وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس،صحافی کالونی فیزٹو کیلئے 40کروڑ روپے کی گرانٹ منظور
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کابینہ نے صحافی کالونی فیزٹو کیلئے 40کروڑ روپے کی گرانٹ منظوردیدی، اراضی خریداری کیلئے گرانٹ پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کو منتقل کی جائےگی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، کابینہ نے صحافی کالونی فیزٹو کیلئے 40کروڑ روپے کی گرانٹ منظوری دیدی،اراضی خریداری کیلئے گرانٹ پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کو منتقل کی جائےگی۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے معاملہ کابینہ کے سامنے رکھا، وزیراعلیٰ سمیت کابینہ نے منظوری دیدی،کابینہ نے پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کی اوورہالنگ ،چائلڈ پروٹیکشن پالیسی، سینئر سٹیزن ویلفیئر بل کی منظوری بھی دیدی،اجلاس میں الیکٹرک وہیکلز رجسٹریشن اور گرین ایریاز ڈویلپمنٹ کی منظوری بھی دی گئی۔
کراچی میں مسلسل زلزلے کیوں آ رہے ہیں؟ آخر کار اصل وجہ سامنے آ گئی
اجلاس میں لاہور میں میڈیکل سٹی کے قیام کیلئے اراضی کے حصول کی منظوری بھی دی گئی،پنجاب ایئر پرائیویٹ لمیٹڈکمپنی بنانے کی منظوری دی گئی،اس کے علاوہ پنجاب میں انٹرسٹ فری الیکٹرک ٹیکسز کی فراہمی کی منظوری دی گئی ،پنجاب کے ہسپتالوں میں فرنیچر اور آلات فراہمی کیلئے فنڈز منظورکرلئے گئے۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کابینہ نے کی منظوری
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔
ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔
سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔