data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی نے ایک نئی میسجنگ ایپ “بٹ چیٹ” متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جو واٹس ایپ کا متبادل ثابت ہو سکتی ہے۔

یہ ایپ انٹرنیٹ کے بغیر کام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے کیونکہ یہ بلوٹوتھ میش نیٹ ورک پر چلتی ہے، جس کا مطلب ہے کہ صارفین قریبی ڈیوائسز سے بغیر انٹرنیٹ یا موبائل سگنل کے رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔

بٹ چیٹ کو استعمال کرنے کے لیے فون نمبر یا ای میل کی ضرورت نہیں ہوگی۔ یہ مکمل طور پر ڈی سینٹرلائزڈ ہے اور صارفین کے پیغامات اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوں گے، جو کہ سکیورٹی اور پرائیویسی کے لیے انتہائی اہم ہے۔ اس ایپ کے پیغامات صرف صارف کی اپنی ڈیوائس پر محفوظ رہیں گے اور وہ بائی ڈیفالٹ حذف بھی ہو جائیں گے، یعنی کسی سرور پر ڈیٹا اسٹور نہیں ہوگا۔

جیک ڈورسی کا کہنا ہے کہ بٹ چیٹ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو انٹرنیٹ یا سرور کے بغیر بھی کام کرتا ہے، اور یہ اس وقت بھی کارآمد رہتا ہے جب نیٹ بلاک کر دیا جائے یا کسی قدرتی آفت کے دوران نیٹ ورک کی سہولت نہ ہو۔

اس ایپ کا بیٹا ورژن فی الحال ٹیسٹ فلائٹ پر دستیاب ہے اور اس کا وائٹ پیپر GitHub پر جاری کیا گیا ہے۔ مستقبل میں ایپ میں وائی فائی ڈائریکٹ جیسا فیچر بھی شامل کیا جائے گا تاکہ زیادہ فاصلے پر بھی پیغامات کا تبادلہ ممکن ہو سکے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ٹک ٹاک نے پابندی سے بچنے کیلئے امریکا میں نیا ورژن متعارف کرانے کی تیاری کر لی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بائیٹ ڈانس امریکا میں ٹک ٹاک کا متبادل متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے، جو امریکی مارکیٹ میں موجودہ ایپ کی جگہ لے گی۔

امریکی قوانین کے مطابق ٹک ٹاک کو فروخت نہ کیے جانے کی صورت میں پابندی کا سامنا ہے، جس کے پیش نظر کمپنی نے نئی ایپ کی تیاری کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بائیٹ ڈانس اس وقت ایک مخصوص امریکی ورژن تیار کر رہا ہے، جسے ابتدائی طور پر “ایم 2” کا کوڈ نام دیا گیا ہے، جبکہ موجودہ ایپ کو “ایم” کہا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ نئی ایپ ستمبر میں لانچ کی جائے گی اور مرحلہ وار صارفین کو اس پر منتقل کر دیا جائے گا، جبکہ پرانی ایپ کو 2026 کے اوائل تک امریکا میں بند کر دیا جائے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بائیٹ ڈانس کو ٹک ٹاک فروخت کرنے کے لیے 17 ستمبر تک کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے، جو اس نوعیت کی تیسری مہلت ہے۔ تاہم اگر کمپنی فروخت پر تیار نہیں ہوتی، تو امریکی قانون کے تحت ٹک ٹاک پر پابندی لگ سکتی ہے۔

رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ ایک امریکی سرمایہ کار گروپ ٹک ٹاک کے امریکی اثاثے خریدنے کے قریب ہے، جس میں بائیٹ ڈانس کو بھی معمولی حصہ دیا جائے گا، مگر اس مجوزہ معاہدے کے لیے چینی حکومت کی منظوری درکار ہوگی۔

اگر تمام منصوبے طے شدہ وقت پر مکمل ہوتے ہیں، تو نئی ایپ ٹک ٹاک کا امریکی متبادل بن جائے گی اور اصل ایپ کا امریکا میں وجود ختم ہو جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • بغیر وائی فائی یا کال سروس کے رابطہ کرنے والی میسجنگ ایپ تیار
  • ٹوئٹر کے شریک بانی نے واٹس ایپ کے مقابلے پر نئی میسجنگ ایپ متعارف کرا دی
  • ٹی سی ایل نے میںواشنگ مشینز متعارف کروادیں
  • انتقامی سیاست کو دفن کئے بغیر آگے نہیں بڑھاجاسکتا،جاوید قصوری
  • حکومت کا فیصلہ: ملک بھر میں کم بجلی والے پنکھے متعارف کرانے کا منصوبہ
  • ٹک ٹاک نے پابندی سے بچنے کیلئے امریکا میں نیا ورژن متعارف کرانے کی تیاری کر لی
  • واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری، چیٹس میں بہترین فیچر کا اضافہ
  • یومِ عاشور ہمیں قربانی اور حق گوئی کا پیغام دیتا ہے، صدر اور وزیراعظم کے خصوصی پیغامات
  • شامی صدر احمد الشرع نے نیا قومی نشان متعارف کرا دیا