سیالکوٹ ضمنی انتخاب پر فافن کی رپورٹ؛ پی ٹی آئی کا ووٹ شیئر کتنے فیصد کم ہوا؟
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
اسلام آباد:
پی پی 52 سیالکوٹ ضمنی انتخاب پر فافن نے مبصر رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق ضمنی انتخاب میں چند معمولی بے ضابطگیاں رپورٹ ہوئیں۔
مبصر رپورٹ کے مطابق ایک پولنگ اسٹیشن پر پولیس کی جانب سے گنتی کے عمل میں خلل ڈالنے کی رپورٹس موصول ہوئیں۔ مجموعی ووٹر ٹرن آؤٹ میں معمولی کمی آئی جبکہ غیر درست ووٹوں کی تعداد میں بھی کمی دیکھی گئی۔
ووٹر ٹرن آؤٹ 50 فیصد تھا جو ضمنی انتخاب میں کم ہو کر 45 فیصد رہ گیا جبکہ جیت کا فرق 8,535 ووٹوں سے بڑھ کر 39,684 ووٹوں تک جا پہنچا۔ فارم 47 رات 1:15 پر مکمل کیا گیا، جو قانونی حد 2:00 بجے سے قبل تھا۔
پولنگ اسٹیشن نمبر 169 میں گنتی کے دوران پولیس نے مداخلت کی۔ پولیس اہلکاروں نے پارٹی ایجنٹس اور مبصرین کو ہال سے باہر نکال دیا، انتخابی مواد اور عملے کو ساتھ لے گئے۔ فافن کو اس پولنگ اسٹیشن کے ضمنی انتخاب کے نتائج کی کاپی حاصل نہیں ہو سکی۔
خواتین کا ٹرن آؤٹ 47 فیصد سے کم ہو کر 39 فیصد اور مردوں کا ٹرن آؤٹ 53 فیصد سے گھٹ کر 50 فیصد رہا۔
فارم-47 کے مطابق، مسلم لیگ ن کا ووٹ شیئر 41 فیصد سے بڑھ کر 59 فیصد ہوگیا جبکہ پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار کا ووٹ شیئر 35 فیصد سے کم ہو کر 29 فیصد رہ گیا۔ 49 فیصد بوتھس پر ووٹر کا نام بلند آواز سے پکارنے کی قانونی ذمہ داری پوری نہیں کی گئی۔
پولنگ اسٹیشنز پر گنتی کا عمل عمومی طور پر منظم تھا، 3 فیصد اسٹیشنز پر فارم 46 فراہم نہیں کیا گیا۔ گنتی کے وقت فافن نے 31 پولنگ ایجنٹس سے انٹرویو کیے گئے، تمام نے اطمینان کا اظہار کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فیصد سے
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔