سٹیٹ بینک 6 سے 9 جون تک بند رہے گا
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
بینک دولت پاکستان عید الاضحیٰ کے موقع پر 6 جون سے 9 جون تک بند رہے گا۔سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر 6 جون تا 9جون 2025ء (بروز جمعہ تا پیر) عام تعطیلات کے سبب سٹیٹ بینک بند رہے گا۔واضح رہے گزشتہ روز(پیر)وفاقی حکومت کی جانب سے بھی عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کااعلان کیا گیا تھا۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ پر6سے 9جون تک4 تعطیلات ہوں گی،ملک بھر میں جمعہ سے پیر تک چھٹیاں ہونگی۔وزیراعظم شہبازشریف کی منظوری کے بعد عید الاضحی ٰکی تعطیلات کا اعلان کیا گیا۔واضح رہے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق پاکستان میں عید الاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ ہوگی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: عید الاضحی
پڑھیں:
اسلام آباد میں ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس کیلیے نئے ایس او پیز جاری
وفاقی دارالحکومت میں ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس کے لیے نئے قواعد و ضوابط جاری کردیے گئے ہیں۔
فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جاری ایس او پیز کے مطابق ریسٹورنٹس کے شیف اور ویٹرز کے لیے کیپ کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ فوڈ سے ڈیل کرنے والے تمام عملے کے لیے سیفٹی کیپ استعمال کرنا لازمی ہوگا۔
ایس او پیز کے مطابق کیپ کا استعمال حفظان صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے لازمی قرار دیا گیا، خلاف ورزی کی صورت میں فوڈ پوائنٹ/ریسٹورنٹ فی الفور سیل ہوگا۔
فوڈ اتھارٹی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اُن ریسٹورنٹس کی نشاندہی کریں جہاں پر عملہ بغیر کیپ کے کام کررہا ہے۔
ڈاریکٹر فوڈ اتھارٹی نے ایس او پیز جاری کرتے ہوئے ٹیموں کو مختلف ایریاز میں انسپکشنز کی ہدایت بھی جاری کردی۔
انہوں نے کہا کہ فوڈ اتھارٹی ٹیمز ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے مختلف فوڈ پوائنٹس/ریسٹورنٹس کی سرپرائز انسپکشن کریں، شہری خلاف ورزی کرنے والے ریسٹورنٹس کے خلاف کاروائیوں میں ہمارا ساتھ دیں۔