سولر پینلز کی تنصیب بارے گائیڈ لائنز جاری
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
کلیم اختر: پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبہ بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو سولر پینلز کی تنصیب بارے گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔
انرجی ڈیپارٹمنٹ کی جاری کردہ ہدایات کے پیش نظر پی ڈی ایم اے پنجاب نے مراسلہ جاری کیا، ضلعی انتظامیہ تمام متعلقہ فریقین(عمارت مالکان، سولر وینڈرز اور انسٹالرز) کو فوری ایس او پیز فوری فراہم کرے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ سولر سسٹم کی تنصیب صرف اے ای ڈی بیAlternative Energy Development Boardسے منظور شدہ ماہرین سے کروائیں۔
مودی کو دیکھیں تو یہ لگتا ہے کہ وہ نیتن یاہو کی کاپی ہے
حساس عوامی عمارتوں جیسے سکول، ہسپتال، دفاتر میں نصب سولر سسٹمز کا فوری جائزہ لیا جائے۔
میونسپل کارپوریشنز اور بلڈنگ اتھارٹیز کو سولر تنصیبات پر ریگولیٹری گائیڈ لائنز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کے احکامات جاری کئے گئے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
خیبرپختونخوا حکومت نے 24 جولائی کو امن و امان بارے آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا حکومت نے 24 جولائی کو امن و امان سے متعلق آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے سیاسی جماعتوں اور مختلف مکاتب فکر کو دعوت نامے ارسال کردیئے، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف مؤثر حکمت عملی کے لئے تمام سیاسی قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ہوگا۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن و امان کی بحالی سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، دہشت گردی کا دوبارہ سر اٹھانا تشویشناک ہے، مل کر مقابلہ کرنا ہوگا، ہم سب کو اختلافات سے بالاتر ہو کر امن کے لئے اکٹھا ہونا ہوگا۔
فائرنگ گاڑی پر ہورہی ہے تو فائر سیدھا ملزم کو ہی لگتا ہے نہ گاڑی نہ کسی اہلکار کو،لاہور ہائیکورٹ نے مبینہ پولیس مقابلے کیخلاف درخواست نمٹا دی
مزید :