حکومت اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 30 کروڑ ڈالر قرض پروگرام پر دستخط
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
اسلام آبادـ: حکومت اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 30 کروڑ ڈالر کے قرض پروگرام پر دستخط کر دیئے گئے۔
ترجمان اقتصادی امور کے مطابق حکومت اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان ہونے والے قرض پروگرام کا مقصد اصلاحات کے ذریعے وسائل کو بہتر طریقے سے متحرک کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی جانب سے 80 کروڑ ڈالر کا پروگرام ہے۔ اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 50 کروڑ ڈالر کی پالیسی پر مبنی ضمانت دی گئی۔
ترجمان اقتصادی امور نے کہا کہ سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن کاظم نیاز نے معاہدے پر دستخط کیے۔ اور اے ڈی بی کی جانب سے کنٹری ڈائریکٹر ایمافین نے معاہدے پر دستخط کیے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اور ایشیائی ترقیاتی بینک کروڑ ڈالر
پڑھیں:
برطانیہ اور قطر کے درمیان نئے دفاعی معاہدے پر دستخط
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دوحا (ویب ڈیسک) برطانیہ اور قطر کے درمیان دوحا میں ایک نیا دفاعی معاہدہ طے پا گیا جس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان سیکورٹی تعاون مزید مضبوط ہوگا۔ برطانیہ کے وزیر دفاع جان ہیلی نے دورہ قطر کے دوران امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان نئے ڈیفنس ایشورنس ارینجمنٹ پر دستخط کیے، یہ معاہدہ برطانیہ اور قطر کے درمیان دفاعی شراکت داری کو مزید گہرا اور بری، فضائی و بحری افواج کے درمیان تعاون اور رابطے کے فروغ کی راہ ہموار کرے گا۔ دونوں ممالک نے مستقبل کے خطرات سے بہتر طور پر نمٹنے کیلیے مشترکہ منصوبہ بندی اور دفاعی حکمت عملی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، یہ معاہدہ قطر کے دفاع میں برطانیہ کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے اور دونوں ممالک کے اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔