ڈی آئی خان: تھانہ پہاڑ پورکی حدود میں فائرنگ سے پولیس اہلکار اور اس کا کزن جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
ڈی آئی خان میں تھانہ پہاڑ پورکی حدود میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس نے کہا کہ جاں بحق ہونے والوں میں ایک پولیس اہلکار اور اس کا کزن شامل ہیں، قتل کی واردات سد والی گاؤں کے قریب ہوئی۔
ڈی ایس پی پہاڑپورعابد اقبال نے کہا کہ پولیس قتل کے واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
محسن نقوی کی مستونگ کے قریب سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم اور گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔