بھکر (ویب ڈیسک) بھکر میں سی سی ڈی پولیس پر مسلح حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ کم سن بچی جان بحق ہو گئی۔
کمسن بچی کے قتل میں مطلوب اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے جانے والی سی سی ڈی پولیس ٹیم پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں تین پولیس افسران شدید زخمی ہو گئے جبکہ فائرنگ کی زد میں آ کر کم سن بچی مہک زہرا جاں بحق ہو گئی۔

ترجمان سی سی ڈی بھکر کے مطابق سی سی ڈی پولیس نے مخبر کی اطلاع پر اشتہاری ملزم افتخار پٹھان اور اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے ایک گھر پر چھاپہ مارا جہاں ملزمان نے پناہ لے رکھی تھی۔ چھاپے کے دوران ملزمان نے شدید مزاحمت کی اورفائرنگ شروع کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں انسپکٹر عبدالستار کھچی (انچارج سی سی ڈی صدر سرکل)، ایس ایچ او سی سی ڈی بھکر انسپکٹر عثمان سلطان اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر مختیار حسین شدید زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق پولیس کارروائی پر مشتعل ہو کر اشتہاری ملزم افتخار پٹھان نے اسی گھر میں موجود معصوم بچی مہک زہرا کو فائرنگ کر کے ناحق قتل کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزم نے یہ قدم اس غصے میں اٹھایا کہ اہلِ خانہ نے اس کی موجودگی کی اطلاع پولیس کو کیوں دی۔

واقعے کے بعد ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، جبکہ پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اشتہاری ملزم افتخار پٹھان اور اس کے ساتھیوں کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سی سی ڈی پولیس اشتہاری ملزم ہو گئے

پڑھیں:

کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد

کراچی:

شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ 

زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ 

ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔ 

گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔ 

ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا