صدر آزاد جموں و کشمیر سے چوہدری جاوید اقبال کی ملاقات،میرپور کے عوامی مسائل پر بات چیت
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
سٹی 42 : صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سابق صدر میرپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز چوہدری جاوید اقبال کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات ہوئی۔
چوہدری جاوید اقبال نے صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو میرپور کے عوام کے مسائل کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔
بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے چوہدری جاوید اقبال کو بتایا کہ میرپور کے عوام کے مسائل حل کرانے کے لئے میں خود ذاتی طور پر دلچسپی لوں گا اور میرپور کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے اور اس سلسلے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں رکھی جائے گی۔
گاڑی کا چالان، وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے جنید صفدر کا ردعمل سامنے آگیا
اس موقع پر دونوں کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: میرپور کے
پڑھیں:
فاروق رحمانی کی جموں میں صحافی کے گھر کو مسمار کرنے کی مذمت
انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی سربراہی میں قائم بھارتیہ جنتا پارٹی کی بھارتی حکومت مقبوضہ جموں و کشمیر میں جرات مندانہ آوازوں کو طاقت کے بل پر دبانے کی مذموم پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سینئر رہنما اورجموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چیئرمین محمد فاروق رحمانی نے جموں شہر میں صحافی ارفاز احمد کے گھر کی مسماری کی مذمت کرتے ہوئے بہیمانہ کارروائی کو مقبوضہ علاقے کی اصل تصویر سامنے لانے والے صحافیوں کو دیوار کے ساتھ لگانے کی مودی حکومت کی منصوبہ بند سازش کا حصہ قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محمد فاروق رحمانی نے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بغیر کسی معقول وجہ اور کسی پیشگی اطلاع کے بغیر گھر کی مسماری شدید ناانصافی اور ظلم ہے۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی سربراہی میں قائم بھارتیہ جنتا پارٹی کی بھارتی حکومت مقبوضہ جموں و کشمیر میں جرات مندانہ آوازوں کو طاقت کے بل پر دبانے کی مذموم پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوتوا حکومت کی طرف سے مسلمانوں کے گھروں ،دکانوں کو جلانا، ان کے گلے کاٹنا اور بے قصور لوگوں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈالنے کا مقصد تعلیم یافتہ مسلمان نوجوانوں، طلباء، تاجروں کی زندگی کو جہنم بنایا اور مالی لحاظ سے مشکلات کا شکار کرنا ہے۔ محمد فاروق رحمانی نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں قائم نیشنل کانفرنس کی حکومت بی جے پی حکومت کی نسل پرستانہ پالیسیوں کو روکنے اور کشمیریوں کے مفادات کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ مظلوم کشمیریوں کےخلاف جاری جابرانہ بھارتی پالیسیوں کے خلاف عملی اقدامات کریں۔