ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا، اوپنر ابھیشیک شرما اسپتال منتقل
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر ابھیشیک شرما معدے کے انفیکشن کے باعث اسپتال میں داخل ہوگئے، امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نمیبیا کے خلاف گروپ مرحلے کے اہم میچ سے باہر رہ سکتے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھیشیک شرما کی طبیعت امریکا کے خلاف میچ سے قبل ہی ناساز ہو گئی تھی، تاہم انہوں نے ٹیم کی ضرورت کے پیشِ نظر میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا۔ میچ کے بعد ان کی حالت مزید خراب ہو گئی، جس کے نتیجے میں انہیں نئی دہلی کے ایک نجی اسپتال میں داخل کروایا گیا، جہاں تیز بخار اور کمزوری کے باعث فوری طور پر ڈرپس لگائی گئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹروں کی نگرانی میں ابھیشیک شرما کے مختلف طبی ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں تاکہ انفیکشن کی نوعیت اور شدت کا درست اندازہ لگایا جا سکے۔ طبی ماہرین کی جانب سے مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے، جبکہ ان کی صحت یابی کے لیے اینٹی بایوٹکس اور دیگر ادویات کا کورس جاری ہے۔
خراب صحت کے باعث ابھیشیک شرما نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے پریکٹس سیشن میں بھی شریک نہ ہو سکے، جس سے ٹیم مینجمنٹ کی تشویش میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تاحال یہ طے نہیں ہو سکا کہ انہیں آج اسپتال سے ڈسچارج کیا جائے گا یا نہیں، اسی لیے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نمیبیا کے خلاف ہونے والے اہم میچ میں ان کی شرکت بدستور مشکوک قرار دی جا رہی ہے۔
صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے بھارتی ٹیم مینجمنٹ نے احتیاطی اقدام کے طور پر آل راؤنڈر واشنگٹن سندر کو اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتِ حال میں ٹیم کا توازن برقرار رکھا جا سکے۔ ٹیم انتظامیہ اور شائقین کی نظریں ابھیشیک شرما کی جلد صحت یابی پر مرکوز ہیں، کیونکہ ان کی فارم اور جارحانہ اوپننگ بھارت کے لیے ٹورنامنٹ میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ابھیشیک شرما
پڑھیں:
لبنان میں اسرائیلی حملے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی خاموش کیوں ہیں، جے رام رمیش
کانگریس لیڈر نے کہا کہ لیکن یہ بات چیت اب تک حتمی شکل نہیں لے سکی ہے، جسکی اہم وجہ لبنان میں اسرائیل کی جاری فوجی کارروائی ہے، جس میں غیر معمولی دراندازی دیکھنے کو ملی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ذریعہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو مبینہ طور پر پھٹکار لگائے جانے کے متعلق خبروں پر انڈین نیشنل کانگریس کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ لبنان میں اسرائیلی حملے کی ہر کوئی مذمت کر رہا ہے، لیکن وزیر اعظم مودی اس پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری اور راجیہ سبھا رکن جے رام رمیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ مغربی ایشیا میں جنگ کو روکنے کے لئے امریکہ اور ایران کے درمیان بات چیت جاری ہے۔ ایسے کسی معاہدہ کا فوری اثر آبنائے ہرمز کے پھر سے کھلنے اور تیل کی قیمتوں پر دباؤ کم ہونے کے طور پر سامنے آئے گا اور ان دونوں معاملوں سے ہندوستان کے بڑے مفادات جڑے ہوئے ہیں۔
جے رام رمیش اپنی ایکس پوسٹ میں مزید لکھتے ہیں کہ لیکن یہ بات چیت اب تک حتمی شکل نہیں لے سکی ہے، جس کی اہم وجہ لبنان میں اسرائیل کی جاری فوجی کارروائی ہے، جس میں غیر معمولی دراندازی دیکھنے کو ملی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ خود صدر ٹرمپ نے بنجامن نیتن یاہو کو لے کر بے حد ناراضگی اور غصہ ظاہر کیا ہے، یہاں تک کہ نازیبا الفاظ کا بھی استعمال کیا ہے۔ کانگریس کے راجیہ سبھا رکن جے رام رمیش کے مطابق دنیا کے کئی دیگر ممالک نے بھی لبنان میں اسرائیل کے حملے کی مذمت کی ہے۔
حیرانی کی بات نہیں کہ جس ایک حکومت کے سربراہ نے اسرائیل کے ذریعہ لبنان کو تباہ کرنے اور امریکہ-ایران معاہدے کو پٹری سے اتارنے کی کوششوں پر مکمل طور سے خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں، وہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ہیں۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ کیا نام نہاد فادر لینڈ ان کے لئے ان کے اصل مدر لینڈ سے کہیں زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔