پشاور: سی ٹی ڈی کی شانگلہ میں کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک، تین اہلکار شہید
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
پشاور(نیوز ڈیسک) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ضلع شانگلہ کے علاقے کبل گرام میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں کا تعلق فتنہ الخوارج سے تھا، جن میں ایک سرغنہ نور اسلام عرف سلمان بھی شامل ہے، کارروائی پولیس اور ایلیٹ فورس کے تعاون سے کی گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے پہاڑی غاروں میں پناہ لے رکھی تھی اور فورسز کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، جس کے بعد شدید مقابلہ ہوا، ہلاک دہشت گرد غیر ملکی باشندوں پر حملوں سمیت متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں تین پولیس اہلکار بھی شہید ہوگئے، جن میں حوالدار مقبول احمد، پولیس اہلکار فدا حسین اور سعید الرحمان شامل ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے جبکہ سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سی ٹی ڈی
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔