رائل چیلنجرز بینگلورو (آر سی بی) نے وراٹ کوہلی کا انڈین پریمیئر لیگ جیتنے کا خواب بالآخر پورا کرتے ہوئے چیمپئن شپ کے فائنل میں پنجاب کنگز کو 6 رنز سے ہرکار کر ٹرافی اپنے نام کرلیا۔

فائنل میں کوہلی کی ٹیم کی جانب سے دیے گئے 191 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پنجاب کنگز 7 وکٹوں پر 184 رنز بنا سکی۔

پنجاب کنگز کے لیے بھی یہ موقع تھا کہ وہ پہلی بار فائنل جیتنے کا اعزاز حاصل کرسکے لیکن وہ ناکام رہی۔ اسے آخری اوور میں جیتنے کے لیے 29 رنز درکار تھے مگر وہ 3 چھکوں اور ایک چوکا لگانے کے باوجود مطلوبہ ہدف حاصل نہ کرسکی۔

اس طرح رائل چیلنجرز 18 سال بعد پہلی مرتبہ آئی پی ایل ٹرافی جیت گئی۔ یہ جیت کوہلی کے لیے اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ انہوں نے 18 سال اسی فرنچائز سے کھیلا اور کپتانی بھی کی مگر کبھی فائنل جیت نہیں پائے تاہم اس مرتبہ ٹرافی جیتنے کی ان کی دیرینہ خواہش پوری ہوگئی۔

آر سی بی نے ٹاس ہار کر پہلے کھیلنے کی دعوت ملنے پر مقررہ 20 اوورز میں 190 رنز بنائے تھے اور اس کے 9 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔ کوہلی سب سے نمایاں بلے باز رہے جنہوں نے 35 گیندوں پر 43 رنز بنائے۔

پنجاب کنگز کی جانب سے ارشدیپ سنگھ اور کیل جیمسن نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں پنجاب کنگز7 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بناسکی۔ ششانک سنگھ نے 30 گیندوں پر 61 رنز بنائے اور آخر تک کریز پر رہے۔

آر سی بی کی جانب سے کرونال پانڈے اور بھاونیشور کمار نے 2،2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی پی ایل آر سی بی وراٹ کوہلی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا ئی پی ایل وراٹ کوہلی کے لیے

پڑھیں:

اسٹاک مارکیٹ تاریخ میں پہلی بار 122000 پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)‌‌اسٹاک مارکیٹ تاریخ میں پہلی بار 122000 پوائنٹس کا سنگ میل عبور کر گئی۔

بجٹ سے قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے،انڈیکس تاریخ کی بلند ترین ایک لاکھ 22 ہزار کی سطح کو عبور کرگیا،گزشتہ روز بھی اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھی گئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ ، 21 ہزار 799 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

متعلقہ مضامین

  • وکٹری پریڈ! پولیس نے منع کیا تو فرنچائز نے کیا دلیل دی؟
  • انوشکا کا بنگلورو میں بھگدڑ سے اموات پر دکھ کا اظہار
  • اسٹاک مارکیٹ تاریخ میں پہلی بار 122000 پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرگئی
  • آئی پی ایل؛ رائل چیلنجرز کی فتح کے جشن میں بھگدڑ؛ 7 افراد ہلاک اور 25 زخمی
  • جو اعزاز بابر نے اپنے لیگ کیریئر کے ابتدائی سالوں میں حاصل کیا وہ پانے میں کوہلی کو 18 سال لگ گئے
  • سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، پہلی بار ایک لاکھ 21 ہزار پوائنٹس کی حد عبور
  • آئی پی ایل 2025: رائل چیلنجرز بینگالورو نے پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کر لیا
  • پاکستانی نژاد محمد عباس پہلی مرتبہ کیوی سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے میں کامیاب، کین ولیمسن نظر انداز
  • میکسیکو: دنیا میں پہلی مرتبہ جج عوامی ووٹ سے منتخب، ووٹرز الجھن کا شکار