پی ٹی آئی سیاسی نوعیت کی ملاقات کرنا چاہتی ہے، وزیر مملکت
اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT
وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ کہہ رہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی بالکل ٹھیک ہیں۔ ملاقاتوں کا تمام معاملہ جیل قوانین کے مطابق ہوتا ہے۔ پی ٹی آئی سیاسی نوعیت کی ملاقات کرنا چاہتی ہے۔
پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں گفتگو میں بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ ایسا امکان موجود ہے کہ سیکیورٹی کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایک بہن یا وکیل کی ملاقات کرائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ منگل کو ملاقات کی اجازت دی جا سکتی ہے۔
بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو وٹس ایپ کالز کی سہولت بھی موجود رہی۔ اڈیالا جیل میں کسی قیدی کو سہولت میسر نہیں کہ وہ وٹس ایپ پر کال کرسکے۔
وزیر مملکت برائے قانون کا مزید کہنا تھا کہ اگر عدالت کا حکم ہوگا تو بانی پی ٹی آئی کی ان کے بیٹوں سے کال پر بات کرا دی جائے گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا دیدیا
—فیس بک ویڈیو گریبوزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے راولپنڈی میں اڈیالہ روڈ پر دیگر رہنماؤں کے ہمراہ دھرنا دے دیا۔
اس موقع پر راولپنڈی کے گورکھپور ناکے پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔
پولیس نے سہیل آفریدی کو جیل کی طرف جانے سے روک دیا۔
یہ بھی پڑھیے ہمارے پاس آخری راستہ بھی ہے، اس پر غور کیا جا رہا ہے: سہیل آفریدی سہیل آفریدی کا گورکھپور ناکے پر ایس ایچ او سے مکالمہوزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ جب تک بانی سے ملاقات نہیں کرنے دی جائے گی، ہم بیٹھے رہیں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کریں اوران کی صحت سےمتعلق دریافت کریں۔
دوسری جانب اڈیالہ جیل میں بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کا وقت ختم ہو گیا، آج وزیرِ اعلیٰ کے پی سمیت کسی رہنما کو ان سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔
اس موقع پر وزیرِاعلی کے پی سہیل آفریدی کے ہمراہ صوبائی وزیر شفیع جان، رکنِ قومی اسمبلی شاہد خٹک ، صوبائی وزیر مینا خان، شوکت یوسفزئی، امیر اللّٰہ مروت، شفقت عباس بھی موجود تھے۔