کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، 8دہشت گرد ہلاک، 3 اہلکار زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2026 سب نیوز

کوئٹہ:(آئی پی ایس) کوئٹہ میں سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

ترجمان کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مطابق کارروائی کوئٹہ کے علاقے درخشاں میں کی گئی جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد مارے گئے جب کہ مقابلے کے دوران 3 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جا رہا ہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کوئٹہ کے علاقے درخشاں میں فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سی ٹی ڈی بلوچستان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

انہوں نے 8 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سی ٹی ڈی کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ سی ٹی ڈی بلوچستان کے بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔

محسن نقوی نے کہا کہ بلوچستان میں قیام امن کے لیے سی ٹی ڈی کی کامیابیوں کو ستائش کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ انہوں نے فائرنگ سے زخمی ہونے والے 3 اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرتاجکستان کے سفیر یوسف شریف زادہ کی نسٹ قیادت سے ملاقات، تعلیمی و سائنسی تعاون بڑھانے پر اتفاق تاجکستان کے سفیر یوسف شریف زادہ کی نسٹ قیادت سے ملاقات، تعلیمی و سائنسی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہیوسٹن میں رمضان المبارک 1447 ہجری کا آغاز: پہلی تراویح ادا کی گئی، پہلا روزہ آج رکھا جائے گا امریکی اداروں پر روسی حملے، یوکرین کا سخت ردِعمل ایران امریکا مذاکرات میں بڑی پیش رفت، کیا معاہدہ قریب ہے؟ ایران کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کسی صورت قبول نہیں، پاکستان کا دو ٹوک مؤقف احسن اقبال کی ڈھاکہ میں بنگلادیشی وزیراعظم طارق رحمان سے ملاقات، دورہ پاکستان کی دعوت دی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سی ٹی ڈی کی

پڑھیں:

کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔

 ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔

بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار