data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260212-01-13
پشاور/ ڈیرہ اسماعیل خان (صباح نیوز/ مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے اضلاع ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں میں دہشت گردوں کے پولیس پرحملے‘ ایس ایچ او سمیت 5اہلکار شہید‘ ڈی ایس پی شدید زخمی ‘ پولیس کی جوابی کارروائی میں 3حملہ آور مارے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے وانڈہ بڈھ میں دہشت گردوں نے پولیس ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس سے ایس ایچ او تھانہ پنیالہ فہیم ممتاز اور دیگر 4 اہلکار شہید ہو گئے۔ حملے میں ڈی ایس پی پہاڑ پور حافظ محمد عدنان شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، گورنر فیصل کریم کنڈی اور وزیراعلیٰ کے پی محمد سہیل آفریدی نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کوخراج تحسین پیش کیا اور واضح کیا کہ پولیس قیامِ امن کے لیے فرنٹ لائن پر ہے۔ دوسری جانب، بنوں میں ڈی آئی جی سجاد خان کے مطابق دہشت گردوں نے رات گئے پولیس اسٹیشن احمد زئی اور پولیس چوکی فتح خیل پر منظم حملے کیے۔ پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے میں 3 دہشت گرد موقع پر ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں امن دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے جامع حکمتِ عملی ناگزیر ہے۔

سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت  کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں  دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں  دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری