عیدالاضحیٰ کی تعطیلات میں ردوبدل کا نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
ویب ڈیسک:حکومت بلوچستان نے عیدالاضحیٰ 2025 کے موقع پر سرکاری تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
حکومت بلوچستان نے عیدالاضحٰی کی تعطیلات کیلئے جاری نوٹی فکیشن میں ترمیم کرکے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے بھر میں 6 جون سے 9 جون 2025 تک عید کی تعطیلات ہوں گی۔
بلوچستان حکومت بھی عیدالاضحٰی کی تعطیلات کے لئے وفاقی حکومت کے جاری کئے گئے نوٹی فکیشن پر عمل پیرا ہے، بلوچستان میں عید تعطیلات کے شیڈول میں تبدیلی ،جمعہ سے پیر تک ہوں گی ،پہلے جمعرات سے اتوار تک دی گئی تھی۔
مودی کو دیکھیں تو یہ لگتا ہے کہ وہ نیتن یاہو کی کاپی ہے
سرکاری اعلامیے کے مطابق تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے، اور دیگر متعلقہ ادارے مذکورہ دنوں میں بند رہیں گے جبکہ ایمرجنسی سروسز معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔
یہ فیصلہ عید کے دوران عوامی سہولت اور سرکاری ملازمین کو عید کی خوشیاں اپنے اہل خانہ کے ساتھ منانے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ میں فرانس کے سفیر کی پاکستانی اعلیٰ سطح پارلیمانی وفد سے ملاقات
یاد رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے بھی ملک بھر میں انہی تاریخوں میں تعطیلات کا اعلان متوقع ہے۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کی تعطیلات
پڑھیں:
تحریک انصاف یوتھ ونگ لاہور کےعہدیداروں کا نوٹیفکیشن جاری
عثمان خادم:پاکستان تحریک انصاف لاہور یوتھ ونگ کی تنظیم نو,تحریک انصاف یوتھ ونگ لاہور تنظیم کے عہدیداروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
سیکرٹری جنرل یوتھ ونگ لاہور محمد عمر الیاس نے نوٹیفکیشن جاری کردیا.علی شان بھٹی، عثمان مشتاق کو نائب صدر یوتھ ونگ لاہور مقرر کردیا گیا.عرفان خان، حافظ اکرام کو نائب صدر یوتھ ونگ لاہور مقرر کردیا گیا.اسفند افضال، اویس ربانی ڈپٹی جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ لاہور مقرر,ملک عرفان ،میاں تعظیم ندیم بھی ڈپٹی جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ لاہور مقرر,نعمان خان کو فنانس سیکرٹری پی ٹی آئی یوتھ ونگ لاہور مقرر کردیا گیا.
مودی کو دیکھیں تو یہ لگتا ہے کہ وہ نیتن یاہو کی کاپی ہے
ملک دانیال، ملک وقار ،کامران آصف جوائنٹ سیکرٹری یوتھ ونگ لاہور مقرر کیا گیا۔