data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بیرسٹر گوہر کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، بیرسٹر گوہر نے عمران خان کو وزیراعظم کی مذاکرات کی پیشکش، پی ٹی آئی کی اسیر قیادت کے خط سے متعلق بتایا اور مشورہ دیا کہ احتجاج میں عدم شرکت پر کسی کو پارٹی سے نہ نکالا جائے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران بیرسٹر سلمان صفدر اور ظہیر عباس چودھری موجود تھے، بیرسٹر گوہر خان نے بانی پی ٹی آئی کو پارٹی امور پر بریف کیا۔

ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر خان نے خیبرپختونخوا، پنجاب اور آزاد کشمیر میں سیاسی صورت حال پر آگاہ کیا، بیرسٹر گوہر خان نے وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کے بارے میں بھی بانی کو بتایا، بیرسٹر گوہر خان نے اسیر قیادت کے خط کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی غور سے بیرسٹر گوہر خان کی باتیں سنتے رہے، بیرسٹر گوہر خان نے بانی پی ٹی آئی کو بتایا موجودہ حالات میں قیادت کے بارے سخت پیغامات مناسب نہیں، بیرسٹر گوہر خان نے بانی پی ٹی آئی کو قانونی معاملات پر بھی بریف کیا اور 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد عدلیہ کی پوزیشن سے بھی آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر خان نے بانی پی ٹی آئی کو بتایا احتجاج اور عدلیہ کے علاوہ بھی دستیاب آپشنز پر غور کرنا چاہییے۔ بیرسٹر گوہر خان نے پارٹی اور باہر کی ساری صورت حال بانی کے سامنے رکھی، بیرسٹر گوہر خان نے احتجاج میں شرکت نہ کرنے پر لوگوں کو پارٹی سے نکالنے کی ہدایات پر نظر ثانی کی درخواست کی۔

بیرسٹر گوہر خان نے بانی کو بتایا لوگوں نے آپ کے لئے بڑی قربانیاں دی ہیں، بیرسٹر گوہر خان کی گفتگو پر بانی پی ٹی آئی نے کوئی حتمی جواب نہیں دیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر خان نے بانی پی ٹی آئی کو ذرائع کے مطابق کو پارٹی کو بتایا

پڑھیں:

عمران خان سے ہر شخص کی ملاقات کراتے ہیں جیل کے باہر کے معاملات کے ذمہ دار نہیں، جیل انتظامیہ

راولپنڈی:

محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کے حکام کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل میں محفوظ اور صحت مند ہیں، ہفتہ میں ایک بار بشری بی بی کی ملاقات بھی کرائی جاتی ہے۔

اپنے بیان میں حکام نے کہا ہے کہ جیل میں ایک بیرک کے 6 کمرے بانی پی ٹی آئی کے زیر استعمال ہیں، انہیں ٹی وی اور اخبار کی سہولت موجود ہے، ہفتہ میں ایک بار باہر سے کھانا منگوانے کی اجازت ہے، باہر سے دیسی مرغی اور مچھلی  بھی منگوائی جاتی ہے۔

حکام نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے جیل مینوئیل کے مطابق ملاقات کرائی جاتی ہے، جیل کی حدود میں آنے والے ہر شخص کی ملاقات  قوانین و رولز کو دیکھتے ہوئے کرائی جاتی ہے، جیل کی حدود سے باہر کے معاملے کی جیل انتظامیہ ذمہ دار نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا امکان مسترد کردیا
  • گارنٹی دیتے ہیں پارلیمنٹ پر حملہ آور نہیں ہوں گے، بیرسٹر گوہر کا قومی اسمبلی میں خطاب
  • بانی سے ملاقات‘ شوکت خانم ہسپتال اکاؤنٹ ڈی فریز کرنے کی  درخواستوں پر سماعت کل ہو گی
  • قانونی راستے اپنا لئے ملاقات نہ ہوئی، احتجاج کے سوا کیا آپشن : سہیل آفریدی 
  • بانی سے ملاقات کی درخواست، پی ٹی آئی کا کوئی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا
  • تحریک انصاف کا سینیٹ میں شدید احتجاج، عمران خان سے ملاقات کرواؤ کے نعرے
  • اپوزیشن وفد کی ایاز صادق سے ملاقات، بیرسٹر گوہر نے عمران خان سے ملاقات نہ کرانےکا معاملہ اٹھادیا
  • پی ٹی آئی سیاسی نوعیت کی ملاقات کرنا چاہتی ہے، وزیر مملکت
  • عمران خان سے جیل میں 800 سے زیادہ ملاقاتیں ہوچکی ہیں، بیرسٹر عقی
  • عمران خان سے ہر شخص کی ملاقات کراتے ہیں جیل کے باہر کے معاملات کے ذمہ دار نہیں، جیل انتظامیہ