصد ہے جو تقریباً دس فیصد کا ڈسکانٹ دینے...
    چین سےروانگی پر ٹیکس ریفنڈ کا کم سے کم معیار 200 یوآن تک کم کردیا گیا ہے، چینی وزارت تجارت WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کی ریاستی کونسل کےدفتر اطلاعات کے زیر اہتمام ایک پریس کانفرنس میں چین کی وزارت تجارت سمیت چھ محکموں نے چین سے روانگی کے موقع پر ٹیکس ریفنڈ پالیسی کو بہتر بنانے کی صورتحال پر بات کی۔ چین کے نائب وزیر تجارت شنگ چھیو پھینگ نے کہا کہ چین سے روانگی پر ٹیکس ریفنڈ سروس کو بہتربنانے کے لئے چین ٹیکس ریفنڈ اسٹورز کی تعداد، ٹیکس ریفنڈ سامان کی اقسام اور ٹیکس ریفنڈ سروسز کے معیار میں اضافے سمیت تین پہلوؤں پر اقدامات اٹھائے گا۔ انہوں نے کہا...
    کراچی: پاکستان کو حقیقی معاشی تبدیلی کے لیے جامع اسٹرکچرل اصلاحات کرنا ہونگی، اب تک ہماری معیشت کا انحصار برین ڈرین اور ترسیلات زر پر ہے، جبکہ ہم نے اپنی مقامی معیشت کو عالمی کھلاڑیوں کا مقابلہ کرنے کے قابل نہیں بنایا ہے۔  اس وقت توقع سے کم پٹرولیم قیمتیں اور توقع سے زیادہ ترسیلات زر نے یہ موقع فراہم کیا ہے، کہ اس طرح بچنے والے ڈالرز کو معیشت کی بنیادوں کو مضبوط کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکے۔  مزید پڑھیں: ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ : کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ایک ارب ڈالر سے زائد ہوگیا پٹرولیم مصنوعات کی عالمی قیمتیں 50 سے 60 ڈالر فی بیرل رہنے کی صورت میں پاکستان کو الگے چار سالوں میں 6...
    غیرملکی سرمایہ کاری سے حاصل منافع کی بیرون ملک منتقلی میں نمایاں اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)غیر ملکی سرمایہ کاری سے حاصل منافع کی بیرون ملک منتقلی میں نمایاں اضافہ زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہونے سے منافع کی منتقلی بھی تیز ہوگئی، جس کے نتیجے میں غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق غیرملکی سرمایہ کاروں نے رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ایک ارب 70 کروڑ 87 لاکھ ڈالر کا منافع منتقل کیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 82 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا منافع منتقل کیا گیا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ منافع کی منتقلی میں...
    ایس آئی ایف سی کی مؤثر حکمت عملی کے باعث غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری میں 41 فیصد اضافہ ہوگیا۔ توانائی، زراعت و ٹیکنالوجی سمیت دیگر ترجیحی شعبوں میں کاروباری سودے، سرمایہ کاری کے رجحان میں نمایاں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری میں 41 فیصد اضافے کے ساتھ 1.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔ معاشی استحکام کے لیے دفاع، آئی ٹی و توانائی سمیت مختلف ترجیحی شعبوں میں تیز رفتار منظوریوں سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگیا۔ ایس آئی ایف سی کا “سنگل ونڈو” ماڈل، منصوبہ جاتی سرمایہ کاری اور بین الوزارتی روابط میں نمایاں بہتری آئی۔ ایس آئی ایف سی کی جانب سے رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں اہم...
    سرمایہ کاروں کا حکومت کی کاروباری پالیسیوں پر اعتماد بحال ہونے کے نتیجے میں ملک میں غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ ملکی معاشی استحکام کے لیے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل کی کاوشیں کامیاب نتائج دے رہی ہیں اور ایس آئی ایف سی کی مؤثر حکمت عملی کے باعث غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری میں 41 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس سے یہ سرمایہ کاری  1.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ توانائی، زراعت و ٹیکنالوجی سمیت دیگر ترجیحی شعبوں میں کاروباری سودے، سرمایہ کاری کے رجحان میں نمایاں فروغ کا ثبوت ہیں۔ معاشی استحکام کے لیے دفاع، آئی ٹی و توانائی سمیت مختلف ترجیحی شعبوں میں تیز رفتار منظوریوں سے سرمایہ کاروں...
    ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ملکی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے، جس سے یورپی مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات کو پسند کیا جا رہا ہے۔ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے پاکستانی مصنوعات کی یورپی ممالک میں مانگ تیزی سے بڑھ رہی ہے اور اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی یورپ کو برآمدات میں 9.4 فی صد کا نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق مغربی اور شمالی یورپ میں سب سے زیادہ پاکستانی مصنوعات کو پسند کیا جا رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ  مغربی یورپ کو برآمدات میں 11.6 فیصد اضافہ ہوا ہے جب کہ شمالی یورپ میں یہ شرح 17.7 فیصد تک پہنچ گئی،...
    کراچی: سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے بعد قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ بین الاقوامی اور مقامی دونوں مارکیٹوں میں آج جمعہ کے روز سونے کی قیمتوں میں بہت بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونا 100 ڈالر فی اونس مہنگا ہوگیا، جس کے نتیجے میں نئی قیمت 3218 ڈالر فی اونس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں بھی 24 قیراط کے حامل سونے کی قیمت میں 10 ہزار روپے فی تولہ کا تاریخ ساز اضافہ دیکھنے میں آیا، جس سے نئی قیمت 3 لاکھ 38 ہزار 800 روپے فی تولہ ہوگئی۔ مقامی سطح...
    ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا ہے، زر مبادلہ کے مجموعی سیال ذخائر 15,752.7 ملین ڈالر ہوگئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کی ادائیگی کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زر مبادلہ کے مجموعی سیال ذخائر 15,752.7 ملین ڈالر ہوگئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی تحویل میں زرمبادلہ ذخائر 10,699.4 ملین ڈالرجبکہ کمرشل بینکوں کی تحویل میں زرِمبادلہ کے خالص ذخائر 5,053.3 ملین ڈالر ہیں، زر مبادلہ کے مجموعی سیال ذخائر 15,752.7 ملین ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: زرمبادلہ ذخائر میں ہفتہ وار بنیاد پر اضافہ، مجموعی طور پر کمی ریکارڈ اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ برآمدات کے ذریعے ملکی آمدن میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ برآمدات سہولت اسکیم (ای ایف ایس) کے حوالے سے جائزہ اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں ہوا، جس میں برآمدات سہولت اسکیم (EFS) کو مؤثر بنانے اور برآمدی شعبے کا اس سے استفادہ یقینی بنانے کے لیے قائم کمیٹی کی عبوری سفارشات پیش کی گئیں۔ شہباز شریف نے اجلاس میں کہا کہ ملکی آمدن میں برآمدات کے ذریعے اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ برآمدی صنعتوں کے خام مال اور مشینری کی درآمد پر سہولت کے لیے اس اسکیم کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے کمیٹی کی سفارشات پر شعبے کے ماہرین سے...
    ایک ہفتے میں ملکی زرمبادلہ ذخائرمیں اضافہ جبکہ کمرشل بینکوں کے ڈالر ذخائر میں کمی دیکھی گئی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 28 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 2.78 کروڑ بڑھ کر 15.57 ارب ڈالر رہے ۔ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 6.95 کروڑ ڈالر اضافے سے 10.67 ارب ڈالر رہے۔ کمرشل بینکوں کے ذخائر 4.08 کروڑ ڈالر کم ہو کر 4.90 ارب ڈالر رہے۔ Post Views: 1
    اسلام آباد: مارچ 2025 میں پاکستان کی ملکی برآمدات میں 5.10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ ماہ برآمدات کا حجم 2 ارب 61 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گیا۔ ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فروری میں برآمدات 2 ارب 49 کروڑ ڈالر تھیں جبکہ مارچ 2024 کے مقابلے میں بھی برآمدات میں 2 فیصد اضافہ ہوا۔ گزشتہ ماہ درآمدات 4 ارب 973 کروڑ ڈالر تک رہیں جس کے نتیجے میں ماہانہ تجارتی خسارہ 7.83 فیصد کمی کے ساتھ 2 ارب 11 کروڑ ڈالر رہا۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال کے پہلے 9 ماہ (جولائی تا مارچ) میں برآمدات میں 7.69 فیصد اضافہ ہوا اور ان کا حجم 24 ارب...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)معاشی تحقیقاتی ادارے اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ نے الرٹ جاری کردیا۔ تھنک ٹینک کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کپاس کی پیداوار 30 فیصد سے زائد گر گئی ہے، کپاس کی پیداوار میں کمی سے معیشت کو بڑا خطرہ لاحق ہے، کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے اگیتی کاشت کی جائے۔ اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ اپریل کے وسط تک کپاس کی کاشت بہتر پیداوار دے سکتی ہے،کپاس کی فصل کو موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصان سے بچانے کےلیے جلدی کاشت بہتر ہے، کپاس کی دیر سے بوائی موسمیاتی اثرات خطرناک ہوسکتے ہیں۔ کپاس کی دیر سے بوائی گلابی سنڈی کے حملوں کا خدشہ بڑھ جاتا ہے،کپاس کی دیر سے بوائی...
    رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی (اکتوبر تا دسمبر2024) کے دوران ملکی معیشت کی شرح نمو(جی ڈی پی) 1.73 فیصدریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران ریکارڈ کی گئی 1.77 فیصد کے مقابلے میں کم ہے. نیشنل اکاوٴنٹس کمیٹی (این اے سی) کمیٹی کا حالیہ اجلاس سیکریٹری منصوبہ بندی کمیشن کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران جی ڈی پی کی نظر ثانی شدہ شرح نمو 1.34 فیصد مقرر کرنے کی منظوری دی گئی جس کا پچھلا تخمینہ 0.92 فیصد تھا اور مالی سال 2024-25کی دوسری سہ ماہی کے لیے عبوری شرح نمو کی بھی منظوری دی گئی۔ نیشنل اکاوٴنٹس کمیٹی (این اے سی) کے اعداد و شمار...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)لوہے اور اسٹیل کی ملکی درآمدات میں فروری 2025 کے دوران 50.78 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔ ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق اس دوران درآمدات کی مالیت 57.9 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے، گزشتہ سال فروری 2024 میں لوہے اور اسٹیل کی درآمدات کا حجم 38.4 ارب روپے رہا تھا۔ فروری 2025 کے دوران لوہے اور اسٹیل کی قومی درآمدات میں 19.5 ارب روپے یعنی 50.78 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ لاہور میں خواتین کو ہراساں کرنے والے 3 برقعہ پوش اوباش گرفتار
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2025ء) لوہے اور سٹیل کی ملکی درآمدات میں فروری 2025 کے دوران 50.78 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق اس دوران درآمدات کی مالیت 57.9 ارب روپے تک پہنچ گئی جبکہ فروری 2024 میں لوہے اور سٹیل کی درآمدات کا حجم 38.4 ارب روپے رہا تھا ۔(جاری ہے) اس طرح فروری 2024 کے مقابلہ میں فروری 2025 کے دوران لوہے اور سٹیل کی قومی درآمدات میں 19.5 ارب روپے یعنی 50.78 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
    وفاقی حکومت نے ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق ملک میں ترسیلات زر اور ملکی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ 8 ماہ میں مہنگائی کی شرح 5.9 فیصد ریکارڈ کی گئی اور اپریل میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 2 سے 3 فیصد رہنے کی توقع ہے، گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں مہنگائی کی شرح 28 فیصد تھی۔ رپورٹ کے مطابق جولائی تا فروری ترسیلات زر میں 32.5 فیصد اضافہ ہوگیا اور اس کا حجم 23.96 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ یہ بھی پڑھیے: ملکی معیشت درست سمت پر گامزن، وزارت خزانہ نے اپریل کی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملکی برآمدات میں 7.2 فیصد اضافہ ہونے کے بعد...
    بیجنگ : “چین کے صارفین کے اعتماد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے” – حال ہی میں چین کی صارفی مارکیٹ کی فعال صورتحال کے پیش نظر ، جرمنی کے سب سے بڑے تجارتی بینک ڈوئچے بینک نے یہ تخمینہ لگایا ہے۔ اس بینک کی تازہ ترین سروے رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ 52 فیصد جواب دہندگان اخراجات میں اضافہ کرنے کے لئے تیار ہیں ، جو ایک سال میں سب سے بلند شرح ہے۔ اس کی تصدیق چین کے سرکاری اعداد و شمار سے بھی ہوتی ہے: اس سال کے پہلے دو مہینوں میں، چین کی صارفی اشیاء کی کل ریٹیل سیل 8.3731 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی اور یہ اضافہ توقعات سے زیادہ ہے.ایسا اعتماد کہاں سے آتا...
    پاکستان کی متحدہ عرب امارات کیلئے رواں مالی سال کے دوران برآمدات میں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس کا اعلان دبئی میں پاکستانی کمرشل اور ٹریڈ قونصلر علی زیب نے کیا۔ وہ دبئی میں پاکستان قونصل خانے اور پاکستان بزنس کونسل کی سحور محفل سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جولائی 2024 سے لیکر فروری 2025 تک پاکستان کی 1.2 ارب ڈالرز کی ایکسپورٹس متحدہ عرب امارات کیلئے ہوئی ہیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 28 فیصد اضافہ ہیں۔ پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں سحور محفل کا مقصد دبئی چیمبر آف کامرس میں رجسٹرڈ دیگر ممالک کی بزنس کونسلز اور غیر ملکی سفارتکاوں کو پاکستان ٹریڈ شو کیلئے شرکت کیلئے دعوت دینا تھا۔ پاکستان قونصل...
    بیجنگ:چین کے محکمہ کسٹمز نے اعلان کیا کہ رواں سال کے پہلے دو ماہ میں چین کی اشیاء کی تجارت کی مجموعی درآمدی و برآمدی مالیت 6.54 ٹریلین یوآن رہی۔ ان میں برآمدات کی مالیت 3.88 ٹریلین یوآن رہی ، جو 3.4 فیصد اضافہ ہے اور یہ پیمانہ تاریخ کی اسی مدت میں نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔چین کی غیر ملکی تجارت مجموعی طور پر مستحکم رہی ہے۔پہلے دو ماہ میں آسیان، یورپی یونین، امریکہ اور جاپان کو چین کی برآمدات میں بالترتیب 6.8 فیصد، 1.8 فیصد، 3.4 فیصد اور 2 فیصد اضافہ ہوا جبکہ “بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر کے شراکت دار ممالک کے لیے برآمدات میں 2.4 فیصد اضافہ ہوا۔ Post Views: 1
    پنجاب میں رواں سال کے دوران آلو کی پیداوارمیں 10لاکھ ٹن کااضافہ ہواہے اور آلو کی پیداوار گزشتہ سال کے 32لاکھ ٹن کے مقابلہ میں ساز گار موسمی حالات کے باعث 42لاکھ ٹن سے بھی تجاوز کرگئی ہے جس کے باعث ملکی ضروریات پوری کرنے کے علاوہ بچ جانیوالا آلو مختلف ممالک کو برآمد کرنے کیلئے بھی اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں۔نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایاکہ چونکہ آلو کی بمپر کراپ حاصل ہوئی ہے اسلئے ملکی ضرورت سے زیادہ آلو اور اس کی مصنوعات کی برآمدجلد شروع کی جا ئے گی تاکہ آلو کے کاشتکاروں کا معاشی تحفظ یقینی بنانے سمیت انہیں فصل کا بہتر معاوضہ مل سکے۔ انہوں نے بتایاکہ دیگر غیر ملکی منڈیوں کے...
    کراچی(کامرس رپورٹر) ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، برآمدات و غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بہتری، مہنگائی میں کمی اور روپیہ مستحکم ہو رہا ہے البتہ ملکی درآمدات اور حکومتی قرضوں کا مسلسل بڑھنا، محصولات میں کمی، توانائی پیداوار کا گھٹنا بھی معاشی چیلنج ہے۔اسٹیٹ بینک، سٹاک ایکسچینج، ایف بی آر، ادارہ شماریات، نیپرا، او سی اے سی، پاما سمیت بڑے مالیاتی اداروں نے نمبرز جاری کردیئے، جنوری 2024 میں برآمدات 3 ارب 36 کروڑ ڈالرز تھیں جو اب جنوری 2025 میں 3 ارب 63 کروڑ ڈالرز ہو گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق جنوری 2024 میں ترسیلات زر 2 ارب 39 کروڑ ڈالرز تھیں جو جنوری 2025 میں 3 ارب...
    کراچی(کامرس رپورٹر)ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونا نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو 1ہزار روپے اضافے سے فی تولہ سونا3 لاکھ 9ہزارروپے پرپہنچ گیااسی طرح 10گرام سونیکی قیمت857 روپیبڑھ کر 2لاکھ 64 ہزار917روپے ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں9 ڈالر کے اضافے سیفی اونس سونا2953 ڈالرپر پہنچ گیا۔تیسری سندر انڈسٹریل ایکسپوکا افتتاحلاہور (کامرس ڈیسک) چیئرمین پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ منیجمنٹ کمپنی جاوید اقبال نے تیسری سندر انڈسٹریل ایکسپو 2025 کا افتتاح کر دیا،ایکسپو میں300 کے قریب معروف ملکی و غیر ملکی کمپنیاں اپنی مصنوعات کی نمائش کر رہی ہیں۔ترجمان کے مطابق ایکسپو کی افتتاحی تقریب میں صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ابو زر شاد، ڈی جی نیب محمد...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 فروری2025ء) عمران خان حکومت کے خاتمے کے بعد ملکی قرضوں میں 100 فیصد اضافہ، پی ڈی ایم، نگران اور شہباز شریف حکومتوں کے دوران ملکی قرضے 44 ہزار ارب روپے بڑھ جانے کا انکشاف، پاکستان کا مجموعی قرضہ 88 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گیا، ایک سال کے دوران ملک کے قرضوں کے حجم میں 6 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہو جانے کا انکشاف، ہر پاکستانی 3 لاکھ روپے سے زائد کا مقروض ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے قرضوں کے حجم میں تشویش ناک اضافہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ایک سال میں پاکستان پر قرضے اور واجبات 6 ہزار 106 ارب روپے...
     اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہبا ز شریف کے ایک سالہ دور اقتدار میں حکومتی پالیسیوں پر سرمایہ کاروں کا اعتماد ہوا جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق غیر سرکاری تنظیم مشعل نے پاکستان میں اصلاحات سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گورننس ،معیشت ،سرمایہ کاری اور ماحولیاتی شعبہ میں اصلاحات کی گئیں، رپورٹ میں شہبازشریف دور میں کی گئی 120 سے زائد اصلاحات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ مشعل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق شہباز دور میں وفاقی ملازمتوں میں ایک لاکھ 50 ہزار ملازمین کی کمی کی گئی، حکومتی بورڈز میں 33 فیصد خواتین کی شمولیت کو لازمی قرار دیا گیا،...
    کراچی(کامرس رپورٹر) لکی سیمنٹ کے منافع میں6ماہ کے دوران 13.57فیصد اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والی ششماہی کے لئے لکی سیمنٹ کا منافع 43.5 ارب روپے تک بڑھ گیا۔
    کراچی:پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے اور 31 جنوری 2025 کو یہ ذخائر 16 ارب 4 کروڑ 41 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے مطابق مرکزی بینک کے پاس اس وقت 11 ارب 41 کروڑ 83 لاکھ ڈالر موجود ہیں جب کہ کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 62 کروڑ 58 لاکھ ڈالر کے ذخائر محفوظ ہیں۔ گزشتہ ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 4 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس سے ملک کے مالی استحکام میں مزید بہتری آنے کی توقع ہے۔...
    اسلام آباد (کامرس رپورٹر ) دالوں کی ملکی درآمدات میں دسمبر 2024 کے دوران 128.15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس ) کے اعدادوشمار کے مطابق اس دوران درآمدات کی مالیات 34.2 ارب روپے تک بڑھ گئی جبکہ دسمبر 2023 میں دالوں کی درآمدات کا حجم 14.99 ارب روپے رہا تھا۔اس طرح دسمبر 2023 کے مقابلہ میں دسمبر 2024 کے دوران دالوں کی قومی درآمدات میں 19.21 ارب روپے یعنی 128 فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈیفالٹ کا خواب دیکھنے والا ملک دشمن ٹولہ بار بار اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کرتا ہے ، ایسے عناصر کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، برادر ممالک کے تعاون سے پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہوا۔وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات میں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزارتِ اطلاعات کے اعلی افسران، چیئرمین پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن میاں عامر محمود، میر ابراہیم، ناز آفرین سہگل، سلطان لاکھانی، سلمان اقبال، شکیل مسعود، ندیم ملک اور کاظم خان شریک تھے ۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت اور میڈیا کا باہمی اعتماد کا رشتہ ہے ،...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 جنوری ۔2025 )وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق ملک کی برآمدات میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور پچھلے چھ ماہ کے دوران برآمدات میں 11 فی صد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی برآمدات میں اضافہ خوش آئند ہے اور اس سے امید پیدا ہوئی ہے کہ آنے والے سالوں میں ملکی معیشت قدرے مستحکم ہوسکے گی .(جاری ہے) ادارہ شماریات کے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ چھ ماہ میں ملک کی مجموعی برآمدات 16 ارب 63 کروڑ امریکی ڈالر تک جا پہنچی ہیں تاہم اسی عرصے کے دوران پاکستان کا تجارتی خسارہ بھی بڑھا ہے اور چھ ماہ...
    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ ملک میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2024 کے دوران پاکستان میں 1.329 ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال میں چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری 48 فیصد اضافہ سے 436 ملین ڈالر تک بڑھ گئی۔ اسی طرح مالی سال کے پہلے 6 مہینوں میں برطانیہ کی جانب سے پاکستان میں 130 ملین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔
    کراچی(کامرس رپورٹر)ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مہنگا ہو گیا۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو ایک تولہ سونے کی قیمت میں 1400روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت2لاکھ 82ہزار200روپے پر جا پہنچی اسی طرح 1200 روپے اضافے سے دس گرام سونا2لاکھ38 ہزار254روپے کا ہو گیا۔
    کراچی: اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔  اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق  اعدادوشمار جاری کردیے جن کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائر 11.69 ارب ڈالر سے بڑھ کر 11.72 ارب ڈالر پر پہنچ گئے۔  کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 4.2 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد یہ ذخائر 4.72 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے۔  اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے ملکی مجموعی ذخائر 7.3 کروڑ ڈالر اضافے سے 16.45 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔  
        بیجنگ :چین کی جانب سے جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں چین کی درآمدات اور برآمدات کی مجموعی مالیت 43.85 ٹریلین یوآن تک پہنچی  جو سال بہ سال 5 فیصد کا  اضافہ ہے اور  یہ حجم  کے لحاظ سے ایک  نیا ریکارڈ ہے۔ غیر ملکی تجارت  نے مجموعی حجم، اضافہ اور معیار  میں ترقی حاصل کی ہے.برآمدات کا حجم مسلسل آٹھ سالوں سے ترقی کرتا ہوا  پہلی بار 25 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر  کے  25.45 ٹریلین یوآن تک پہنچا     جو سال بہ سال 7.1 فیصد کا اضافہ ہے  ۔ درآمدات 18.39 ٹریلین یوآن رہیں جو 2.3 فیصد کا  اضافہ ہے اور  اشیاء کی تجارت میں سب سے بڑے ملک کے...
      بیجنگ: چائنا نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن نے 2024 میں امیگریشن مینجمنٹ کے اہم اعداد و شمار جاری کیے،جس کے مطابق 2024 میں چین میں بغیر ویزے کے 20.115 ملین غیر ملکی ٹرپس دیکھے گئے ۔منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق سال 2024 میں چین  بھر میں امیگریشن مینجمنٹ ایجنسیوں کی جانب سے مجموعی طور پر 610 ملین  اندرون اور بیرون ملک ٹرپس دیکھے گئے  جو سال بہ سال 43.9 فیصد کا  اضافہ ہے۔ ان میں 291 ملین مین لینڈ  کے رہائشی، 254 ملین ہانگ کانگ، مکاؤ اور تائیوان کے رہائشی اور 64.882 ملین غیر ملکی تھے، جو بالترتیب 41.3 فیصد، 38.8 فیصد اور 82.9 فیصد کا  سال بہ سال اضافہ  ہے ۔ 2 کروڑ 33 لاکھ 19...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری2025ء) عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے بعد ملکی قرضوں میں 27 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہو جانے کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے مشیر خزانہ مزمل اسلم کی جانب سے ملکی قرضوں میں اضافے کے حوالے سے ہوشربا انکشاف کیا گیا ہے۔ مزمل اسلم کے مطابق پاکستان کا قرض 70,400ارب تک پہنچ گیا ہے جو اپریل 2022میں 43,500ارب روپے تھا،اپریل 2022سے 27ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ مزمل اسلم کے مطابق وفاقی حکومت نے صرف ماہ نومبر میں 1248ارب روپے کا قرض لیا جبکہ خیبر پختونخواہ کا 77 سال کا مجموعی قرض 725ارب روپے ہے، اتنا قرض شہباز شریف حکومت نے نومبر کے پہلے 20دن...
۱