ڈی آئی خان، دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5اہلکار شہید
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
ڈی آئی خان، دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5اہلکار شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2026 سب نیوز
ڈیرہ اسماعیل خان(سب نیوز)خیبر پختونخوا کے ضلع ڈی آئی خان میں دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5اہلکار شہید ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق تھانہ پنیالہ کی حدود وانڈہ بڈھ میں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایس ایچ او فہیم ممتاز خان مروت سمیت پانچ اہلکار موقع پر ہی شہید ہو گئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ دہشتگردوں نے اچانک حملہ کر دیا، فائرنگ کے تبادلے میں ڈی ایس پی پہاڑ پور سرکل عدنان بھی شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل ہو گئے۔دوسری جانب واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ گھر میں گر کر زخمی، اسپتال منتقل سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ گھر میں گر کر زخمی، اسپتال منتقل قومی وحدت کیلئے ملک میں فوری طور پر انتخابات کرائے جائیں، مولانا فضل الرحمان آئی سی سی آئی میں منہ کے کینسر بارے آگاہی سیشن کا انعقاد، مہلک بیماریوں پر قابو پانے کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ناگزیر ہے... پاکستان انٹرنیشنل اسکول انگلش سیکشن حی الرحاب میں پرنسپل ایس ایم سی والدین کانفرنس نیپرا نے 300یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد کر دیئے یورپ اور یوکرین کے سفارتخانوں کے زیر اہتمام تقریب ، روسی جارحیت کی شدیدمذمت
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: میں ایس ایچ او
پڑھیں:
مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز اور آبادکاروں کا دھاوا، 4 فلسطینی شہید
مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت جاری ہے جبکہ حالیہ حملے میں 4 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے نابلس کے جنوب مغرب میں واقع قصبے طیل پر جمعہ کے روز اسرائیلی فوج اور اسرائیلی آبادکاروں کے حملے میں چار فلسطینی شہید اور چار زخمی ہوگئے، جن میں سے تین کی حالت نازک ہے۔
فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ نابلس کے جنوب مغرب میں واقع طیل میں ہلاکتوں کی تعداد چار ہو گئی ہے اور چار دیگر زخمی ہیں جن میں سے تین کی حالت نازک ہے۔
مقامی اور سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی قابضین نے قصبے میں فلسطینیوں کے گھروں پر حملہ کیا اور دو گھروں کی طرف براہ راست فائرنگ کی۔