بھکر، سی سی ڈی پولیس پر مسلح حملہ، تین اہلکار زخمی، بچی بھی جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
ترجمان سی سی ڈی بھکر کے مطابق سی سی ڈی پولیس نے مخبر کی اطلاع پر اشتہاری ملزم افتخار پٹھان اور اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے ایک گھر پر چھاپہ مارا جہاں ملزمان نے پناہ لے رکھی تھی۔ چھاپے کے دوران ملزمان نے شدید مزاحمت کی اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ کمسن بچی کے قتل میں مطلوب اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے جانے والی سی سی ڈی پولیس ٹیم پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں تین پولیس افسران شدید زخمی ہو گئے جبکہ فائرنگ کی زد میں آ کر معصوم بچی مہک زہرا جاں بحق ہو گئی۔ ترجمان سی سی ڈی بھکر کے مطابق سی سی ڈی پولیس نے مخبر کی اطلاع پر اشتہاری ملزم افتخار پٹھان اور اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے ایک گھر پر چھاپہ مارا جہاں ملزمان نے پناہ لے رکھی تھی۔ چھاپے کے دوران ملزمان نے شدید مزاحمت کی اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں انسپکٹر عبدالستار کھچی (انچارج سی سی ڈی صدر سرکل)، ایس ایچ او سی سی ڈی بھکر انسپکٹر عثمان سلطان اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر مختیار حسین شدید زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ترجمان کے مطابق پولیس کارروائی پر مشتعل ہو کر اشتہاری ملزم افتخار پٹھان نے اسی گھر میں موجود کمسن بچی مہک زہرا کو فائرنگ کر کے ناحق قتل کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم نے یہ سنگین قدم اس رنج اور غصے میں اٹھایا کہ اہلِ خانہ نے اس کی موجودگی کی اطلاع پولیس کو کیوں دی۔ واقعے کے بعد ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، جبکہ پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اشتہاری ملزم افتخار پٹھان اور اس کے ساتھیوں کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کی گرفتاری کیلئے سی سی ڈی پولیس اور اس
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔