جرنلسٹ ہاؤسنگ سوسائٹی فیز2 کیلئے روڈا سے زمین کی خریداری کیلئے40 کروڑ گرانٹ کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اہم اجلاس میں صحافی کالونی فیز ٹو کے لیے 40 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری دے دی گئی ہے۔ یہ رقم پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کو اراضی کی خریداری کے لیے منتقل کی جائے گی نجی ٹی وی چینل کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے یہ معاملہ کابینہ کے سامنے پیش کیا جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ اس اقدام کا مقصد صحافیوں کے لیے رہائشی سہولیات کو بہتر بنانا ہے اجلاس میں دیگر کئی اہم فیصلے بھی کیے گئے جن میں پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کی اوورہالنگ، چائلڈ پروٹیکشن پالیسی، سینئر سٹیزن ویلفیئر بل، الیکٹرک وہیکلز کی رجسٹریشن اور گرین ایریاز کی ترقیاتی منصوبوں کی منظوری شامل ہے کابینہ نے لاہور میں میڈیکل سٹی کے قیام کے لیے اراضی حاصل کرنے، پنجاب ایئر پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی بنانے، انٹرسٹ فری الیکٹرک ٹیکسز کی فراہمی اور ہسپتالوں میں فرنیچر و طبی آلات کے لیے فنڈز مختص کرنے کی منظوری بھی دے دی یہ اجلاس پنجاب میں ترقیاتی، سماجی اور رفاہی اقدامات کے تسلسل کو جاری رکھنے کی ایک اہم کڑی ثابت ہوا ہے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پی ایچ ایف صدر کی منظوری کے بعد کانگریس اور ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس طلب
پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر میر طارق حسین بگٹی کی منظوری کے بعد سیکرٹری جنرل اولمپیئن رانا مجاہد علی نے کانگریس اور ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایگزیکٹو بورڈ اور کانگریس کا 58واں اجلاس7 نومبر 2025 بروز جمعہ کو لاہور میں ہوگا۔
ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کانگریس سیشن سے قبل ہوگا، جبکہ کانگریس کا اجلاس سہ پہر 3 بجے آواری ایکسپریس ہوٹل، مین بولیوارڈ گلبرگ لاہور میں منعقد کیا جائے گا۔
اعلامیے کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ اور کانگریس اجلاس کی صدارت پی ایچ ایف صدر میر طارق حسین بگٹی کریں گے۔
اجلاس میں 57ویں پی ایچ ایف کانگریس کے منٹس کی توثیق اور سیکرٹری جنرل اولمپیئن رانا مجاہد علی کی 25 اگست 2024 تا 6 نومبر 2025 کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔
علاوہ ازیں اجلاس میں کلبز کی اسکروٹنی اور آئندہ چار سالہ مدت (2026-2030) کے لیے پی ایچ ایف انتخابات کی تاریخوں کا تعین کیا جائے گا۔
اس موقع پر الیکشن کمیشن کی تقرری بھی عمل میں لائی جائے گی۔