آئندہ مالی سال کیلئے ترقیاتی بجٹ تقریباً 4 ہزار ارب روپے رکھےجانے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
آئندہ مالی سال کیلئے قومی ترقیاتی بجٹ تقریباً 4 ہزار ارب روپے رکھےجانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ڈی پی کی مد میں ایک ہزار ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے۔
کمیٹی نےآئندہ مالی سال کیلئے1000 ارب روپے پی ایس ڈی پی رکھنے کی تجویز کی منظوری دی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی نے آئندہ مالی سال کیلئے جی ڈی پی گروتھ 4.
سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی نےافراط زر کا ہدف ساڑھے7 فیصد رکھنے کی منظوری دی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ قومی اقتصادی کونسل سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کے اہداف کے جائزے کے بعد تجاویز کی منظوری دے گی۔
اجلاس میں گلگت بلتستان سمیت چاروں وزرائے اعلیٰ اور صوبائی نمائندے شریک ہوں گے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کی منظوری مالی سال ارب روپے
پڑھیں:
سوڈان: دارفور کے الفشر شہر میں پرائیویٹ ملیشیا کی کارروائیوں میں 1500 شہری ہلاک
سوڈان کے دارفور ریجن کے الفشر شہر میں رواں ہفتے پرائیویٹ ملیشیا ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) کی کارروائیوں کے نتیجے میں تقریباً 1500 شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق، سوڈانی فوج کے انخلا کے بعد RSF نے علاقے کا کنٹرول سنبھالا اور تب سے قتل عام جاری ہے۔ سوڈانی مسلح افواج کا کہنا ہے کہ اتوار سے بدھ تک تقریباً 2 ہزار افراد ہلاک ہوئے، جبکہ سوڈانی ڈاکٹرز نیٹ ورک نے ہلاکتوں کی تعداد 1500 بتائی ہے۔
اقوام متحدہ کے مطابق دو دن میں 26 ہزار سے زیادہ شہری الفشر سے نکلنے میں کامیاب ہوئے، مگر اب بھی تقریباً 1 لاکھ 77 ہزار شہری شہر میں محصور ہیں۔
گذشتہ روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ہنگامی اجلاس میں اس قتل عام کی شدید مذمت کی۔ اقوام متحدہ کی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے افریقہ مارٹھا نے کہا کہ الفشر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں اور شہریوں کے لیے کوئی محفوظ راستہ موجود نہیں۔
واضح رہے کہ اپریل 2023 سے جاری حکومت اور پرائیویٹ ملیشیاز کے درمیان لڑائی میں ہزاروں افراد ہلاک اور تقریباً 1 کروڑ 20 لاکھ لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔