فی الحال ہمارا کسی قسم کا کوئی بیک ڈور ڈائیلاگ نہیں چل رہا، بیرسٹر گوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز

راولپنڈی (آئی پی ایس )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے واضح کیا ہے کہ فی الوقت ہمارا کسی قسم کا کوئی بیک ڈور ڈائیلاگ نہیں چل رہا اور ہمارا ڈائیلاگ کا کوئی سلسلہ آگے نہیں بڑھ سکا۔اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میرا ہمیشہ موقف رہا ہے سیاسی جدوجہد میں سارے آپشنز کھلے ہونے چاہیے اور کوشش ہے اس وقت بھی مذاکرات کا سلسلہ آگے بڑھے، جن لوگوں سے بات چیت ہونی چاہیے کوشش ہے انہی سے بات ہو۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے مذاکرات سے بھی راہ فرار اختیار نہیں کیا بلکہ بانی نے ہمیشہ مذاکرات کا کہا ہے، بانی سے اسیران کے خط اور پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ہونے والی گفتگو پر بات کروں گا۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی نے حکومتی مذاکرات کی پیشکش کو ٹھکرا دیا تھا کیونکہ بانی کا موقف ہے اگر حکومت سنجیدہ ہے تو پہلے کوئی مثبت اقدامات ہونے چاہیے۔ بانی سے ملاقات ہوئی تو حکومت کی مذاکرات کی پیشکش پر بات کروں گا۔انہوں ںے بتایا کہ وزیر اعظم نے پارلیمنٹ میں مصافحہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں بات کرنی چاہیے، وزیر اعظم نے کہا تھا آپ اسپیکر آفس کو یوٹیلائز کریں۔

ایک سوال کے جواب میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے ساتھ ہمارا الائنس نہیں بن سکا لیکن راہیں جدا نہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ایک ماہ بعد بانی سے ملاقات کے لیے آیا ہوں، بجٹ سیشن کی وجہ سے ملاقات نہیں ہو سکی اور آج بھی پولیس نے ناکے پر روکا ہوا ہے۔ بانی سے ملاقات کے نتیجے میں کوئی نہ کوئی حل نکل سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے واضع احکامات ہیں کہ ملاقاتوں میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے اس لیے ملاقاتوں میں رکاوٹ نہیں ڈالی جانی چاہیے۔ زیادہ لوگ ملیں گے تو اچھی اور دل جوئی والے پیغامات بھی باہر آئیں گے، بانی کا ہمیشہ قوم کے لیے اچھا پیغام ہوتا ہے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے بانی اور بشری بی بی کی فوری رہائی ہو، 700 دن سے زائد عرصہ ہوگیا لیکن بانی اور انکی اہلیہ جیل میں ہیں، اگر رہائی نہیں ہو رہی تو کم سے کم رسائی کا موقع دینا چاہیے۔ آگے بڑھنے کے لیے سختیاں نہیں ہونی چاہیے، جب رسائی ہوگی تو ہم ان سے ڈسکس کریں گے ہمیں کیا آفر ہے، ملاقات ہوگی تو اسیران کے خط پر بھی گفتگو ہوگی۔

دریں اثنا عمران خان سے ملاقات کے بعد انہوں نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ میری آج خان صاحب سے اڈیالہ جیل میں ایک ماہ کے بعد ملاقات ہوئی ہے، بہت سارے معاملات پہ میری ان سے بات چیت ہوئی ہے پارٹی امور پر بھی ہوئی ہے قانونی معاملات پہ بھی ہوئی ہے تحریک کے حوالے سے بھی ہوئی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ جب آئسولیٹ کر دیا جائے اخبار نہ دیا جائے ملاقات کرنے کی اجازت نہ دی جائے تو بہت سارے معاملات زیر بحث ا جاتے ہیں، ملاقات کے دوران طویل گفتگو ہوئی ہے، بہت ساری اہم بات چیت ہوئی جو میں یہاں نہیں بتاسکتا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسندھ کابینہ نے ڈی ایچ اے کو پانی پہنچانے کے لئے منصوبوں کی منظوری دے دی سندھ کابینہ نے ڈی ایچ اے کو پانی پہنچانے کے لئے منصوبوں کی منظوری دے دی عوام کو جمہوریت بچانے اور 26 ویں ترمیم کیخلاف نکلنا ہے، میں جیل سے لیڈ کروں گا، عمران خان کے پی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی تقسیم کا الیکشن کمیشن کا اعلامیہ کالعدم قرار اسلام آباد، سندھ اور پشاور ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا سائبر کرائم ایجنسی کی بڑی کارروائی: یوٹیوبرز آفتاب اقبال اور فلک جاوید کے خلاف مقدمات درج سالانہ 250 ارب روپے کی بجلی چوری ہو رہی ہے، وفاقی وزیر توانائی کا قائمہ کمیٹی میں انکشاف TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر سے ملاقات ملاقات کے نے کہا کہ کا کوئی بات چیت ہوئی ہے سے بات کے لیے

پڑھیں:

بیرسٹر گوہر کی عمران خان سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کی بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، بیرسٹر گوہر نے عمران خان کو وزیراعظم کی مذاکرات کی پیشکش، پی ٹی آئی کی اسیر قیادت کے خط سے متعلق بتایا اور مشورہ دیا کہ احتجاج میں عدم شرکت پر کسی کو پارٹی سے نہ نکالا جائے۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، ملاقات کے دوران بیرسٹر سلمان صفدر اور ظہیر عباس چوہدری موجود تھے۔ بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی کو پارٹی امور سے آگاہ کیا۔
بیرسٹر گوہر نے خیبرپختونخوا، پنجاب اور آزاد کشمیر میں سیاسی صورت حال پر آگاہ کیا، چیئرمین پی ٹی آئی نے وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کے بارے میں بھی عمران خان کو بتایا جبکہ انہوں نے اسیر قیادت کے خط کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
بانی پی ٹی آئی غور سے بیرسٹر گوہر کی باتیں سنتے رہے، بیرسٹر گوہر نے گفتگو کے دوران بانی پی ٹی آئی کو بتایا کہ موجودہ حالات میں قیادت کے بارے سخت پیغامات مناسب نہیں۔
بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو قانونی معاملات پر بھی بریف کیا اور 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد عدلیہ کی پوزیشن سے بھی آگاہ کیا۔
بیرسٹر گوہر نے عمران خان کو بتایا کہ احتجاج اور عدلیہ کے علاوہ بھی دستیاب آپشنز پر غور کرنا چاہییے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی نے پارٹی سمیت ملکی صورتحال عمران خان کے سامنے رکھی۔
اس کے علاوہ بیرسٹر گوہر نے احتجاج میں شرکت نہ کرنے پر لوگوں کو پارٹی سے نکالنے کی ہدایات پر نظرثانی کی درخواست کی۔
بیرسٹر گوہر نے عمران خان کو بتایا لوگوں نے آپ کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گفتگو پر سابق وزیراعظم نے کوئی حتمی جواب نہیں دیا۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • بانی چیئرمین سے احتجاجی تحریک پر گفتگو ہوئی ہے، بیرسٹر گوہر
  • بیرسٹر گوہر کی عمران خان سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • بیرسٹر گوہر کی عمران خان سے ملاقات، احتجاج میں عدم شرکت پر لوگوں کو پارٹی سے نہ نکالنے کی درخواست
  • بیرسٹر گوہر کی عمران خان سے ملاقات، کیا باتیں ہوئیں؟
  • پارلیمنٹ میں وزیر اعظم نے بات چیت شروع کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی: بیرسٹر گوہر
  • کوشش ہے کہ بات چیت اُن ہی سے ہو جن سے ہونی چاہیے: بیرسٹر گوہر
  • میں ایک ماہ بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آیا ہوں، آج بھی پولیس نے روک لیا: بیرسٹر گوہر
  • ایک مفروضہ ملاقات کے چرچے
  • بانی پی ٹی آئی سے کل بیرسٹر گوہر سمیت چھ وکلاء اور اہل خانہ ملاقات کرینگے