قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج طلب، قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری متوقع
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج سہ پہر 3 بجے وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے، جس میں آئندہ مالی سال 2025-2026 کے قومی ترقیاتی بجٹ اور میکرو اکنامک اہداف کی منظوری دی جائے گی۔ اجلاس میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے نمائندے، چاروں وزرائے اعلیٰ، وزرائے خزانہ اور دیگر متعلقہ حکام شرکت کریں گے۔ اجلاس میں آئندہ مالی سال کے لیے قومی ترقیاتی پلان، پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام اور مختلف شعبہ جات کے اہداف کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ آئندہ مالی سال کے لیے قومی ترقیاتی بجٹ چار ہزار ارب روپے تک رکھنے کی تجویز ہے، جب کہ پی ایس ڈی پی کے تحت ایک ہزار ارب روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے۔ اجلاس میں میکرو اکنامک فریم ورک کی منظوری دی جائے گی جس میں معاشی شرح نمو، مہنگائی کی رفتار، برآمدات، درآمدات، مالیاتی خسارہ، اور ٹیکس محصولات کے اہداف شامل ہوں گے۔ ساتھ ہی زراعت، صنعت، خدمات، توانائی، بنیادی ڈھانچے اور سماجی ترقی سے متعلق منصوبوں پر بھی غور کیا جائے گا۔ ملکی معیشت کو درپیش چیلنجز، مالیاتی استحکام، سرمایہ کاری بڑھانے اور صوبوں کے ترقیاتی منصوبوں میں ہم آہنگی پر بھی مشاورت ہوگی۔ وزیراعظم شہباز شریف اجلاس کے دوران موجودہ معاشی صورتحال پر گفتگو کریں گے اور ترقیاتی حکمت عملی کو معیشت کی بہتری سے مشروط کرنے کی ہدایت کریں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: قومی ترقیاتی
پڑھیں:
قائمہ کمیٹی دفاع کی قومی ایئر لائن حکام کو طلب کرنے کی ہدایت
تصویر، اے ایف پیقائمہ کمیٹی دفاع نے آئندہ اجلاس میں قومی ایئر لائن حکام کو طلب کرنے کی ہدایت کردی۔
کراچی میں قائمہ کمیٹی دفاع کا ایئرپورٹ اتھارٹی ہیڈ کوارٹر میں اجلاس ہوا، جس میں برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے شرکاء نے تجویز کی کہ کراچی سے بھی برطانیہ کے لیے پروازیں شروع کی جائیں۔
کمیٹی نے سکھر ایئر پورٹ پر پروازوں کی تعداد بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور ڈیرہ غازی خان اور دیگر ایئر پورٹس پر آپریشن بحال کرنے کی ہدایت کی۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی اجلاس میں ملک مختلف ایئر پورٹس پر اسکینرز لگانے کے لیے فنڈز کی تجویز دی گئی۔
کمیٹی نے گراونڈ طیاروں کی بحالی کے لیے حکام سے پوچھا اور آئندہ اجلاس میں قومی ایئر لائن کے حکام کو طلب کرنے کی ہدایت کی۔