ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مہنگا
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
کراچی(کامرس رپورٹر)ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مہنگا ہو گیا۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو ایک تولہ سونے کی قیمت میں 1400روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت2لاکھ 82ہزار200روپے پر جا پہنچی اسی طرح 1200 روپے اضافے سے دس گرام سونا2لاکھ38 ہزار254روپے کا ہو گیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
برِصغیر کے امن سے کھلواڑ بھارت کو مہنگا پڑے گا:حمزہ شہباز
لاہور(آئی این پی )سابق وزیراعلی پنجاب اور رکنِ قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ برِصغیر کے امن سے کھلواڑ بھارت کو مہنگا پڑے گا۔بھارتی آبی جارحیت اور دیگر یک طرفہ اقدامات پر اپنے بیان میں حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ بھارت نے عالمی قوانین کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے سندھ طاس معاہدے کو یک طرفہ معطل کیا ہے، یہ انٹرنیشنل واٹر ٹریٹی بین الاقوامی سطح پر پالیسی اور ضمانت شدہ معاہدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت آبی جارحیت کے ذریعے مذموم ایجنڈے کی تکمیل کیلئے عرصے سے بہانے کی تلاش میں تھا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی خودمختاری کے دفاع کیلئے مکمل طور پر پرعزم ہے، وزیراعظم کی سربراہی میں قومی سلامتی کمیٹی نے قومی جذبات کی ترجمانی کی ہے، سلامتی کمیٹی نے بھارت کو دو ٹوک اور متناسب پیغام دیا، بھارت کو بغیر ثبوت پاکستان پر الزام تراشی کی روش ترک کرنا ہوگی۔