2025-11-04@06:52:13 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 182				 
                «سی سی ڈی اہلکاروں»:
	پشاور:شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کی واردات میں ڈی پی او وقار خان کی گاڑی پر مسلح شدت پسندوں نے حملہ کیا جس میں وہ محفوظ رہے تاہم5پولیس اہلکار فائرنگ سے زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کے ایک ترجمان نے اس واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی پی او شمالی وزیرستان وقار خان اپنے سکواڈ کے ساتھ شمالی وزیرستان سے بنوں آ رہے تھے کہ میران شاہ روڈ نزد فلور ملز میں گھات لگا کر مسلح شدت پسندوں نے ان پر فائرنگ کی۔ بی بی سی کے مطابق شدت پسندو نے خودکار اور بھاری اسلحے کا استعمال کیا، تاہم ڈی پی او اور ان کے سکواڈ نے دلیری اور پیشہ ورانہ مہارت سے بھرپور جوابی کارروائی کی جس...
	خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے قریب مامش خیل کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے شمالی وزیرستان کے ضلعی پولیس افسر (ڈی پی او) کی گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ریجنل پولیس افسر (آر پی او) بنوں سجاد خان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ میرانشاہ روڈ پر پیش آیا جو بنوں اور شمالی وزیرستان کو ملاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلح افراد نے شمالی وزیرستان کے ڈی پی او کی گاڑی پر فائرنگ کی تاہم ڈی پی او محفوظ رہے۔زخمی اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بنوں منتقل کر دیا گیا ہے۔ آر پی او کے مطابق نامعلوم حملہ آور فائرنگ کے بعد قریبی علاقوں میں چھپ گئے جن کی...
	میرانشاہ روڈ پر ممش خیل کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ڈی پی او شمالی وزیرستان کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ پولیس کے مطابق ڈی پی او فائرنگ کے واقعے میں محفوظ رہے تاہم شمالی وزیرستان پولیس کے 6 اہلکار زخمی ہوگئے۔ مزید پڑھیں: بنوں میں خفیہ اطلاع پر مبنی کامیاب آپریشن، خوارج کے 2 اہم کمانڈر ہلاک زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر بنوں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور فائرنگ کے بعد قریبی علاقوں میں فرار ہو گئے، جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: عمران خان بھی کہیں تو وہ دوبارہ وزیراعلیٰ نہیں بنوں...
	پشاور(نیوز ڈیسک)شمالی وزیرستان میں ڈی پی او کے اسکواڈ پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے 5 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق حملہ بنوں میران شاہ روڈ پر بنوں ممش خیل کے علاقے میں کیا گیا۔  ڈی ایس پی قدرت اللہ کے مطابق حملے میں ڈی پی او وقار احمد محفوظ رہے، زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ جائے وقوعہ پر پولیس نفری روانہ کر دی گئی۔
	مال خانے میں شارٹ سرکٹ سے دھماکا ، اطراف کا علاقہ سیل کر دیا گیا دھماکے سے عمارت کے ایک حصے کو نقصان پہنچا، واقعہ کی تحقیقات جاری پشاور میں یونیورسٹی روڈ پر محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے تھانے میں دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر(سی سی پی او)میاں سعید نے کہا کہ تھانے پر حملے کے شواہد نہیں ملے، اطراف کا علاقہ سیل کر دیا گیا ہے، ابتدائی طور پر لگ رہا ہے کہ مال خانے میں شارٹ سرکٹ سے دھماکا ہوا ، دھماکے سے بلڈنگ کا ایک حصہ منہدم ہو گیا ۔سی سی پی او کے مطابق ایک سی ٹی ڈی اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوئے ہیں،زخمیوں...
	ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا پولیس اسٹیشن کے اسلحہ خانے میں موجود پرانے بارودی مواد کے پھٹنے کے نتیجے میں ہوا۔ دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جو دیگر گولہ بارود تک بھی پھیل گئی، جس سے مزید دھماکے ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں سی ٹی ڈی پولیس اسٹیشن کے اندر بارودی مواد پھٹنے سے دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا پولیس اسٹیشن کے اسلحہ خانے میں موجود پرانے بارودی مواد کے پھٹنے کے نتیجے میں ہوا۔ دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جو دیگر گولہ بارود تک بھی پھیل گئی، جس سے مزید دھماکے ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہنگو: خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو کے علاقے دوآبہ میں پولیس قافلے پر آئی ای ڈی حملے کے نتیجے میں ایس ایچ او تھانہ دوآبہ عمران الدین سمیت تین اہلکار زخمی ہوگئے، دھماکہ اس وقت ہوا جب پولیس افسران سرچ آپریشن مکمل کرکے واپس آرہے تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق زخمی ہونے والے اہلکاروں میں ایس ایچ او عمران الدین، ایک اے ایس آئی اور سب انسپکٹر شامل ہیں جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال ہنگو منتقل کردیا گیا،  دھماکے کے فوراً بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا،  سیکیورٹی فورسز نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ضلع بھر میں سیکیورٹی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: یونیورسٹی روڈ پر واقع کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے تھانے میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔ واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری طور پر جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا۔دھماکا سی ٹی ڈی تھانے کے اسلحہ خانے میں ہوا، جہاں پرانے دھماکا خیز مواد کے اچانک پھٹنے سے زوردار دھماکا ہوا۔ سی سی پی او پشاور کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ دھماکا کسی بیرونی حملے کا نتیجہ نہیں بلکہ اندر موجود پرانے بارودی مواد کے پھٹنے سے ہوا۔ دھماکے کے بعد آگ نے اسلحہ خانے میں موجود دیگر گولہ...
	 پشاور کے محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے تھانے میں شارٹ سرکٹ کے باعث دھماکا ہوا ہے۔پولیس کے مطابق تھانے میں دھماکے کے نتیجے میں ایک سی ٹی ڈی اہلکار شہید ہوگیا جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں، دھماکے سے عمارت کے ایک حصے کو نقصان پہنچا۔کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) پشاور ڈاکٹر سعید کا کہنا ہے کہ تھانے میں موجود بارودی مواد میں شارٹ سرکٹ سے دھماکا ہوا، حملے کے کوئی شواہد نہیں ملے، تھانے میں تین سی ٹی ڈی اہلکار تھے جن میں سے ایک شہید جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں۔سی سی پی او نے کہا کہ دھماکے سے عمارت کا کچھ حصہ منہدم ہوا جس میں اہلکار کی شہادت ہوئی، چار ملزمان کو تھانے...
	پشاور میں سی ٹی ڈی پولیس اسٹیشن کے اندر بارودی مواد پھٹنے سے دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا پولیس اسٹیشن کے اسلحہ خانے میں موجود پرانے بارودی مواد کے پھٹنے کے نتیجے میں ہوا۔ دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جو دیگر گولہ بارود تک بھی پھیل گئی، جس سے مزید دھماکے ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ بی ڈی یو، ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ تمام ملزمان کو حوالات سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے اور کلیئرنس آپریشن کا عمل جاری ہے۔ سی...
	پشاور میں یونیورسٹی روڈ پر سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکا ہوا ہے۔ اس حوالے سے ایس ایس پی آپریشنز مسعود بنگش کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ایک اہلکار شہید اور دو زخمی ہوئے ہیں۔  ایس ایس پی آپریشنز پشاور نے کہا کہ دھماکے سے عمارت کے ایک حصے کو نقصان پہنچا۔  پولیس کا کہنا ہے کہ تھانے میں موجود ملزمان کو سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز منتقل کر دیا گیا ہے۔
	پشاور: سی ٹی ڈی تھانے میں شارٹ سرکٹ سے بارودی مواد پھٹ گیا، ایک اہلکار جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 2 November, 2025  سب نیوز  پشاور (آئی پی ایس) پشاور کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) تھانے میں شارٹ سرکٹ کے باعث بارودی مواد پھٹنے سے خوفناک دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، جبکہ تھانے کی عمارت کا کچھ حصہ منہدم ہوگیا۔ پولیس کے مطابق دھماکا مال خانہ میں ہوا، جہاں مقدمات میں برآمد ہونے والا بارودی مواد رکھا گیا تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آتش زدگی شارٹ سرکٹ کے باعث ہوئی جس کے نتیجے میں بارودی مواد پھٹ گیا۔ دھماکے کے فوراً بعد پولیس کی بھاری نفری، فائر بریگیڈ اور...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251031-08-22 ڈیرہ اسماعیل خا ن(صباح نیوز) تھانہ سٹی کی حدود ٹانک اڈا پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایف سی اہلکار شہید جبکہ ایک راہگیر زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود ٹانک اڈا پر نامعلوم ملزمان نے ایف سی اہلکار 39سالہ ربستان خان ولد یاغستان پر فائرنگ کر دی ، جس سے وہ موقع پر شہید ہوگیا جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک راہگیر 51سالہ محمد خلیل ولد محمد اسماعیل ماچھی زخمی ہوگیا، جن کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال ڈیرہ منتقل کر دیا گیا۔ سیف اللہ
	کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ    کا انسپکٹر  تاجر کے  اغوا کی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا۔لاہور پولیس کے مطابق انسپکٹر جاوید اقبال نے اہلکار کے ساتھ مل کرکاہنہ سے تاجر کو اغوا کیا، ملزمان نے مغوی کے اہل خانہ سے 40 لاکھ روپے طلب کیے اور ایل او ایس کے قریب رقم وصول کی۔لاہور پولیس کا بتانا ہے کہ تاجر کو  رہائی ملتے ہی کاہنہ پولیس نے اغوا کاروں کو دبوچ لیا۔دوران تفتیش انسپکٹرجاویداقبال اور اہلکار توصیف کا بھانڈہ پھوٹ گیا۔
	کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ( سی سی ڈی ) کا انسپکٹر تاجر کے اغوا کی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا۔لاہور پولیس کے مطابق انسپکٹر جاوید اقبال نے اہلکار کے ساتھ مل کرکاہنہ سے تاجر کو اغوا کیا، ملزمان نے مغوی کے اہل خانہ سے 40 لاکھ روپے طلب کیے اور ایل او ایس کےقریب رقم وصول کی۔لاہور پولیس کا بتانا ہے کہ تاجر کو رہائی ملتے ہی کاہنہ پولیس نے اغوا کاروں کو دبوچ لیا۔دوران تفتیش انسپکٹرجاویداقبال اور اہلکار توصیف کا بھانڈہ پھوٹ گیا۔
	 کوئٹہ:  ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس موبائل دستی بم حملے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) غلام سرور بھایو کے مطابق بدھ کے روز نامعلوم حملہ آوروں نے شاہ پٹرول پمپ کے قریب گشت پر مامور ایک پولیس گاڑی پر دستی بم پھینکا نتیجے میں 13 افراد زخمی ہوگئے جن میں پولیس اہلکار، خواتین اور بچے شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کی شناخت پولیس اہلکار شمس الدین اور عبدالرشید جونیجو کے علاوہ گل بابو، مہد، سید خان، نذیر سولنگی، احمد، برکت ابڑو، محمد نواز بھنگر، محمد اسحاق مینگل اور امام بخش کے ناموں سے ہوئی۔ دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور...
	بلوچستان سے ریکنگ نیوز  آئی ہے کہ  ڈیرہ مراد جمالی شاہ پمپ کے قریب نا معلوم دہشت گرد وں نے پولیس وین پر ہینڈ گرنیڈ پھینک کر دو اہلکاروں کو زخمی کر دیا۔   پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ ، پولیس کے زخمی پولیس اہلکاروں کو سول اسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کر دیا گیا ہے۔ دہشتگرد ہینڈ گرنیڈ پھینک کر فرار ہو گئے۔ Waseem Azmet
	کاہنہ کے علاقے میں ایک شہری ولید کو مبینہ طور پر سی سی ڈی کے انسپکٹر جاوید اور کچھ اہلکاروں نے اغواء کر لیا۔ ذرائع کے مطابق، ولید کو گھر کے قریب سے اغواء کیا گیا اور بعد میں اہل خانہ سے لاکھوں روپے تاوان وصول کرنے کے بعد اسے رہا کر دیا گیا۔ اغواء میں شامل اہلکاروں میں توصیف کانسٹیبل بھی شامل تھے۔ پولیس نے معاملے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار ہے۔
	سی سی ڈی کے انسپکٹر نے اہلکاروں کے ہمراہ شہری کو اغواء کرلیا۔ کاہنہ کے علاقہ  سے شہری  ولید کو اغواء کرکے اہل خانہ سے  تاوان مانگا گیا۔ ذرائع کے مطابق سی سی ڈی کے انسپکٹر جاوید نے توصیف کانسٹیبل سمیت دیگر اہلکاروں کے ہمراہ ولید کو گھر کے قریب سے اغواکیا، لاکھوں روپے تاوان لیکر شہری کو چھوڑ ا گیا۔ معاملے کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
	 راولپنڈی:  ریجنل سیکرٹری ٹرانسپورٹ عملے نے ٹوکن شارٹ ہونے پر اسکول وین کو طالبعلموں سمیت بند کردیا۔ عملے نے وین کو اولڈ جی ٹی ایس میں قائم دفتر میں دھوپ میں کھڑا کر دیا جس کے باعث سرکاری اسکول کے بچے ایک گھنٹے سے گاڑی میں بیٹھے شدید پریشانی کا شکار رہے۔ تمام طالبعلموں کا تعلق ڈھوک رتہ سے ہے۔ ڈرائیور کی جانب سے بچوں کو گھروں تک پہنچانے کی درخواست بھی عملے نے مسترد کر دی۔ واقعہ کی اطلاع میڈیا پر آنے کے بعد سیکرٹری ٹرانسپورٹ ریجنل اتھارٹی سید اسد عباس نے ایکسپریس نیوز کی خبر پر فوری ایکشن لیا۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے بچوں کو فوری طور پر گھروں میں ڈراپ کرنے کی ہدایت جاری کر دی،...
	 گوالمنڈی میں شہری کو برہنہ کرکے زنجیروں میں جکڑنے اور تشدد کرنے کے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعہ شامل کرتے ہوئے تفتیش انسپکٹر لیول کے آفیسر کو سونپ دی جبکہ گرفتار ملزمان میں سے ایک ملزم پولیس ملازم بھی ہے۔ تھانہ گنجمڈی میں درج شہری کو برہنہ کر کے تشدد کرنے کے مقدمے کی تفتیش انسپکٹر انوسٹی گیشنز سٹی سرکل عامر خالد کو سونپ دی گئی۔ مقدمے میں دہشت گردی ایکٹ کی دفعات شامل ہونے کے بعد تفتیش انسپکٹر کا اختیار ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم یاسر خان کو ویڈیوز میں شہری پر پائپوں اور ڈنڈوں سے تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ملزم یاسر کا سروس کارڈ بھی سامنے آ گیا جس کے مطابق ملزم یاسر نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کے...
	ڈیرہ اسماعیل خان میں 2 دھماکے ہوئے، جس میں ایس پی آپریشنز سمیت 3 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ہنگو کے علاقے میں 2 زور دار دھماکے ہوئے، جس میں ایس پی آپریشن اسد زبیر اور 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے جب کہ دیگر اہل کار زخمی ہوئے ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔   قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں  لیا ہے جب کہ ریسکیو اداروں نے شہدا کی لاشوں اور زخمی اہل کاروں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ دہشت گردوں کی جانب سے ہنگو کے علاقے غلمینا...
	ڈیرہ اسماعیل خان میں 2 دھماکے ہوئے، جس میں ایس پی آپریشن سمیت 3 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ہنگو کے علاقے میں 2 زور دار دھماکے ہوئے، جس میں ایس پی آپریشن اسد زبیر اور 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے جب کہ دیگر اہل کار زخمی ہوئے ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیا ہے جب کہ ریسکیو اداروں نے شہدا کی لاشوں اور زخمی اہل کاروں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا ہے۔
	ڈیرہ اسماعیل خان : خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار شہید اور 11 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں کوٹ لالو کے قریب دہشت گردوں نے حملہ کیا، پولیس کے مطابق زخمیوں کوسی ایم ایچ منتقل کردیا گیا۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا۔     
	خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار شہید اور 11 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں کوٹ لالو کے قریب دہشت گردوں نے حملہ کیا، پولیس کے مطابق زخمیوں کوسی ایم ایچ منتقل کردیا گیا۔حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا۔
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">روم (انٹرنیشنل ڈیسک) اٹلی میں پولیس کے آپریشن کے دوران زوردار دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں 3 اہلکار ہلاک جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ شمالی علاقے کیستل دازانو میں فارم ہاؤس میں پولیس چھاپے کے دوران گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکا ہوا۔ آگ بجھانے کے دوران عمارت منہدم ہوگئی جس سے 7فائرفائٹر بھی زخمی ہوگئے۔ پولیس فارم ہاؤس کا قبضہ چھڑانے کے لیے پہنچی تھی کہ حادثہ پیش آیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی ریاست ٹینیسی کے فوجی اسلحہ پلانٹ میں خوفناک دھماکا ہوا تھا جس میں متعدد افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔  انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
	ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے کہا ہے کہ تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی فرار ہیں اور جلد قانون کے شکنجے میں ہوں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کامران نے انکشاف کیا کہ حالیہ مظاہروں کے دوران مشتعل مظاہرین کے تشدد سے 60 پولیس اہلکار مستقل طور پر معذور ہو چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی سے متعلق فیک نیوز پھیلانے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا آغاز انہوں نے کہاکہ مظاہرین کی جانب سے شاہدرہ پل کے قریب پولیس پر سیدھی فائرنگ کی گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہاکہ اگر سعد رضوی کو گولی لگی ہے تو اس کے شواہد پیش کیے جائیں تاکہ قانون کے مطابق کارروائی...
	 مریدکے میں پولیس نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے لانگ مارچ کے خلاف آپریشن مکمل کر لیا تاہم مظاہرین کی فائرنگ سے ایس ایچ او فیکٹری ایریا شہزاد جھومڑ شہید ہوگئے۔ سیکیورٹی اداروں نے کرین پارٹی کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے تمام کارکنان کو منتشر کرکے جی ٹی روڈ کو خالی کروا لیا۔ سیکیورٹی اداروں نے پورے جی ٹی روڈ کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق مظاہرین کو منتشر کرنے کی کارروائی کے دوران ٹی ایل پی کے کارکنوں نے پتھراؤ، کیل دار ڈنڈوں اور پیٹرول بموں کا استعمال کیا۔ بعد ازاں، انہوں نے اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو جانی نقصان پہنچا۔ قانون...
	ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی کے پرتشدد احتجاج اور پولیس پر حملوں کے دوران لاہور پولیس کے 112 جوان زخمی ہوئے ہیں، یہ جماعت احتجاج کے نام پر انتشار چاہتی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ جب بھی ملک استحکام کی جانب بڑھتا ہے اور حالات اچھے موڈ کی جانب جاتے ہیں تو کوئی نہ کوئی گروہ خفیہ ایجنڈے کے پیچھے انتشار پیدا کرنے کے لیے کوششیں شروع کردیتا ہے۔ فیصل کامران نے کہا کہ پچھلے کچھ دنوں سے ایک مذہبی جماعت اپنے ایک نام نہاد ایشو کے اور احتجاج کا سلسلہ شروع کیا، ہم نے ہر ممکن طریقے سے اس سے بات...
	خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ اسکول پر بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے حملے میں 6 پولیس اہلکار اور امام مسجد شہید ہوگئے، جبکہ جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ حملہ 10 اور 11 اکتوبر کی درمیانی شب ڈیرہ اسماعیل خان کے پولیس ٹریننگ اسکول پر کیا گیا، جہاں دہشتگردوں نے اسکول کی بیرونی سیکیورٹی توڑنے کی کوشش کی۔ یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کی شیرانی میں کارروائی، فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک بیان میں کہا گیا کہ موقع پر موجود قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے فوری ردعمل دیتے ہوئے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم ناکام...
	ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ اسکول پر حملے میں شہید 7 اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں مستعفی وزیراعلی علی امین گنڈاپور، چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ، آئی جی پی خیبرپختونخواہ ذوالفقار حمید، آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل مدثر، ڈی آئی جی ڈیرہ سید اشفاق انور، ڈی پی او سجاد احمد اور شہداء کے لواحقین نے شرکت کی۔ شہدا کو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، اعلی افسران نے شہداء کے جسد خاکی پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ شہداء کے لواحقین علی امین اور دیگر افسران بالا سے ملے، افسران بالا نے شہداء کے لواحقین سے گلے مل کر اظہار تعزیت کیا۔
	ڈی آئی خان: حملہ آوروں کیخلا ف آپریشن مکمل، 5 دہشتگرد ہلاک، شہید پولیس اہلکاروں کو وزیر داخلہ کا خراج تحسین
	ڈیرہ اسماعیل خان کے پولیس ٹریننگ سینٹر پر گزشتہ رات تقریباً ساڑھے آٹھ بجے خودکش حملے کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق دہشتگرد پولیس ٹریننگ سینٹر میں داخل ہوئے اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ شدید فائرنگ کی۔ حملے کے دوران 7 پولیس اہلکار شہید اور 13 زخمی ہوئے، جنہیں ڈی ایچ کیو ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا۔  آپریشن مکمل، دہشتگرد ہلاک ڈی ایس پی حافظ محمد عدنان کے مطابق پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے رات گئے آپریشن مکمل کیا اور حملے میں ملوث 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:سیکیورٹی فورسز کی شیرانی میں کارروائی، فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک ڈی جی پبلک ریلیشنز نے بتایا کہ آپریشن کے دوران تقریباً...
	طیفی بٹ کی ہلاکت پر سی سی ڈی کا موقف سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 October, 2025  سب نیوز  لاہور (آئی پی ایس) انسداد دہشت گردی سیل (سی سی ڈی) نے اشتہاری مجرم خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کی ہلاکت سے متعلق تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ ترجمان سی سی ڈی کے مطابق طیفی بٹ کے خلاف 2024 میں تھانہ چوہنگ میں مقدمہ نمبر 1163 درج تھا اور وہ قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا۔ 10 اکتوبر کو وہ قائداعظم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پہنچا جہاں سی سی ڈی ٹیم نے اسے تین بجے کے قریب اپنی تحویل میں لے لیا۔ 11 اکتوبر کی صبح سی سی ڈی ٹیم جب سنجر پور، ضلع رحیم یار خان کے قریب...
	 پشاور (نیوز ڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ سکول پر خوارج نے حملہ کر دیا، پولیس جوانوں نے مقابلہ کرتے ہوئے 6 خارجی دہشت گرد جہنم واصل کر دیے، فائرنگ کے تبادلہ میں 7 جوان شہید ہوئے۔  سنٹرل پولیس آفس کے مطابق فتنہ الخوارج نے رتہ کلاچی میں پولیس ٹریننگ سکول پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، خوارج نے بارود سے بھرا ٹرک سکول کے گیٹ سے ٹکرایا، دھماکہ کے بعد مختلف یونیفارمز میں ملبوس دہشت گرد سکول کے اندر داخل ہوگئے۔ حکام کے مطابق پولیس اہلکاروں نے اس موقع پر ڈٹ کر مقابلہ کیا، پولیس اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، خوارج مسلسل دستی بم پھینکتے رہے، ڈی پی او صاحبزادہ سجاد احمد...
	ڈی آئی خان پولیس ٹریننگ اسکول پر حملہ، جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد مارے گئے، 7 اہلکار شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 11 October, 2025  سب نیوز  ڈیرہ اسماعیل خان (آئی پی ایس) ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ اسکول پر دہشتگردوں کے حملے کو سکیورٹی فورسز نے بھرپور کارروائی کے بعد ناکام بنا دیا۔ حملے کے وقت فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دیتی رہیں، اس دوران فورسز نے دہشت گردوں کے عزائم ناکام بناتے ہوئے 5 حملہ آوروں کو واصل جہنم کردیا، جن میں ایک خودکش بمبار بھی شامل تھا۔ جوابی کارروائی کے دوران پولیس کے 7 بہادر اہل کاروں نے جام شہادت نوش کیا۔ پولیس حکام کے مطابق آپریشن رات گئے مکمل کیا گیا جس میں...
	خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں دہشت گردوں سے محکمہ انسداد دہشت گردی کے مقابلے میں دو انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں 4پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ماسٹر مائنڈ بھی شامل تھا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد خالد نے2023 میں سی ٹی ڈی اور پولیس اہلکاروں پر متعدد حملے کیے، دہشت گردوں کے قبضے سے 2کلاشنکوف، 6میگزین اور 2 دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے چند ساتھی فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔
	 خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں دہشت گردوں سے محکمۂ انسدادِ دہشت گردی کے مقابلے میں دو انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔  سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں 4 پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ماسٹر مائنڈ بھی شامل تھا۔  سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد خالد نے 2023ء میں سی ٹی ڈی اور پولیس اہلکاروں پر متعدد حملے کیے، دہشت گردوں کے قبضے سے 2 کلاشنکوف، 6 میگزین اور 2 دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے چند ساتھی فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔
	بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں دہشت گردوں سے محکمہ انسداد دہشت گردی کے مقابلے میں دو انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔(جاری ہے) سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں 4پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ماسٹر مائنڈ بھی شامل تھا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد خالد نی2023 میں سی ٹی ڈی اور پولیس اہلکاروں پر متعدد حملے کیے، دہشت گردوں کے قبضے سے 2کلاشنکوف، 6میگزین اور 2 دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے چند ساتھی فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔ 
	 راولپنڈی:  راولپنڈی میں تحریک لبیک پاکستان کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے شہر کو ایک بار پھر کنٹینر سٹی میں تبدیل کر دیا ہے۔  سکیورٹی کے سخت انتظامات کے تحت شہر کے داخلی و خارجی راستوں سمیت 37 مقامات کو بلاکنگ پوائنٹس قرار دے کر کنٹینرز، ٹرالرز اور دیگر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں۔ مری روڈ، فیض آباد، موتی محل چوک، شمس آباد، ڈھوک کالا خان، آئی جے پی روڈ، پنڈورہ چونگی، کھنہ پل اور چک مدد سمیت درجنوں اہم شاہراہیں مکمل طور پر بند ہیں جب کہ اسلام آباد سے ملانے والے تمام راستوں پر بھی آمدورفت معطل ہے۔ جی ٹی روڈ پر ٹیکسلا چوک، براہمہ انٹرچینج، فتح جنگ ٹول...
	سی ٹی ڈی کی بنوں میں کارروائی، چار اہلکاروں کی شہادت میں ملوث انتہائی مطلوب دہشت گرد ساتھی سمیت ہلاک
	محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) خیبر پختونخوا نے ضلع بنوں میں ایک کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران دو انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے، جن میں سی ٹی ڈی کے چار اہلکاروں کی شہادت کا ماسٹر مائنڈ بھی شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق، سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم (فتنہ الخوارج) سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد تھانہ ڈومیل کی حدود میں واقع کمپنی روڈ پر موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد ایک کارروائی کی منصوبہ بندی کررہے ہیں، اطلاع پر سی ٹی ڈی کی خصوصی (SWAT) ٹیم نے ضلعی پولیس کے ہمراہ فوری طور پر علاقے کا گھیراؤ کیا۔ آپریشن ٹیم کو دیکھتے ہی دہشتگردوں نے فرار ہونے کی...
	 خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔  حال ہی میں خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں بنوں، پشاور، کرک، لکی مروت اور باجوڑ میں دہشت گردی کے متعدد واقعات پیش آئے ہیں جن میں زیادہ تر واقعات میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) اشفاق انور نے ڈان ڈاٹ کام سے گفتگو میں تصدیق کی کہ ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے کھٹی میں پولیس کی ایک چوکی پر دہشت گردوں نے مختلف اطراف سے حملہ کیا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا چوکی انچارج احمد نواز حملے میں شدید زخمی ہوئے...
	گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا اورکزئی میں شہید ہونے والے سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کو خراج عقیدت
	پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع اورکزئی میں فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت سکیورٹی فورسز کے 11 کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔گورنر ہائوس پشاور تر جمان کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے سکیورٹی فورسز کے شہید افسرا ن اور جوانوں کے لواحقین سے تعزیت و دلی ہمدردی کا اظہار اور شہدا کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔(جاری ہے) گورنر نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کےافسران اور جوانوں نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جانیں ملک و قوم کیلئے قربان کر دیں۔ بہادر سکیورٹی فورسز کے شہدا کی عظیم قربانی...
	سردار ظہیر نے شہید اہلکاروں کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور کہا کہ ہمارے بھائیوں کو ظالمانہ طریقے سے ہم سے چھینا گیا، ہمارے بھائیوں کو شہید اور سیکڑوں کو زخمی کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی آئی جی پونچھ کی احتجاج میں شہید اہلکاروں کی رہائشگاہ آمد۔ سردار ظہیر نے شہید اہلکاروں کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور کہا کہ ہمارے بھائیوں کو ظالمانہ طریقے سے ہم سے چھینا گیا، ہمارے بھائیوں کو شہید اور سیکڑوں کو زخمی کیا گیا، آپ کہتے تھے آپ کی تحریک پرامن ہے، تعمیر و ترقی چاہتے ہیں۔ ڈی آئی جی نے کہا کہ کیا یہ آپ کی پرامن تحریک ہے؟ کیا یہ آپ کا منشور ہے؟ آپ کو پولیس بیریئر توڑ کر فتح مل گئی...
	سردار ظہیر نے شہید اہلکاروں کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور کہا کہ ہمارے بھائیوں کو ظالمانہ طریقے سے ہم سے چھینا گیا، ہمارے بھائیوں کو شہید اور سیکڑوں کو زخمی کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی آئی جی پونچھ کی احتجاج میں شہید اہلکاروں کی رہائشگاہ آمد۔ سردار ظہیر نے شہید اہلکاروں کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور کہا کہ ہمارے بھائیوں کو ظالمانہ طریقے سے ہم سے چھینا گیا، ہمارے بھائیوں کو شہید اور سیکڑوں کو زخمی کیا گیا، آپ کہتے تھے آپ کی تحریک پرامن ہے، تعمیر و ترقی چاہتے ہیں۔ ڈی آئی جی نے کہا کہ کیا یہ آپ کی پرامن تحریک ہے؟ کیا یہ آپ کا منشور ہے؟ آپ کو پولیس بیریئر توڑ کر فتح مل گئی...
	سٹی 42 : پشاور میں پولیس موبائل کو آئی ای ڈی دھماکے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 4 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔  پشاور میں بھانہ ماڑی تھانے کی حدود قمر دین چوک کے قریب پولیس موبائل کو آئی ای ڈی دھماکے کا نشانہ بنایا گیا۔  سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد کے مطابق پولیس موبائل معمول کے گشت پر تھی کہ اچانک دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔  پنجاب پولیس کے دو افسروں کے تبادلے  پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں جبکہ...
	 راولپنڈی:  پیرو دہائی میں بھتیجے کو قتل کرنے والے ملزم اور ساتھی نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی، قاتلوں کی نشاندہی کے لیے پولیس کے ساتھ آئے دو افراد جاں بحق جبکہ انسپکٹر اور کانسٹیبل شدید زخمی ہوگئے۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق واقعہ کی اطلاع پر قریبی تھانوں سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پہنچ گئی، ملزمان کی گرفتاری کے لیے جائے وقوع کو سیل کردیا گیا جب کہ زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق پولیس پارٹی جائے وقوع کی نشاندہی اور ملاحظے کے لیے مدعیوں کے ہمراہ موقع پر گئی تھی، ملزمان گھر کی چھت پر چھپے ہوئے تھے جنہوں نے پولیس کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے سبب انسپکٹر مرزا عارف اور کانسٹیبل نعمت اللہ شدید زخمی ہوگئے...
	---فائل فوٹو  راولپنڈی کے علاقے پِیر وَدہائی میں قتل کے ملزم نے اپنے ساتھی کے ہمراہ پولیس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پولیس کے ہمراہ نشاندہی کے لیے جانے والے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔راولپنڈی پولیس کے ترجمان کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے انسپکٹر مرزا عارف اور کانسٹیبل نعمت اللّٰہ شدید زخمی ہوئے، پولیس جائے وقوعہ کی نشاندہی اور ملاحظے کے لیے مدعیوں کے ہمراہ موقع پر گئی تھی، گھر کی چھت پر موجود ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ کر دی۔پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع پر قریبی تھانوں سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے، ملزمان کی گرفتار کے لیے جائے وقوعہ کو گھیرے میں...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 250927-08-6 کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے ضلع ژوب میں گورنر ہاؤس (جانان ہاؤس) کے باہر سیکورٹی پر مامور ایک پولیس اہلکار کی رائفل سے غلطی سے فائرنگ کے نتیجے میں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ژوب کے 3 طلبہ اور 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے زخمی طلبہ سے ملاقات اور ان کے مکمل علاج کا خرچہ اٹھانے کا اعلان کیا۔ مانیٹرنگ ڈیسک
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اوکاڑہ میں ڈپٹی کمشنر آفس کا جونیئر کلرک رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نے ذیشان نامی کلرک کو 50 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہی گرفتار کر لیا، جبکہ اس واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے۔ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ کلرک سرکاری دفتر میں شہری سے رقم وصول کر رہا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ذیشان نے شہری سے نقشہ پاس کروانے کے لیے 70 ہزار روپے رشوت طلب کی تھی، تاہم 50 ہزار روپے پر معاملہ طے پا گیا۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔...
	ڈی سی شیرانی کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے بھاری اسلحہ راکٹ لانچر، سنائپر اور بارودی مواد سے لیویز لائن اور ہولیس تھانے پر حملہ کیا۔ جس پر لیویز اور پولیس اہلکاروں نے بہادری سے جوابی کارروائی کی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع شیرانی میں پولیس تھانے اور لیویز لائن پر حملے کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ ڈپٹی کمشنر شیرانی حضرت ولی کاکڑ نے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے بھاری اسلحہ راکٹ لانچر، سنائپر اور بارودی مواد سے حملہ کیا۔ جس پر لیویز اور پولیس اہلکاروں نے بہادری سے جوابی کارروائی کی۔ حملہ آوروں اور اہلکاروں کے درمیان 3 گھنٹے سے زائد تک فائرنگ کا سلسلہ...
	ہلاک ہو نیوالوں میں افغان شہری دہشتگرد عبداللہ عرف جواد بھی شامل، 18 دہشت گردی کے حملوں میں ملوث تھا غیر ملکی ہینڈلرز اور فنڈنگ کے ساتھ مزید دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا،وفاقی وزیر داخلہ کا خراج تحسین پشاور کے علاقے ریگی للمہ میں سی ٹی ڈی کے آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔سی ٹی ڈی کے حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں افغان شہری دہشت گرد عبداللہ عرف جواد بھی شامل ہے، جو دہشت گردی کے متعدد واقعات میں مطلوب تھا۔عبداللہ عرف جواد پشاور میں 18 دہشت گردی کے حملوں میں ملوث تھا، جن میں 12 پولیس اور ایف سی اہلکار شہید ہوئے تھے، جبکہ کئی دیگر افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔ان...
	پشاور کے علاقے ریگی للمہ میں سی ٹی ڈی کے آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔سی ٹی ڈی کے حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں افغان شہری دہشت گرد عبداللہ عرف جواد بھی شامل ہے، جو دہشت گردی کے متعدد واقعات میں مطلوب تھا۔عبداللہ عرف جواد پشاور میں 18 دہشت گردی کے حملوں میں ملوث تھا، جن میں 12 پولیس اور ایف سی اہلکار شہید ہوئے تھے، جبکہ کئی دیگر افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔ان حملوں میں ڈی ایس پی سردار حسین سمیت 5 پولیس اہلکار، 2 ایف سی اہلکار اور دیگر جوان نشانہ بنے۔سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں کا گروہ پولیس موبائلوں کو نذر آتش کرنے، بھتہ خوری، آئی ای ڈی...
	ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 ایکسائز اہلکار شہید اور ہوٹل مالک زخمی ہو گیا  کردیا۔پولیس کے مطابق درابن روڈ مفتی محمود چوک کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جہاں اہلکار ناشتہ کررہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا، واقعہ میں 2 ایکسائز اہلکار شہید ہوگئے جبکہ ہوٹل مالک زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق زخمی شخص کو مفتی محمود اسپتال منتقل کردیا گیا، حملہ آوروں کی شناخت اور گرفتاری کیلئے کارروائی جاری ہے۔
	ڈیرہ اسمٰعیل خان میں درہ بن بائی پاس کے قریب کسٹم اینڈ ایکسائز اہلکاروں پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیرہ اسمٰعیل خان میں درہ بن بائی پاس کے قریب ہوٹل پر بیٹھے ایف سی اہلکاروں پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔  فائرنگ کے نتیجے میں ایف سی کے 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے، فائرنگ کی زد میں آکر ہوٹل مالک بھی زخمی ہوا، واقعے کے بعد مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ Post Views: 7
	پشاور(نیوز ڈیسک) ریگی للمہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک، افغان شہری عبداللہ عرف جواد بھی مارا گیا پشاور کے علاقے ریگی للمہ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے فتنہ الخوارج کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کرتے ہوئے 3 خطرناک دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔  سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں افغان شہری اور مطلوب دہشت گرد **عبداللہ عرف جواد** بھی شامل ہے، جو متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھا۔ وہ پشاور میں 18 حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا، جن میں 12 پولیس اور ایف سی اہلکار شہید اور کئی دیگر زخمی ہوئے تھے۔ ان حملوں میں ڈی ایس پی سردار حسین سمیت 5 پولیس اہلکار...
	—فائل فوٹو شہدائے کربلا کے چہلم کے حوالے سے راولپنڈی پولیس نے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا۔سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کے مطابق 4 ہزار سے زائد افسران اور اہلکار چہلم کے موقع پر سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ راولپنڈی میں ٹریفک مینجمنٹ کے لیے 200 اہلکار فرائض انجام دیں گے، جلوس کے انٹری پوائنٹس پر واک تھرو گیٹ نصب کیے جائیں گے۔سی پی او راولپنڈی کے مطابق سیف سٹی کیمروں سےجلوسوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی، حکومت کی جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جلوس کے روٹ پر گلیوں، سڑکوں کو سیل کیا جائے گا اور چھتوں پر اسنائپر تعینات کیے جائیں گے۔
	تھانہ صدر پتوکی کی حدود کرانی والا کے قریب سی سی ڈی اور ڈاکوئوں کے درمیان مبینہ پولیس مقابلے میں 2 خطرناک ڈاکو ہلاک ہوگئے ، مبینہ پولیس مقابلے میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا ۔سی سی ڈی پولیس واردات کی اطلاع پر جائے وقوعہ پر پہنچی تو اس کا ڈاکوئوں سے مقابلہ ہوگیا ،ہلاک ہونے والے ڈاکوئوں کی شناخت علی شیر اوڑھ اور مشتاق اوڑھ کے ناموں سے ہوئی ہے ،پولیس کے مطابق ملزمان ڈکیتی ،راہزنی ،قتل اور اقدام قتل جیسی سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔ ہلاک ڈاکوئوں سے طلائی زیورات اور نقدی بھی برآمد ہوئی جبکہ زخمی پولیس اہلکار کو بازو پر فائز لگا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس کے مطابق موقع سے فرار...
	پولیس کے مطابق حملے میں ڈی سی اور اے ڈی سی ایف اینڈ پی محفوظ رہے تاہم فائرنگ سے محرر  اے ڈی سی اعجاز اور ایک پولیس اہلکار گل نواز زخمی ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) عصمت اللہ وزیر کی گاڑی پر حملے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ ڈی سی جنوبی وزیرستان اپر عصمت اللہ وزیر کی گاڑی پر حملہ ہوا، نامعلوم مسلح افراد نے کوٹ اڈانہ کے قریب ڈی سی اور  اے ڈی سی ایف اینڈ پی کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق حملے میں ڈی سی اور اے ڈی سی ایف اینڈ پی محفوظ رہے تاہم فائرنگ سے محرر  اے...
	  لاہور:   پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں تعینات انٹیلیجنس آفیسر ڈاکٹر حافظہ فرح اصغر نے مائیکرو بیالوجی، مالیکیولر جنیٹکس میں پی ایچ ڈی کر لی۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق فرح اصغر نے یونیورسٹی آف دی پنجاب سے ڈاکٹریٹ کا اعزاز اپنے نام کیا۔ فرح اصغر اور والدین کی سینٹرل پولیس آفس آمد ہوئی، جہاں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات ہوئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تعلیمی میدان میں شاندار کامیابی پر فرح اصغر کی حوصلہ افزائی کی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ فرح اصغر جیسے ہونہار اور قابل افسران و اہلکار پنجاب پولیس کا فخر ہیں۔ پنجاب پولیس میں بیشتر اہلکار پی ایچ ڈی، ایم فل، انجینئرنگ سمیت مختلف مضامین...
	راولپنڈی کے علاقے گوجرخان میں خواتین کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔گرفتار پولیس کے خلاف درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق گرفتار اہلکار ٹی ایچ کیو اسپتال کے باتھ روم میں خواتین کی خفیہ ویڈیوز بناتا تھا۔مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ملزم کے موبائل فون سے خواتین کی 300 سے زائد ویڈیوز اور تصاویر برآمد ہوئیں ہیں۔
	سی سی ڈی اہلکار بن کر شہری کو اغوا کرنے والے 3 پولیس ملازمین کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس  نے کہا کہ کانسٹیبل توقیر، عاقب اور محمد علی نے شہری کو حبس بے جا میں رکھا، پولیس ملازمین نے خود کو سی سی ڈی کا اہلکار ظاہر کیا، اہلکار 2 شہریوں کو اغواء کرکے پچیس لاکھ تاوان کا مطالبہ کرتے رہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے شاہد اور ندیم کو پولیس مقابلے میں مارنے کی دھمکیاں دیں،  ملزمان نے مغوی افراد کو زبردستی منشیات فروشی کا اعتراف کرنے کی ویڈیوز بنوائیں، متاثرہ افراد کے اہل خانہ نے 6 لاکھ  75 ہزار روپے دیکر نوجوانوں کو بازیاب کروایا۔ پولیس  نے کہا کہ تینوں پولیس ملازمین سے مزید تفتیش...
	 جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے میں زخمی ڈی ایس پی زخمین خان دم توڑ گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ شہید ڈی ایس پی زخمین خان کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں آئی جی ذوالفقار حمید اور سی سی پی او قاسم خان نے شرکت کی۔آئی جی ذوالفقار حمید کا کہنا ہے دہشتگرد بزدلانہ کارروائیوں سے پولیس کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ جنوبی وزیرستان لوئر: پولیس کی گاڑی پر حملہ، ڈی ایس پی زخمیجنوبی وزیرستان لوئر میں اضرب خوڑ کے قریب پولیس اہلکاروں کی گاڑی پر حملہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پولیس افسران اور اہلکاروں پر فخر ہے۔واضح رہے کہ رخمین خان 3 جولائی کو جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے میں زخمی...
	خاتون نے عدالت میں درخواست دائر کی۔ جس میں لکھا گیا کہ سی سی ڈی اہلکاروں نے ان کے بیٹے کو مبینہ پولیس مقابلے میں مار دیا ہے جبکہ بھتیجا شدید زخمی حالت میں ملا۔ عدالت نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث سی سی ڈی اہلکاروں کیخلاف دفعہ 302 کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ کے ملتان بنچ نے وہاڑی میں مبینہ جعلی پولیس مقابلے میں میں ملوث سی سی ڈی کے ڈی ایس پی ملک راشد تھہیم، ایس ایچ او شاہد اسحاق گجر، 4 کانسٹیبلان اور 5 سے 6 دیگر ملازمین کیخلاف قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت...
	افغان شہریوں کو جعلی سپانسرشپ پر ای ویزوں کے اجرا کا سکینڈل بےنقاب, وزارت خارجہ اور پی آئی ڈی کے اہلکار بھی ملوث نکلے , گرفتاریاں
	اسلام آباد (ویب ڈیسک) افغان شہریوں کو جعلی سپانسرشپ پر ای ویزوں کے اجرا کا سکینڈل بےنقاب ہوگیا, جعلی ویزوں کے اجرا میں وزارت خارجہ اور  پی آئی ڈی کے اہلکار بھی ملوث نکلے. ترجمان نے کہا کہ ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سیل  نے کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا جب کہ 2 افغان باشندے موقع پر گرفتار کرلیے،  4 کروڑ روپے کی مشکوک رقم بینک اکاؤنٹ میں جمع کی گئی، ویزوں کیلئے جعلی اسپانسرشپ اور شناختی کارڈ استعمال کئے گئے۔مقدمے کے متن کے مطابق گروہ اس دھندے سے ملک کی سالمیت کو بھی خطرے میں ڈال رہا تھا۔  ایران کے سپریم لیڈر جنگ کے بعد منظر عام پر آ گئے  تمام ویزے...
	رانا فاران یامین: لاہور میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) کی جانب سے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 3ملزمان ہلاک ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شمالی چھاؤنی کے علاقے میں CCD کینٹ ٹیم کی کارروائی کے دوران 26 سالہ حسین نامی ملزم مارا گیا۔ CCD ذرائع کے مطابق ہلاک ملزم کا تعلق لاہور کے علاقے باٹا پور سے تھا۔ CCD سول لائنز کی ٹیم کی کارروائی میں دو ملزمان دلاور اور عابد ہلاک بھی ہو گئے اور دونوں کا تعلق چاہ میرا سے تھا۔  سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری    تینوں مبینہ ملزمان سی سی ڈی اہلکاروں کی حراست میں تھے اور انہیں ریکوری کے لیے مختلف مقامات پر لے...
	 چارسدہ:  خیبرپختونخوا کے علاقے چارسدہ سٹی پولیس اور سی ٹی ڈی مردان ریجن نے مشترکہ کارروائی کے دوران غنی خان روڈ پر پولیس اہلکار کو شہید کرنے والے مطلوب ٹارگٹ کلرز کو فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک کر دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ دہشت گردی، قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاری اسماعیل اور حمزہ ساکنان کچے کونر تحصیل درگئی میں اپنے رشتہ داروں کے گھر آئے ہوئے ہیں اور کسی بھی وقت دہشت گردی کی کارروائی کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ اطلاع پر پولیس نے فوری طور پر سی ٹی ڈی کے ہمراہ علاقے ڈھب بانڈہ میں ناکہ بندی کی اور اسی دوران دو مشکوک موٹر...
	پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے لکی مروت میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کا نشانہ بنانے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئےفائرنگ میں 2 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا ہے ۔(جاری ہے) منگل کو یہاں سے جاری بیان کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا جبکہ شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ 
	 پشاور:  نامعلوم مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے ٹریفک پولیس کے 2 اہل کار جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل لکی مروت میں غزنی خیل لونگ خیل روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 2 ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جاں بحق کر دیا۔ واقعہ گل باز دھقان کے قریب پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل پر سوار اہل کار اپنی ڈیوٹی کے لیے روانہ ہو رہے تھے۔ جاں بحق اہلکاروں کی شناخت اسرائیل اور ثنا اللہ کے نام سے ہوئی، جو اپنے گاؤں لونگ خیل سے تاجہ زئی اڈہ کی جانب ڈیوٹی کے لیے جا رہے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور فائرنگ کے بعد دونوں اہلکاروں کا...
	بلوچستان کے ضلع ژوب میں آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں 4 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ ژوب کے علاقے مرغا کبزئی میں ایک آئی ای ڈی دھماکے میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 4 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ دھماکا ریموٹ کنٹرولڈ ایکسپلوسو ڈیوائس (آئی ای ڈی) کے ذریعے کیا گیا جبکہ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے تاکہ ملزمان کو گرفتار کیا جاسکے۔ Post Views: 5
	—علامتی تصویر راولپنڈی کے علاقے کہوٹہ میں پولیس کانسٹیبل نےخود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ مقامی پولیس کے مطابق مذکورہ بالا پولیس اہلکار کا کچھ دن سے ذہنی توازن درست نہیں تھا اور اس کا علاج و معالجہ جاری تھا۔خودکشی کرنے والے پولیس اہلکار کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
	سٹی 42: دکی میں  سی ٹی ڈی پولیس تھانہ پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ  ہوا ہے  سی ٹی ڈی پولیس  کے مطابق  دھماکے کے نتیجے میں ایک سی ٹی ڈی اہلکار نورالدین   زخمی ہوا ۔ تھانہ پر ہینڈ گرنیڈ پھینکا کیاگیا ۔ زخمی اہلکار کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ،زخمی اہلکار کو ہسپتال منتقل کردیا ۔ فخرالدین انچارج سی ٹی ڈی پولیس دکی نے بتایا کہ  ہینڈ گرنیڈ بم شہر کے مین   بازار سے پولیس اہلکاروں پر پھینکا گیا۔   ریپ کے مجرم کو 25 سال قید کی سزا 
	راولپنڈی: نان کسٹم سگریٹ کے خلاف کارروائی، ایف بی آر ٹیم پر جان لیوا حملہ،ایک اہلکار شدید زخمی fbr WhatsAppFacebookTwitter 0 18 June, 2025  سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)راولپنڈی میں نان کسٹم سگریٹوں کے خلاف کارروائی کے دوران ایف بی آر ٹیم پر جان لیوا حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شدید زخمی ہو گیا۔ ایف بی آر کے ملازم عمران کے سر پر آہنی راڈ لگنے سے گہرے زخم آئے۔حکام کے مطابق حملہ اس وقت ہوا جب ٹیم سرکاری گاڑی میں ضبط شدہ 20 کارٹن نان کسٹم سگریٹ لوڈ کر رہی تھی۔ اس دوران 35 کے قریب مسلح افراد نے، جو بظاہر پٹھان تھے، حملہ کر دیا۔ انہوں نے سرکاری گاڑی کے شیشے توڑ دیے اور...
	 سٹی42:سی سی ڈی (کاؤنٹر کرائم ڈیپارٹمنٹ) کے قیام کے بعد پنجاب بھر میں پولیس مقابلوں میں 35 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔  رواں سال اب تک پولیس اور مجرموں کے درمیان 777 مقابلے ہوئے، جن میں 363 مجرم اپنے ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر ہلاک ہوئے۔ سی سی ڈی کے آفیشلی اعداد و شمار کے مطابق اب تک 131 مبینہ پولیس مقابلے ہوئے ہیں۔ ان مقابلوں میں 502 افراد زخمی ہوئے اور 468 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ 11 پولیس اہلکار شہید اور 63 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔  اٹک: کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے ضلع بھر میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ  کرائم کنٹرول کے تحت پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلوں میں 107...
	  راولپنڈی:   راولپنڈی کے تھانہ بنی کے علاقے میں تھانہ وارث خان پولیس اہلکاروں کی پولیسں گردی، پولیس وردیوں اور سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے گھر و دفتر کے باہر بیٹھے نوجوانوں پر دھاوا بول دیا۔ پولیس گردی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جس میں چار نوجوانوں کو گھر کی ریمپ پر کرسیوں پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اسی دوران ہاتھوں میں ڈنڈے تھامے باوردی و سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار پانچ سے چھ موٹر سائیکلوں پر وہاں پہنچتے دیکھے جا سکتے ہیں۔ سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیسں اہلکار نوجوانوں کو کچھ کہہ کر اٹھاتا ہے اور کرسیوں کو اٹھا کر پھینکنا شروع کر دیتا ہے، دیگر موٹر سائیکلوں پر باوردی...
	بلوچستان کے علاقے سوئی میں پولیس گاڑی پر دستی بم حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔پولیس حکام کے مطابق  طوطا کالونی میں نامعلوم افراد نے گشت پر مامور پولیس موبائل پر دستی بم پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔دھماکے کے نتیجے میں پولیس موبائل میں سوار 2 اہلکار نصر الدین اور رحیم علی شہید جبکہ ایک اہلکار سب انسپکٹر انور زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کیلئے سوئی کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سوئی: بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں واقع سوئی کے علاقے طوطا کالونی کے قریب پولیس پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور دو زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق، اہلکار معمول کی گشت پر تھے جب نامعلوم مسلح افراد نے جدید ہتھیاروں اور راکٹ لانچرز سے حملہ کر دیا۔ اچانک حملے کے باعث 2 اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے، جب کہ 2 دیگر زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو ئے، تاہم ان کی تلاش جاری ہے۔
	 راولپنڈی:  تھانہ واہ صدر کی حدود میں مبینہ ڈاکوؤں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار سجاد شاہ شہید ہوگئے۔ راولپنڈی پولیس نے بتایا کہ پولیس ٹیم نے گلشن انوار واہ کینٹ میں تین مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی اور اسی دوران ملزمان نے فائرنگ شروع کردی۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک گولی کانسٹیبل سجاد شاہ کو لگی جو شدید زخمی ہوئے اور موقع پر شہید ہوگئے۔ بیان میں کہا گیا کہ پولیس ٹیم تھانہ چکری، تھانہ ریس کورس اور تھانہ واہ صدر کی حدود سے چھیننے جانے والے موٹر سائیکلوں کے بعد ناکہ بندی پر تھی۔ پولیس نے کہا کہ پولیس...
	 کراچی:  انسپکٹر جنرل (آئی جی) جیل خانہ جات قاضی نذیر احمد نے ضلع ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے میں غفلت اور لاپروائی کے الزام میں ڈی ایس پی جیل سمیت 23 اہلکاروں کو معطل کر دیا۔  آئی جی جیل خانہ جات قاضی نذیر احمد نے ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے قیدیوں کے فرار کے واقعے میں غفلت اور لاپروائی کے الزام میں ڈی ایس پی سمیت جیل میں تعینات 23 پولیس اہلکاروں کو معطل کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ معطل کیے جانے والے افسران میں جنرل ایڈمنسٹریشن کے ڈی ایس پی، ڈیوٹی افسر اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل شامل ہیں۔ آئی جی جیل خانہ کی جانب سے معطل کیے جانے والے دیگر عہدیداروں میں 3 ہیڈ...
	 کراچی:  ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ نے مویشی منڈی میں ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضری پر 11 پولیس اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کردیا۔ اس حوالے سے جاری حکم نامے میں تمام ڈیوٹی افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے تھانوں کی حدود میں مویشی منڈی پر مامور نفری کو حاضری کا پابند بنائیں۔  آئندہ غیر حاضری کی صورت میں 10 ہزار روپے جرمانہ اور 3 غیر حاضریوں پر نوکری سے برطرفی کی سزا دی جائے گی اور اس ضمن میں کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔  نوکری سے برطرف کیے جانے والوں میں 2 اہلکار پولیس ہیڈ کوراٹر ویسٹ زون جبکہ دیگر 9 اہلکار ڈسٹرکٹ سینٹرل انویسٹی گیشن پولیس نیو کراچی، گلبرگ، شارع نور جہاں اور لیاقت...
	—فائل فوٹو راولپنڈی میں شہری کے اغواء کے الزام میں 2 پولیس اہلکاروں پر تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔شہری نے پولیس اہلکاروں کے خلاف اغواء اور رقم وصولی کی شکایت کی تھی۔پولیس اہلکار تھانہ نصیر آباد اور سی سی ڈی میں تعینات تھے۔ اسلام آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاکترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق مقابلہ تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود میں مقابلہ ہوا، ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔ اس حوالے سے پولیس نے کہا کہ دونوں اہلکاروں کو معطل کر کے محکمانہ کارروائی شروع کردی ہے۔سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ پولیس افسران و اہلکار اپنا قبلہ درست کرلیں۔
	راولپنڈی پولیس کا کڑا احتساب تھانہ نیوٹاون میں تعینات رہ کر منشیات فروشوں کی پشت پناہی میں ملوث سابق ایس ایچ او سب انسپکٹر انوار سمیت 17 پولیس اہلکاروں کو نوکریوں سے برطرف کردیا گیا، مزید اہلکاروں کے خلاف بھی انکوائری شروع کردی گی۔ ترجمان پولیس نے بتایا کہ سی پی او سید خالد ہمدانی نے منشیات کے خلاف کریک ڈاون میں ان افسران کی نشاندہی کی جو منشیات فرشوں کے نہ صرف پشت پناہی کرتے ہیں بلکہ ان سے رشوت لے کر معاشرے کو تباہ کرنے کی کوشش میں لگے ہیں۔ روابط سامنے آنے پر سنئیر افسران پر مشتمل انکوائری کمیٹی بنائی گی، کمیٹی کی سفارشات پر سابق ایس ایچ اوسب انسپکٹر انوار الحق ،4 اے ایس آئی،4 ہیڈ...
	راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں سے تعلقات اور پشت پناہی کا انکشاف ہوا ہے۔ سی پی او سید خالد ہمدانی نے 17 پولیس افسران اور اہلکار برطرف کر دیے، برطرف افسران و اہلکاروں میں ایک سب انسپکٹر، 4 اے ایس آئی، 4 ہیڈ کانسٹیبلز اور 8 کانسٹیبلز شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن میں پولیس افسران و اہلکاروں کی اسکروٹنی کی گئی، روابط سامنے آنے پر سینئر افسران پر مشتمل ٹیم نے معاملےکی تحقیقات کیں، برطرف افسران و اہلکاروں کے منشیات فروشوں سے روابط اور پشت پناہی کے شواہد سامنے آئے۔ترجمان پولیس نے کہا کہ برطرف کیے گئے تمام پولیس اہلکار تھانہ نیوٹاؤن میں تعینات تھے، ایس ایچ او تھانہ نیوٹاؤن انوارالحق کو بھی نوکری سے برخاست کر...
	 راولپنڈی:  شہری کے اغوا اور تاوان طلب کرنے میں ملوث راولپنڈی اور اسلام آباد پولیس کے دو اہلکاروں سمیت ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔  مقدمہ بازیاب کیے گئے مغوی جاوید مسیح کی درخواست پر حبس بیجا میں رکھنے، بھتہ طلب کرنے، ناجائز اسلحہ اور پولیس آرڈر کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق مدعی نے بتایا کہ وہ راولپنڈی کے نجی ہوٹل کی بار سے فیملی فنکشن کے لیے دو بھائیوں کے ساتھ پرمٹ پر شراب لیکر نکلا۔ کچہری چوک کے قریب پہنچے تو پنجاب پولیس کی وردی پہنے موٹر سوار افراد نے گن پوائنٹ پر روک لیا۔ پولیس اہلکار گاڑی میں بٹھاکر مختلف شاہراؤں پر گھوما کر بتھیجے کو کالیں کرا کے تین لاکھ روپے بھتہ...
	 راولپنڈی:  شہری کو اغوا کر کے رہائی کے لیے تاوان طلب کرنے والے راولپنڈی اور اسلام آباد کے اہلکاروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد کے پولیس اہلکاروں نے مل کر شہری کو اغوا کیا اور تاوان طلب کیا، ایکسائیز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی خاتون آفیسر نے بروقت دبنگ کارروائی کرتے ہوئے تاوان کی رقم وصول کرنے کے لیے آنے والے پولیس اہلکار کو قابو کرکے راولپنڈی پولیس کے حوالے کردیا۔ کارروائی کے وقت دیگر اہلکار باقی مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ ایس ایس پی آپریشن راولپنڈی کاشف ذوالفقار کا سخت نوٹس راولپڈی پولیس کے اہلکار سمیت دیگر دو ملزمان کہ گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔  حکام کے مطابق راولپنڈی کے نجی...
	بنوں میں نیوسبزی منڈی پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: جنڈولہ: خوارج کا سیکیورٹی چوکی پر حملہ ناکام، 10 دہشتگرد ہلاک دہشت گردوں نے پولیس چوکی کے مرکزی گیٹ کو بارودی مواد سے اکھاڑ دیا، گیٹ اڑانے کے بعد دہشتگرد اندر گھس گئے جہاں ان کا پولیس عملے سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔  ریسکیو ذرائع کے مطابق دہشت گرد حملے کے دوران پولیس چوکی میں نصب بجلی ٹرانسفارمر کمبے سے نیچے گرگیاجس کے نتیجے میں نیو سبزی منڈی کی بجلی سپلائی منقطع ہوگئی، دہشت گردوں کی فائرنگ سے قریبی دکانوں کے شیشوں سمیت سولر پلیٹوں کو بھی شدید نقصان...
	بنوں میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025  سب نیوز بنوں(آئی پی ایس) نیو سبزی منڈی پولیس چوکی پر دہشتگردوں کے حملے میں 2 اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں نے پولیس چوکی کے مرکزی گیٹ کو بارودی مواد سے اڑایا، گیٹ اڑانے کے بعد دہشت گرد اندر گھس گئے اور شدید فائرنگ کی جس سے قریبی دکانوں کو شدید نقصان پہنچا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق پولیس چوکی میں نصب بجلی ٹرانسفارمر کھمبے سے نیچے گر گیا جس سے نیوسبزی منڈی کی بجلی سپلائی منقطع ہوگئی۔دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنوں میں سبزی منڈی پولیس چوکی پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں...
	راولپنڈی میں تعینات عوام کے محافظ شہری سے نقدی اور موبائل فون چھین کر لے گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ چکلالہ کے علاقے میں ڈولفن فورس کے اہلکار شہری سے  نقدی اور موبائل فون لے اڑے۔ متاثرہ شہری رانا عبد الوحید نے تھانہ چکلالہ پولیس میں اپنے ساتھ پیش آئی واردات کے حوالے سے درخواست دی جس میں اُس نے مؤقف اختیار کیا کہ ’میں رحیم آباد پل کے قریب سے گھر جارہا تھا کہ ڈولفن فورس کے ہیوی بائیک پر سوار دو اہلکاروں نے روکا‘۔ شہری کے مطابق ڈولفن پولیس کے اہلکاروں نے تلاشی لینے کے دوران  2 بٹنوں والے فون اور جیب  سے بٹوہ  جس میں نقدی و کارڈ، چابی وغیرہ تھے نکال لیے اور پھر دونوں پولیس اہلکار ایئرپورٹ کی جانب چلے گئے۔...
	 —فائل فوٹو پشاور کے علاقے چمکنی کی مویشی منڈی کے قریب خودکش دھماکا ہوا ہے جس میں 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔دھماکے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں، شہید اہلکاروں کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق دھماکا پولیس موبائل کے قریب ہوا ہے، شہداء میں سب انسپکٹر بھی شامل ہے۔دھماکے کے مقام کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے گھیرے میں لے لیا ہے۔