—فائل فوٹو

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ شریف خاندان پنجاب کے عوام کا پیسہ لندن منتقل کر رہا ہے۔

ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ پنجاب حکومت 10 کھرب روپے کی مالی بےضابطگیوں کا جواب دینے سے قاصر ہے۔

ساڑھے11 ارب کے قرض کا ریکارڈ غائب ہوگیا

زرعی ترقیاتی بینک (زیڈ ٹی بی ایل) کی ساڑھے 11 روپے مالیت کے قرض کی فائلیں گم ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آڈٹ رپورٹ پر خاموشی پنجاب میں لوٹ مار اور کرپشن کا واضح ثبوت ہے، پنجاب میں منصوبے عوامی فلاح کے بجائے کمیشن کے لیے شروع کیے جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 10 کھرب کا اسکینڈل تو صرف آڈٹ رپورٹ میں سامنے آیا، باقی کرپشن اس کے علاوہ ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

کسان کارڈ سے کاشتکار سر اٹھا کر جیئے گا: مریم نواز

---فائل فوٹو 

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کسان کارڈ کے ذریعے پنجاب کے کاشتکار کی قسمت بدل رہی ہے اور پنجاب کا کاشتکار اب کسی آڑھتی کا مقروض نہیں ہو گا بلکہ سر اٹھا کر جیئے گا۔

مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب کے کاشتکار کو مالی خودمختاری اور خوشحالی کی راہ پر دیکھنا میرا خواب ہے۔

مریم نواز کے مطابق صوبے بھر میں پہلی بار 832,000 سے زائد کاشتکاروں کو کسان کارڈ جاری کیے گئے ہیں، یہ کاشتکار مجموعی طور پر 2 ارب 54 کروڑ روپے کے قرضے استعمال کر چکے ہیں جبکہ گندم کے موسم میں کاشتکاروں نے 100 ارب روپے سے زائد مالیت کی زرعی مداخل خریدیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی نگرانی میں صوبے میں اسپیشل آپریشن کلین اپ

گلیوں اور بازاروں میں آلائشیں اور باقیات پھینکنے پر 50 ہزار تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔

وزیرِاعلیٰ نے بتایا کہ 538,000 کاشتکاروں سے 67 ارب روپے قابلِ وصول ہیں اور 86 فیصد ریکوری کا ریکارڈ قائم ہوا ہے، کاشتکاروں نے بہترین مثال قائم کرتے ہوئے 57 ارب روپے کی اقساط بروقت ادا کر دی ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا ہے کہ کسان کارڈ کے ذریعے خریف کی فصل کے لیے 90 ارب روپے کی زرعی مداخل کاشتکاروں کو فراہم کی جا چکی ہیں جبکہ 300,000 کاشتکار 30 ارب روپے کی زرعی مداخل کسان کارڈ کے ذریعے حاصل کر چکے ہیں۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا ہے کہ کاشتکار بھائیوں نے زرعی قرضوں کی بروقت ادائیگی کر کے شاندار مثال قائم کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیراعظم
  • کسان کارڈ سے کاشتکار سر اٹھا کر جیئے گا: مریم نواز
  • پنجاب حکومت کے دو پراجیکٹ ورلڈ سمٹ انفارمیشن سوسائٹی کی ٹاپ لسٹ میں شامل، دنیا میں پاکستان کا تشخص نمایاں ہوا: مریم نواز
  • بجلی صارفین متوجہ ہوں،اہم اعلان سامنے آگیا
  • عمران خان کی اب کوئی مقبولیت نہیں، وہ رہا ہو جائیں تو حقیقت سب کے سامنے آ جائے گی، وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر
  • صومالی بحری قزاقوں کے ہاتھوں پاکستانیوں کے اغوا کا معاملہ، متاثرہ خاندان کا موقف سامنے آگیا
  • حکومت نے 11 ماہ میں عوام اور کاروباری اداروں کی جیبوں سے سوا 11 ہزار ارب روپے کا ٹیکس نکال لیا
  • بجلی صارفین کے لیے ریلیف کا اعلان، پاور ڈویژن نے عوام کو خوشخبری سنا دی
  • میئر لندن، 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کی حمایت
  • ٹک ٹاکر حکیم بابر کیس میں ملزمان کا موقف بھی سامنے آگیا