ملکی برآمدات میں اضافہ، درآمدات اور تجارتی خسارے میں کمی ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
اسٹیٹ بینک نے ملکی تجارت کا ماہانہ اور سالانہ ڈیٹا جاری کردیا۔
مرکزی بینک کے مطابق مئی 2025 میں ملکی برآمدات میں 17 فیصد اضافہ ہوا اور ان کا مالی حجم 2.6 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔
دوسری جانب درآمدات میں 8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جو 5.2 ارب ڈالر رہیں۔
نتیجتاً مئی میں ملکی تجارتی خسارہ 23 فیصد کم ہوکر 2.6 ارب ڈالر رہا۔
تاہم رواں مالی سال (جولائی 2024 تا مئی 2025) کے پہلے 11 ماہ میں مجموعی تجارتی خسارہ 11 فیصد بڑھ کر 24 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ارب ڈالر
پڑھیں:
پاکستانی زرمبادلہ ذخائر میں گزشتہ ہفتے کروڑوں ڈالر کی کمی ریکارڈ
زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 14 ارب 45 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔ اسلام ٹائمز۔ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد زرمبادلہ کی مجموعلی مالیت 19 ارب 91 کروڑ سے زائد کی سطح پر پہنچ گئی۔ اسٹیٹ بینک سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 18 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 6 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی۔ اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 14 ارب 45 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی اور زرمبادلہ کی مجموعی مالیت 19 ارب 91 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 46 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔